امریکی صدر نے ایک بار پھر سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوجی جنرلز سے خطاب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی اور کہا کہ فیلڈ مارشل پاکستان میں بہت اہم شخصیت ہیں۔
محکمہ جنگ میں امریکی فوجی جنرلز سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں نے سات جنگیں ختم کرائیں، کل ایک جنگ کا تصفیہ بھی کیا ہے، ان جنگوں میں پاکستان اور بھارت کی جنگ بڑی تھی جو ایٹمی جنگ ہو سکتی تھی، جنگیں رکوانے کے لیے میں نے تجارت کو استعمال کیا، پاکستان بھارت سےکہا کہ جنگ روکو اور تجارتی معاہدہ کرو، بھارت اور پاکستان دونوں بڑے ایٹمی ممالک ہیں، بھارت پاکستان جنگ میں 7 طیارے گرائے گئے۔
وزرا کے استعفے 27 ستمبر جلسے کے آفٹر شاکس ہیں،ابھی مزید جھٹکے لگیں گے،خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 3 روز پہلے وزیراعظم پاکستان، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ یہاں تھے، فیلڈ مارشل پاکستان میں بہت اہم شخصیت ہیں، پاکستانی فیلڈ مارشل نےکہا کہ ٹرمپ نے جنگ رکوا کر لاکھوں جانیں بچائیں، فیلڈ مارشل نے کہا جنگ ہو جاتی تو بہت زیادہ برا ہوتا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا یہ تبصرہ مجھے بہت اچھا لگا، فیلڈ مارشل کی تعریف کو میں نے اپنے لیے اعزاز محسوس کیا، فیلڈ مارشل نے یہ سب ہمارے ساتھ موجود لوگوں سے کہا جن میں 2 جنرلز تھے۔
پیپلزپارٹی ترجمانوں نے بلاجواز تنقید کی تو جواب سننے کا حوصلہ بھی رکھیں، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے سی سی ڈی کو جدید گاڑیوں کی فراہمی کیلئی 2 ارب جاری کر دئیے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)پنجاب حکومت نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ( سی سی ڈی )کو جدید گاڑیوں کی فراہمی کے لیے 2 ارب روپے جاری کر دئیے۔پہلے مرحلے میں حساس اضلاع کیلئے بلٹ پروف ،ڈبل کیبن،آرمرڈ وہیکلز،ہائی روف گاڑیاں خریدی جائیں گی،اگلے مرحلے میں بی کیٹیگری اضلاع کے لیے گاڑیوں کی خریداری ہوگی، دوسرے مرحلے میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے مزید بجٹ جاری ہوگا۔(جاری ہے)
سی سی ڈی دفاتر اور تھانوں کی تعمیر کے لیے سروے کاعمل بھی شروع ہوگیا ہے، لاہور، شیخوپورہ،فیصل آباد،ملتان سمیت مختلف شہروں میں عمارتوں کی تعمیر کے لییرپورٹ جلد مرتب کی جائے گی۔پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی نے 40 دفاتر، 38 پولیس اسٹیشنز،6 رہائشی عمارتوں کی ڈیمانڈ کی، دفاتر،تھانوں،کیمپ آفسز کے لیی11ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ،سروے مکمل ہونے پر فنڈز کی منظوری اور اجرا ء کا عمل شروع ہوگا۔