data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ پاکستان میں انتہائی بااثر اور اہم شخصیت ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ جنگ میں امریکی فوجی  جنرلز سے خطاب کے دوران اپنے دورِ صدارت میں مختلف تنازعات کے خاتمے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ میں نے سات بڑی جنگوں کا خاتمہ کرایا اور حال ہی میں ایک اور تنازع بھی سلجھایا ہے۔ ان میں سب سے خطرناک وہ کشیدگی تھی جو پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھ رہی تھی، جو کسی بھی وقت ایٹمی تصادم میں بدل سکتی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس صورتحال کو ختم کرنے کے لیے انہوں نے تجارتی راستہ اپنایا اور دونوں ممالک پر زور دیا کہ جنگ کے بجائے باہمی معاہدے کی طرف آئیں، پاکستان اور بھارت بڑے ایٹمی طاقتیں ہیں اور ان کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں سات طیارے مار گرائے گئے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تین روز قبل پاکستانی وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر ان سے ملاقات کے لیے واشنگٹن میں موجود تھے، فیلڈ مارشل نے اس موقع پر کہا کہ اگر یہ جنگ چھڑ جاتی تو اس کے نتائج انتہائی تباہ کن ہوتے، لیکن میرے اقدام نے لاکھوں جانیں بچا لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کی یہ بات ان کے لیے باعثِ فخر تھی اور انہوں نے اسے اپنے لیے اعزاز سمجھا، فیلڈ مارشل نے یہ بات ان کے سامنے موجود دو امریکی جنرلز کے روبرو کہی تھی۔

خطاب کے دوران ٹرمپ نے امریکی عسکری طاقت پر بھی اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکا آبدوزوں کی ٹیکنالوجی کے حوالے سے روس اور چین سے کم از کم پچیس برس آگے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو ایک ساتھ بٹھانا ہے۔ میں آپ سب کے ساتھ ہوں اور آپ کے پیچھے کھڑا ہوں، لیکن اگر میری باتیں آپ کو ناگوار گزریں تو بہتر ہے کہ اپنے عہدے اور مستقبل کو خیرباد کہہ کر باہر چلے جائیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

کرپشن دہشتگردی سے بڑا چیلنج، افسران کو بدعنوانی کے خاتمے اور عام آدمی کے مسائل کے حل کا تہیہ کرنا ہوگا ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نیپا میں زیر تربیت افسران سے خطاب

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کرپشن بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور اس ناسور کا تدارک کئے بغیر صوبے میں گورننس اور ترقی کے اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) کوئٹہ کے دورہ کے موقع پر زیر تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر نیپا کوئٹہ میں شہداء کے نام سے منسوب ہاسٹل اور آڈیٹوریم کی تعمیر کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ یہ اقدام شہدائ کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور افسران کی تربیت کے عمل کو بہتر بنانے کی جانب ایک عملی قدم ہوگا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ افسران اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر عوامی خدمت کو شعار بنائیں۔

(جاری ہے)

"سردی میں ٹھٹرتے اور گرمی میں جھلستے عام آدمی کی خدمت ہی اصل کارکردگی ہے،" انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ افسران کو بدعنوانی کے خاتمے اور عام آدمی کے مسائل کے حل کا تہیہ کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ کرپشن دہشت گردی سے بڑا چیلنج ہے اور اس کا خاتمہ قومی استحکام کے لئے ناگزیر ہے وزیراعلیٰ نے آئین کے آرٹیکل 5 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہر شہری کو ریاست سے غیر مشروط وفاداری کا درس دیتا ہے، لہٰذا ہر شعبہ زندگی میں ہمیں دیانتداری اور ایمانداری کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانا ہوگاوزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان سے متعلق زمینی حقائق اور دنیا کے سامنے پیش کردہ بیرونی تصور میں واضح فرق ہے انہوں نے کہا کہ غیر متوازن ترقی کو نام نہاد آزادی کی تحریکوں کی بنیادی وجہ قرار دینا درست نہیں کیونکہ یہ مسئلہ صرف بلوچستان کا نہیں بلکہ دنیا کے کئی ممالک کو درپیش ہے۔

"غیر متوازن ترقی دہشت گردی کو سہارا ضرور دیتی ہے لیکن یہ اس کی اصل بنیاد نہیں، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ محض فوج یا دہشت گردوں کی نہیں بلکہ یہ پوری قوم کی مشترکہ جنگ ہے یہ ریاست کے خلاف ایک منظم اور واضح جنگ ہے جس کا مقابلہ ہمیں یکسوئی، عزم اور واضح وڑن کے ساتھ کرنا ہوگا، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں مسنگ پرسن کے ایشو کو ریاست مخالف عناصر ایک پروپیگنڈا ٹول کے طور پر استعمال کر رہے ہیں دشمن کی سازشوں کو صرف قومی یکجہتی اور باہمی اعتماد کے ذریعے ناکام بنایا جا سکتا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریاست سب سے مقدم ہے اور حکومت ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ ایمانداری، خلوص اور عزم کے ساتھ عوامی خدمت کریں تاکہ ایک خوشحال اور مستحکم بلوچستان کی بنیاد رکھی جا سکے تقریب کے اختتام پر وزیر اعلیٰ نے تربیت مکمل کرنے واکے افسران میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے جبکہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن میں یادگاری پودا بھی لگایا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی فوج کا امریکی سرمایہ کاری سے ایک نئی بندرگاہ بنانے کا منصوبہ؟
  • فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی سے آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی ملی، مریم نواز
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمتِ عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی: مریم نواز
  • فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی، مریم نواز
  • انڈیا پر پابندیوں کے بعد پاکستانی چاول امریکی مارکیٹوں میں نظر آنا شروع ہو گیا، سینیئر صحافی انور اقبال
  • سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ سید عاصم منیر کی وجہ سے ممکن ہوا، طلال چودھری
  • مریم نواز کی شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کے حق میں  خیر مقدمی مہم، ٹرینڈ سوشل میڈیا پر مقبول
  • شہباز ٹرمپ ملاقات اور جنرل اسمبلی سے خطاب
  • کرپشن دہشتگردی سے بڑا چیلنج، افسران کو بدعنوانی کے خاتمے اور عام آدمی کے مسائل کے حل کا تہیہ کرنا ہوگا ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نیپا میں زیر تربیت افسران سے خطاب
  • ’میری امی کو لازوال عشق پسند آیا، میرے لیے یہی اہم ہے‘، پابندی کے مطالبے پر عائشہ عمر کا ردعمل