بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار نے خودکشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
بھارت میں ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار نے اپنے گھر میں چھت کے پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
بالی ووڈ پیسے، شہرت اور طاقت کی چکاچوند نگری ہے لیکن یہاں زندگی اتنی آسان نہیں ہے۔ بھاری قیمت چکانا ہوتی ہے۔
کئی ایک نوجوان اداکاراؤن کو اپنی عزتوں تو کچھ اداکاروں کو اپنی زندگی کا خراج دینا پڑجاتا ہے۔
نوجوان اداکار سچن چاندواڑے بھی ایسے ہی ابھرتے ہوئے نوجوان تھے جنھوں نے نیٹ فلکس کی سیریز سے اپنی پہچان بنائی۔
25 سالہ سچن نے نہ صرف ممبئی میں بلکہ مراٹھی فلموں میں کامیابیاں اپنے نام کیں اور حال ہی میں آنے والی فلم (Asuravan) کا اعلان کیا تھا۔
آج جب وہ کافی دیر تک اپنے کمرے سے باہر نہ نکلے اور بار بار دستک کے باجود دروازہ نہ کھولا تو اہل خانہ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے۔
سچن کو چھت کے پنکھے سے جھولتا پایا۔ اہل خانہ نے اداکار کو نیم مردہ حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا۔
ڈاکٹرز نے انھیں بچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ سچن کو بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار سچن کے کمرے سے خودکشی نوٹ نہیں ملا تاہم کیس کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے گی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
’وہ سمجھتا ہے جو کہہ دیا درست ہے‘، آفریدی نے گمبھیر کی بُری عادت بتا دی
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ گوتم گمبھیر سمجھتا ہے کہ جو اس نے کہہ دیا وہی درست ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق شاہد آفریدی نے ایک انٹرویو کے دوران موجودہ بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے ساتھ اپنی پرانی چپقلش کو تازہ کیا۔ لیجنڈری آل راؤنڈر نے نہایت معنی خیز انداز میں گوتم گمبھیر پر طنز کیا، جن کے ساتھ ان کی میدان میں کئی بار تلخ جھڑپیں ہو چکی ہیں۔
ٹیلی کام ایشیا اسپورٹ کو دیے گئے انٹرویو میں شاہد آفریدی نے گوتم گمبھیر کی کوچنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح گوتم نے اپنی کوچنگ کا آغاز کیا، انہیں لگتا ہے کہ وہ جو کچھ کہہ رہے ہیں وہ ہمیشہ درست ہے۔ لیکن کچھ وقت کے بعد ثابت ہوتا ہے کہ آپ ہر وقت درست نہیں ہو سکتے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2007 کے ایشیا کپ کے پاک بھارت میچ پر آٹو بایوگرافی میں شاہ آفریدی نے لکھا تھا کہ مجھے 2007 ایشیا کپ میں گمبھیر کے ساتھ جھگڑا یاد ہے، جب انہوں نے رن لیتے ہوئے سیدھا مجھ سے ٹکر ماری تھی اور امپائرز نے معاملہ نمٹا دیا تھا، ورنہ میں خود کر دیتا۔ ظاہر ہے کہ ہم دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف سخت الفاظ کا استعمال کیا تھا۔
سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں مزید واضح کیا تھا کہ گمبھیر کے بارے میں ان کی رائے آج بھی تبدیل نہیں ہوئی۔ انہوں نے گمبھیر کو غیر مثبت سوچ رکھنے والا قرار دیتے ہوئے ان کے رویے پر تنقید کی تھی۔