ٹیرف پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں، صدر چیمبر سیالکوٹ
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سیالکوٹ (کامرس ڈیسک ) صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید احتشام مظہر گیلانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے “روشن معیشت بجلی پیکج” کے تحت صنعتی و زرعی صارفین کے لیے رعایتی ٹیرف کے تاریخی آغاز پر ہم وزیراعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد خان لغاری اور وزیر مملکت عبد الرحمن خان کانجو کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے اسے ملکی معیشت کی بحالی اور ترقی کی جانب تاریخی و انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ صنعتوں کے لیے بجلی سستی کرنا حکومت کا احسن اقدام ہے کیونکہ اس سے صنعتی لاگت میں کمی آئے گی،برآمدات کو فروغ ملے گا اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے صنعتی و زرعی صارفین کے لیے تین سال تک اضافی بجلی 22.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب میں خوش آمدید پر بلاول بھٹو، مریم نواز کے مشکور
— فائل فوٹوپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں خیر مقدم پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بلاول بھٹو زرداری نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے نام پیغام جاری کیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ محترمہ وزیرِ اعلیٰ، آپ کے پُرخلوص استقبال اور مثبت رویّے کا شکریہ۔
خیال رہے کہ حال ہی میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے پنجاب کا دورہ کیا، جس پر مریم نواز نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب آپ کا گھر ہے، یہاں آپ کو ہمیشہ عزت و احترام ملے گا۔