پاکستان کا غزہ جنگ کے خاتمے کے امریکی منصوبے پر مسلم ممالک کے مشترکہ بیان کا خیر مقدم
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے غزہ کی جنگ کا خاتمہ کرنے کے بیان پر 8 مسلم ممالک کے مشترکہ بیان پر ترجمان دفتر خارجہ کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔
بیان دینے والے 8 ممالک میں پاکستان، اردن، یواے ای، انڈونیشیا، ترکیے، سعودی عربیہ، مصر اور قطر شامل ہیں۔
ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزرائے خارجہ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت اور امن کی کوششوں کا خیرمقدم کیا، غزہ جنگ ختم کرنے اور فلسطینیوں کی بے دخلی روکنے کے امریکی اعلان کا خیرمقدم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کے 20 نکاتی امن منصوبے سے غزہ میں جنگ بندی ممکن ہوگی، وزیراعظم
وزرائے خارجہ نے امریکا کے ساتھ امن کے لیے شراکت داری پر زور دیا اور خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان کے مطابق دو ریاستی حل اور فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی گئی، غزہ کی تعمیر نو اور اسرائیلی انخلا پر زور دیا گیا، وزرائے خارجہ نے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے تعاون کا اعلان کیا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
پاکستان‘ اردن کے درمیان دفاعی تعاون کا فروغ خوش آئند: حافظ عبدالکریم
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر حافظ عبدالکریم نے پاکستان اور اردن کے درمیان حالیہ مذاکرات میں دفاعی تعاون کے فروغ اور سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دئیے جانے کو انتہائی مثبت اور خوش آئند قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا وزیراعظم شہبازشریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے درمیان اعلیٰ سطح بات چیت باہمی اعتماد، بھائی چارے اور خطائی امن کیلئے مشترکہ سوچ کی واضح علامت ہے۔ سینیٹر حافظ عبدالکریم نے کہا اس سے ناصرف دونوں ممالک کی دفاعی صلاحیتیں مضبوط ہونگی بلکہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا پاکستان میں سرمایہ کاری مواقع بڑھانے سے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ آخر میں امیر مرکزی جمعیت نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکی کے درمیان روابط آنے والے دنوں میں مزید وسعت اختیار کریں گے۔