Islam Times:
2025-10-04@14:06:29 GMT

سمجھ کیوں نہیں آتی کہ امریکہ ناقابل اعتبار ہے

اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT

سمجھ کیوں نہیں آتی کہ امریکہ ناقابل اعتبار ہے

اسلام ٹائمز: تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فیول ٹینکرز کی یہ غیر معمولی نقل و حرکت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ممکنہ طور پر کوئی بڑی فضائی کارروائی یا طویل فوجی آپریشن زیرِ غور ہے۔ ان ٹینکروں کی موجودگی لڑاکا طیاروں کو زیادہ وقت تک فضا میں رہنے اور دور دراز اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران پر حملے کا خطرہ بھی موجود ہے۔ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں ہم پہلے سے زیادہ سخت جواب دیں گے۔ کچھ خدشات یہ بھی ہیں کہ اہل غزہ کو سینا منتقل کرنے کی تیاری ہے، جس کے خلاف کسی بھی ردعمل کو روکنے کے لیے یہ سب کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح حزب اللہ کے خلاف اقدامات کے بارے میں بھی باتیں کی جا رہی ہیں۔ جنگ بندی محض لولی پاپ تھا، اصل منصوبہ آٹھ ممالک کی سمجھ میں ہی نہیں آیا کہ تمہیں مذاکرات پر لگا کر مزید کشت و خون کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ تحریر: ڈاکٹر ندیم عباس

اقوام متحدہ میں سربراہان مملکت کی ہر سال حاضری ہوتی ہے، کافی مدت سے میں اسے بین الاقوامی رہنماوں کے وقت کا ضیاع سمجھتا ہوں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ عصر حاضر میں اقوام متحدہ بین الاقوامی مسائل میں کوئی بھی کردار ادا کرنے سے قاصر رہی ہے۔ یوکرین سے لے کر کشمیر تک اور فلسطین سے لے کر شام تک کسی مسئلے میں اس کا کوئی مثبت بلکہ منفی کردار بھی نہیں رہا۔ امریکہ پہلے اقوام متحدہ کا نقاب اوڑھ کر ممالک کا استحصال کرتا تھا۔ اب اس نے تمام نقاب اتار پھینکے ہیں اور پوری بربریت کے ساتھ سامنے آگیا ہے۔ بعض فیصلے ممالک کی فکر کے عکاس ہوتے ہیں، مثلاً اب امریکہ نے منسٹری آف ڈیفنس کا نام تبدیل کرکے منسٹری آف وار، یعنی وزارت جنگ رکھ دیا ہے۔ دوسری جنگ عظیم تک اکثر ممالک میں وزارت جنگ ہوتی تھی، دوسری جنگ عظیم کے بعد اس کا نام تبدیل کرکے وزارت دفاع کر دیا گیا تھا۔ اب امریکہ دوبارہ اپنی اصل کی طرف پلٹ گیا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ امریکی معیشت جنگی معیشت ہے، یہ جنگ چاہتی ہے۔ اگر کچھ عرصے کے لیے جنگ رک جائے تو یہ امریکی معیشت کے لیے موت ہوگی۔ اسی لیے دیکھیے امریکہ دنیا میں جنگ ختم نہیں ہونے دیتا۔ ایک ختم ہوتی ہے تو دوسری شروع کرا دیتا ہے۔ پاکستان اور چند دوسرے ممالک کو لگنے لگا ہے کہ شائد امریکہ تبدیل ہوچکا ہے اور اب اس پر اعتماد کرتے ہوئے غزہ کے حوالے سے کوئی بہتر فیصلہ کرایا جا سکتا ہے۔ اسی نیت سے پاکستان اور دیگر ممالک نے امریکی صدر سے ملاقاتیں کیں اور ہمارے وزیراعظم نے تو بغیر دیکھے امریکی صدر کے پیس پلان کا خیر مقدم کر دیا۔ یہ اصطلاحات کا دھوکہ ہے، یہ پیس پلان نہیں، غزہ پر مکمل قبضہ ہے، جس کی تصدیق بھی اہل غزہ سے لینی ہے کہ جو قبضہ کیا گیا ہے، وہ درست ہے۔ آپ نے حمایت کا اعلان کر دیا، اب پتہ چل رہا ہے کہ یہ تو وہ نکات ہی نہیں، جن پر اتفاق رائے ہوا تھا، ویسے حماقت کی حد ہے۔

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار آج کل میڈیا پر فلسطین کے موضوع پر بہت بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے وادیلا کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی اور جبری بے دخلی کے خاتمے جیسے اہم نکات شامل نہیں ہیں، اس لیے پاکستان اس کی تائید نہیں کرتا اور واضح کیا کہ یہ ہماری دستاویز نہیں ہے۔انا للہ و انا الیہ راجعون۔ میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو اور امریکی صدر ٹرمپ کی ملاقات کے دوران منصوبے میں ترامیم کی گئی ہیں۔ اس کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کی واپسی مخصوص شرائط سے مشروط کر دی گئی اور بعد ازاں ایک حفاظتی زون کی تجویز بھی شامل کی گئی۔ ڈار صاحب کے بقول ان تبدیلیوں کے باعث وہ تمام ترامیم شامل نہیں ہوسکیں، جو پاکستان نے سات دیگر مسلم ممالک کے ساتھ مل کر پیش کی تھیں اور جن پر صدر ٹرمپ نے قابلِ عمل حل دینے کا وعدہ کیا تھا۔

ڈار صاحب امریکی صدر اتنا ہی قابل اعتبار ہے۔ شاہزیب خانزادہ نے پوچھا کہ ڈار صاحب نیتن یاہو کی ضمانت کون دے گا۔؟ کیا آپ ٹرمپ پر بھروسہ کرتے ہیں کہ وہ اس کی پاسداری کرائیں گے۔؟ ڈار صاحب نے کہا کہ گارنٹی کون دے سکتا ہے۔؟ اسی وجہ سے ہم نے اسرائیل سے براہِ راست رابطہ نہیں کیا، یورپی کوششیں ناکام رہیں۔ اب چوائس یہ ہے کہ مزید فلسطینیوں کی جانیں خطرے میں ڈالیں یا فوری طور پر بچاؤ کریں۔ میں سمجھتا ہوں کہ صدر ٹرمپ کے ذریعے بہتر طریقے سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ جی وہی صدر ٹرمپ جس نے آپ کو کوئی اور معاہدہ دکھا کر حمایت وصول کر لی اور اب وہ معاہدہ ہی تبدیل کر ڈالا۔ امریکہ کا ماضی یہی بتاتا ہے کہ وہ کبھی بھی اپنے معاہدے کی پاسداری نہیں کرتا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں تھا، جب ایران پر براہ راست حملہ کر دیا۔

اسرائیل کی بربریت جاری ہے۔ بینجمن نیتن یاہو نے غزہ کے لیے کسی بھی حالت میں خوراک نہ دینے کا اعلان کیا۔ گلوبل صمود فلوٹیلا کے بحری جہازوں کو کسی بھی حالت میں غزہ پہنچنے کی اجازت نہ دی جائے۔ ابھی ابھی اطلاعات آرہی ہیں کہ فوٹیلا پر حملہ ہوگیا ہے اور اسرائیلی فورسز نے قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بین الاقوامی ایڈ ورکرز کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ عمل بتا رہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کسی بھی قانون ضابطے کی روشنی میں قابل اعتبار نہیں ہیں۔ حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔ امریکی فضائیہ کے درجنوں فیول ٹینکر طیارے (KC-135 اور KC-46) اس وقت مشرقِ وسطیٰ کی فضاؤں میں سرگرم ہیں۔ ماہرین کے مطابق ایک غیر معمولی فضائی سرگرمی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ یہ طیارے بڑی تعداد میں خطے کی جانب روانہ ہوچکے ہیں اور ان میں سے کئی قطر میں "العدید ایئر بیس" پر اتر بھی چکے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فیول ٹینکرز کی یہ غیر معمولی نقل و حرکت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ممکنہ طور پر کوئی بڑی فضائی کارروائی یا طویل فوجی آپریشن زیرِ غور ہے۔ ان ٹینکروں کی موجودگی لڑاکا طیاروں کو زیادہ وقت تک فضا میں رہنے اور دور دراز اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران پر حملے کا خطرہ بھی موجود ہے۔ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں ہم پہلے سے زیادہ سخت جواب دیں گے۔ کچھ خدشات یہ بھی ہیں کہ اہل غزہ کو سینا منتقل کرنے کی تیاری ہے، جس کے خلاف کسی بھی ردعمل کو روکنے کے لیے یہ سب کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح حزب اللہ کے خلاف اقدامات کے بارے میں بھی باتیں کی جا رہی ہیں۔ جنگ بندی محض لولی پاپ تھا، اصل منصوبہ آٹھ ممالک کی سمجھ میں ہی نہیں آیا کہ تمہیں مذاکرات پر لگا کر مزید کشت و خون کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کیا جا رہا ہے امریکی صدر ڈار صاحب کے خلاف کسی بھی کرتی ہے گیا ہے کر دیا کے لیے ہیں کہ

پڑھیں:

فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ امریکہ نہیں، بلکہ فلسطینی عوام کرینگے، علامہ مقصود ڈومکی

سبی میں عوام سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل میدان جنگ میں شکست کھا کر عرب و مسلم حکمرانوں کی مدد سے مذاکرات کی میز پر اپنی ہاری ہوئی بازی جیتنا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی رہنماء علامہ سید ظفر عباس شمسی اور علامہ سہیل اکبر شیرازی نے ضلع سبی کی تحصیل لہڑی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر رہنماؤں نے گاؤں وزیرہ میں جنگ آزادی کے ہیرو میر بجار خان ڈومکی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قابض انگریز سامراج کے وطن کی آزادی کے لئے لڑنے والے مجاہد ہمارے ہیروز ہیں۔ میر بجار خان ڈومکی نے بلوچستان اور برصغیر پر انگریز سامراج کے قبضے کے خلاف بلوچ قبائل کے ہمراہ مسلح جدوجہد کی اور مرتے دم تک قابض انگریز کے سامنے جھکنے سے انکار کیا۔

وزیرہ میں مقامی لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اہلِ بیت (ع) رسول (ص) کی محبت اور مودت ایمان کا حصہ ہے۔ قرآن و اہلِ بیت (علیہ السلام) سے تمسک ہی انسان کی نجات اور کامیابی کی ضمانت ہے۔ شیعہ سنی مسلمانوں کو قرآن و اہلِ بیت (ع) کے سائے میں، اتحاد امتِ کے لیے مل کر جدوجہد کرنی چاہیے۔ انہوں نے فلسطین کے حوالے سے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کے ظلم و بربریت کے باوجود غزہ اور فلسطین کے غیرت مند عوام نے جس صبر، استقامت اور بہادری کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔ امریکہ اور اسرائیل میدانِ جنگ میں شکست کھا کر عرب و مسلم حکمرانوں کی مدد سے مذاکرات کی میز پر اپنی ہاری ہوئی بازی جیتنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ امریکہ اور اسرائیل نہیں کریں گے بلکہ یہ حق صرف فلسطین کے عوام کو حاصل ہے کہ وہ حماس کو اپنی نمائندہ جماعت تسلیم کریں یا کسی اور کو موقع دیں۔ سب سے بڑا دہشت گرد اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو ہے جس نے ستر ہزار بے گناہ انسانوں کا قتل عام کیا، لیکن معاہدے میں اس مجرم کے خلاف کوئی شق شامل نہیں کی گئی جو افسوسناک ہے۔ علامہ مقصود ڈومکی نے پاکستان کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا فیصلہ وہی ہے جو آج سے سو سال قبل بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناحؒ اور مصورِ پاکستان علامہ اقبالؒ نے کیا تھا کہ اسرائیل کا وجود ناجائز ہے اور امت مسلمہ کے قلب میں خنجر کے برابر ہے۔ جعلی مینڈیٹ رکھنے والی شہباز حکومت، جنہیں عوام نے گزشتہ انتخابات میں ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا، کسی صورت بھی قائداعظم کے نظریہ سے انحراف کی مجاز نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • گلوبل صمود فلوٹیلا میں سوار افراد کی گرفتاری انسانیت کیخلاف سنگین جرم ہے، حنیف طیب
  • آزاد کشمیر کی 12 نشستوں کا معاملہ آئینی، سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے: اعظم تارڑ
  • فلسطین کو محدود اور گریٹر اسرائیل کا منصوبہ قبول نہیں کیا جا سکتا، ا فضل الرحمن
  • امریکہ جو چاہے نہیں کر سکتا، سید عباس عراقچی
  • داﺅد یونیورسٹی: طلبہ کے ایڈمیشن منسوخی ناقابل قبول، اصل جڑ طلبہ یونین پر پابندی، پی ایس ایف
  • رنبیر کپور سے شادی کا فیصلہ کیوں کیا، عالیہ بھٹ نے بتا دیا
  • مونال کی جگہ اسلام آباد ویو پوائنٹ اب تک کیوں نہیں بنایا گیا؟
  • توہین مذہب کیس: سرکاری گواہ پیش نہیں ہو رہے‘ رویہ ناقابل برداشت: جسٹس محسن 
  • فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ امریکہ نہیں، بلکہ فلسطینی عوام کرینگے، علامہ مقصود ڈومکی