بالی وڈ اسٹار گووندا طبیعت اچانک بگڑ نے پر بے ہوش ہوگئے، اسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
بالی وڈ سپر اسٹار گووندا کو ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ میں بے ہوش ہوجانے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 61 سالہ گووندا کی گزشتہ رات ان کے گھر پر اچانک طبیعت بگڑگئی جس کے بعد انہیں جوہو کے کریٹیکل کیئر اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔
گووندا کے دیرینہ دوست اور قانونی مشیر للت بندل نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ‘ گزشتہ شب انہیں گووندا کے گھر پر بے ہوش ہوجانے کی اطلاع دی گئی ، طبیعت اچانک بگڑنے پر گووندا کو اسپتال منتقل کیا گیا، اس دوران ان کے چند ٹیسٹ بھی کیے گئے جن کے نتائج کا انتظار ہے‘ ۔
للت بندل کے مطابق’ گووندا فی الحال ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں اور ان کی طبیعت بہتر ہورہی ہے‘۔
یاد رہے کہ اس سے قبل گووندا لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی عیادت کرنے بریچ کینڈی اسپتال پہنچے تھے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی
کراچی:شہرِ قائد کراچی میں فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پہلا واقعہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ یعقوب آباد میں شیشہ مسجد کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 23 سالہ محمد شعیب اقبال جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا ریسکیو حکام کے مطابق لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسرے واقعے میں فائرنگ سے ایک اور شخص جاں بحق ہوا جس کی لاش بھی عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہے تاہم اس کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔
ایک اور فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے شخص کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت شارع مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔