بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعہ کے روزرسمی پریس کانفرنس میں چین کی جانب سے ویزا فری ٹرانزٹ میں شامل ممالک کی تعداد 55 تک بڑھانے اور اس کے اثرات کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین ویزا درخواست کے طریقہ کار کو آسان بنا رہا ہے اور “ون اسٹاپ” امیگریشن اور خریداری پر ٹیکس ریفنڈ کی خدمات کو لاگو کیا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی دوستوں کا “چائنا ٹور” اب زیادہ آسان اور پر کشش ہے ۔ ڈی کپلنگ اور تنگ نظری پر مبنی پالیسیاں چین کا انتخاب نہیں ہیں ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم عملی اقدامات کے ساتھ اعلیٰ سطحی کھلے پن کو وسعت دیتے رہیں گے، تمام ممالک کے ساتھ مواقعوں کا اشتراک کریں گے اور ایک بہتر مستقبل تخلیق کریں گے ۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

چین کا بڑا اعلان:74 ممالک کے شہریوں کو ویزا فری انٹری کی اجازت

چین(نیوز ڈیسک) چین نے سیاحت کو فروغ دینے اور عالمی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی ویزا پالیسی میں انقلابی نرمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت اب 74 ممالک کے شہری بغیر ویزا کے چین میں 30 دن تک قیام کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چینی حکام کا کہناہےکہ اس فیصلے کا مقصد عالمی سیاحوں کو راغب کرنا، بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دینا اور ملکی معیشت کو تقویت دینا ہے۔ نئی ویزا فری پالیسی کے اعلان کے بعد چین میں سیاحوں کی آمد میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

عالمی سطح پر چینی حکومت کے اس اقدام کو مثبت قرار دیا جا رہا ہے اور کئی ممالک نے اسے بین الاقوامی سفر کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت قرار دیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس پالیسی سے چین کی سافٹ پاور میں بھی اضافہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی صدر کے ممکنہ دورہ چین کا عندیہ، مارکو روبیو کی چینی ہم منصب سے پہلی ملاقات
  • ویزا اسکینڈل کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، وزارت داخلہ
  • بھارت دہشت گردی کا عالمی اسپانسر، پاکستان ہر فورم پر معاملہ اٹھا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
  • 80 سے زائد چینی اور غیر ملکی اکیڈمیشنز کی ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کانفرنس میں شرکت کی تصدیق
  • چین آسیان کو اپنی ہمسایہ سفارتکاری کے لئے ترجیح کے طور پر دیکھتا ہے، چینی وزیر خارجہ
  • فرانس کا افریقی شہریوں کے لیے 5 سالہ شینگن ویزا کا اعلان
  • گلوبل ساؤتھ کے لئے “گریٹر برکس کو آپریشن” کا مطلب ہے کیا؟
  • چین کا بڑا اعلان:74 ممالک کے شہریوں کو ویزا فری انٹری کی اجازت
  • چین کا 75ممالک کے لیے ویزا فری انٹری کا اعلان