2025-11-23@08:26:41 GMT
تلاش کی گنتی: 3020
«حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے»:
(نئی خبر)
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے درست فیصلے کیے جائیں، ہم نے اگر اب فیصلہ کن اقدامات نہ کیے تو قوم معاف نہیں کرے گی، ان خوارج کے سہولت کار بھی ان کے جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اورکزئی میں واقعہ ہوا، افسران کے ساتھ پاک فوج کے 9 جوان بھی شہید ہوئے، پاک فوج کے جوانوں نے فتنہ الخوارج کے 19 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، میں آج بھی ایک شہید میجر سبطین حیدر کے جنازے میں شریک ہوا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ لاکھوں بچوں...
اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مسلسل شمولیت پر زور
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل شمولیت پر زور دیا۔ دفتر خارجہ کے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، دوران ملاقات پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں حالیہ اعلیٰ سطحی روابط بشمول نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی ملاقاتوں، کے ذریعے پیدا ہونے والی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ امریکی ناظم الامور نے مشرق وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں امن و استحکام...
کاروباری طبقہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، مسائل کے فوری حل کیلئے اقدامات جاری ہیں، وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا ہے کہ کاروباری حضرات اور صنعتکار پاکستانی معیشت کا اہم ستون ہیں جو لوگوں کو روزگار فراہم کر کے ملکی معیشت کا پہیہ چلانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں صنعت و تجارت کے نمایاں کردار کے پیش نظر کاروباری برادری کے مسائل کے فوری حل پرخصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔وہ گزشتہ روز گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر ایک تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں صنعت و تجارت سے وابستہ شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وفاقی محتسب نے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اکتوبر ۔2025 ) سپریم کورٹ میں چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا پر دلائل جاری ہیں بلوچستان ہائیکورٹ بار کے وکیل منیر اے ملک نے کہا کہ کوئی فرق نہیں پڑتا موجودہ بینچ ریگولر ہے یا آئینی، موجودہ بینچ فیصلہ کرسکتا ہے کہ کیس کون سنے گا؟دوران سماعت جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں آئینی بینچ جوڈیشل اختیارات کا استعمال کر کے فل کورٹ تشکیل دے اس پر منیر اے ملک نے جواب دیا کہ جوڈیشل اختیارات موجود ہیں، آئینی بینچ دائرہ اختیار پر فیصلہ کرسکتا ہے.(جاری ہے) جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ ان ججز کو بینچ میں نہیں...
آئی ایم ایف سے مذاکرات مکمل، سرکاری افسروں کے اثاثے ظاہر کرنے کیلئے ترامیم تیار: گفٹ سکیمز ختم کرنے پر اتفاق
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری افسروں کے اثاثے پبلک کرنے اور شیئر کرنے سے متعلق آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری کرنے کیلئے ایف بی آرنے سول سرونٹس کے اثاثہ جات کے گوشواروں کے اشتراک کے رولز 2023ء میں مزید ترامیم کا مجوزہ مسودہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت پبلک سرونٹ کی نئی تعریف شامل کی گئی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو مجوزہ ترمیمی مسودے کے بارے میں عام عوام اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے آراء بھی طلب کر لی ہیں اور کہا ہے کہ اگر کسی کو ان ترامیم پر کوئی اعتراض یا تجویز ہو تو وہ سرکاری گزٹ میں اشاعت کے سات دن کے اندر ایف بی آر...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دفاعی معاہدے کے بعد اب پاک سعودی تعلقات کو کاروبار اور سرمایہ کاری کی بنیاد پر مزید مضبوط بنائیں گے جبکہ سعودی عرب اس حوالے سے ہماری ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں سعودی عرب سے آئے اعلیٰ سطح کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے شرکا سے گفتگو کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم یہاں ایک خاندان کی طرح بیٹھے ہیں، گزشتہ چالیس سال سے سیاست میں ہوں، پہلی بار60 کی دہائی کے آخر میں سعودی عرب گیا تھا، سعودی عرب کے کئی دورے کئے،مگر حالیہ دورہ ریاض بالکل منفرد تھا۔ شہباز شریف نے کہا کہ...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاک سعودی دفاعی معاہدہ بھائی چارے پر مبنی تعلقات کی باقاعدہ شکل ہے، پاک سعودی تعلقات کاروبار اور سرمایہ کاری کی بنیاد پر مزید مضبوط بنائیں گے۔ سعودی پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کیے کئی دورے کرچکا مگر حالیہ دورہ بالکل منفرد تھا، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے لیے بے مثال محبت دکھائی، ہم آج یہاں ایک خاندان کی طرح بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کا تعلق غیرمتزلزل اور مستقل عزم پر مبنی ہے۔ پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو...
وفاقی حکومت نے کپپٹن(ر)محمد محمود کو وفاقی سیکرٹری ہائوسنگ تعینات کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی حکومت نے کپپٹن(ر)محمد محمود کو وفاقی سیکرٹری ہائوسنگ تعینات کر دیا۔اسٹلشمنٹ ڈویژن نے ان کی تعیناتی کے تحریری احکامات جاری کر دیے۔ کپپٹن(ر)محمد محمود گریڈ 21کے آفیسر ہیں جو اس وقت نئی پوسٹنگ کے منتظر تھے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپرانے قرضے اتارنے کیلئے حکومت کا رواں سال 22 ہزار ارب کے نئے قرضے لینے کا فیصلہ پرانے قرضے اتارنے کیلئے حکومت کا رواں سال 22 ہزار ارب کے نئے قرضے لینے کا فیصلہ مصری صدر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قاہرہ/شرم الشیخ: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان مصر کے شہر شرم الشیخ میں جاری بالواسطہ مذاکرات آج بھی جاری رہے، جہاں قیدیوں اور یرغمالیوں کے تبادلے سمیت جنگ بندی کے مستقل حل پر پیش رفت کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔حماس کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ خلیل الحیہ نے تصدیق کی کہ ان کی جماعت نے اسرائیل کے ساتھ طے شدہ فہرست کے مطابق قیدیوں اور یرغمالیوں کی فہرست کا تبادلہ مکمل کر لیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حماس امن معاہدے کے لیے سنجیدہ اور مثبت رویہ اختیار کیے ہوئے ہے، تاہم ڈیل اسی وقت ممکن ہے جب امریکہ اور ثالث ممالک اس بات کی ضمانت دیں کہ غزہ پر جنگ ہمیشہ کے لیے...
اسرائیل پر اعتبار نہیں، حماس ، مذاکرات کیلئے ٹرمپ سے ضمانت مانگ لی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز قاہرہ (آئی پی ایس )فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس اور اسرائیل کے مصرکے شہر شرم الشیخ میں بالواسطہ مذاکرات بھی جاری ہیں۔حماس کا کہنا ہے کہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے درکار مثبت رویہ دکھا رہے ہیں، طے شدہ تعداد کے مطابق اسرائیل کے ساتھ یرغمالیوں اور قیدیوں کا فہرست کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔حماس کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ ڈیل کے لیے تیار ہیں لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسپانسر ممالک اس بات کی ضمانت دیں کہ جنگ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گی۔ غزہ جنگ بندی مذاکرات...
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر میں تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے، کشمیری عوام کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا، حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی کامیابی کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں راجا پرویز اشرف، قمر الزماں کائرہ، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، وفاقی وزراء احسن اقبال، محمد اورنگزیب، سردار محمد یوسف، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، احد خان چیمہ اور چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان شریک تھے۔ وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی کشمیر میں معاملات کو احسن طور سے حل کرنے کیلئے کوششوں...
اپنے ایک بیان میں مصری صحافی کا کہنا تھا کہ صیہونی وزیراعظم "نیتن یاہو" کیجانب سے امن کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے کے امکان نے تشویش کی لہر پیدا کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شرم الشیخ میں ثالثین کی مدد سے فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے۔ یہ مذاکرات مصر کے مقامی وقت صبح 11 بجے شروع ہوئے، جس میں قیدیوں کے تبادلے، غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی عدم تکرار کو یقینی بنانا، قابض فورسز کے انخلاء اور غزہ میں امداد کی ترسیل کے عمل پر تبادلہ خیال جاری ہے۔ مذاکرات کے اس مرحلے میں مصری انٹیلی جنس ایجنسی چیف "حسن رشاد"، قطری وزیر اعظم و وزیر خارجہ...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر میں تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے، حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی، کشمیری عوام کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا. وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی کامیابی کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی کشمیر میں معاملات کو احسن طور سے حل کرنے کیلئے کوششوں کی پزیرائی کی، کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے بھی کشمیر کی ترقی و خوشحالی کیلئے معاملہ فہمی کا مظاہرہ کیا جس کیلئے وہ لائق تحسین ہیں. شہباز شریف نے کہا کہ عوامی...
تصویر، اسکرین گریب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔آزاد کشمیر میں کامیاب مذاکرات کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں راجہ پرویز اشرف، رانا ثناء اللہ، وفاقی وزراء احسن اقبال، محمد اورنگزیب، سردار یوسف، طارق فضل چودھری، احد چیمہ اور رانا مشہود بھی موجود تھے۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر کے مسائل پر ہمیشہ توجہ رہی ہے اور میری حکومت نے ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر ان مسائل کو حل کیا ہے، کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے۔ آزاد کشمیر، وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان...
ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سیکرٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ سمیت کشمیری حریت رہنمائوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی قیادت کی جانب سے جنگی جنون پر مبنی بیانات اور جارحانہ طرزِ عمل ایک خطرناک روش کی عکاسی کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے بھارت کی سیاسی و عسکری قیادت کے پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان بیانات سے نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ عالمی امن و سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سیکرٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ سمیت کشمیری حریت رہنمائوں نے ایک بیان میں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ پر مذاکرات کے لیے ایک اور امریکی ٹیم روانہ ہو گئی ہے، مجھے لگتا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کا امکان موجود ہے۔ ترکیہ کے سرکاری خبر رساں ادارے انادولو ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج کہا کہ غزہ سے متعلق مذاکرات میں شرکت کے لیے ایک اور امریکی ٹیم روانہ ہو گئی ہے، اور انہوں نے ایک معاہدے کی امید ظاہر کی۔ ٹرمپ نے کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی کے ہمراہ اوول آفس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’ ہم یقیناً غزہ کے بارے میں بات کریں گے۔ ہم بہت سنجیدہ مذاکرات میں مصروف ہیں۔’ انہوں نے مزید کہا:’ مجھے لگتا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) سعودی عرب-پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد السعود سطحی کاروباری وفد کے ساتھ اسلام آباد پہنچ گئے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق شہزادہ منصور بن محمد السعود اور ان کے ہمراہ آنے والا وفد پاکستانی قیادت، اعلیٰ سرکاری حکام، چیمبرز آف کامرس کے نمائندوں اور نمایاں کاروباری گروپس سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کو فروغ دینے کے مختلف مواقع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ اور دیرینہ تعلقات کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری شراکت داری کو وسعت دینے کے عزم کا مظہر ہے۔ بات...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی ایک جنرل نشست کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 8 اور 9 اکتوبر کو کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، کاغذات کی جانچ پڑتال 14 اکتوبر کو ہو گی جبکہ 15 اکتوبر تک کاغذات کی منظوری یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ الیکشن ٹریبونل17 اکتوبر کو اپیلوں پر فیصلہ دے گا، 18 اکتوبر کو غیرحتمی فہرست جاری کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کی جانب کہا گیا ہے کہ امیدوار 20 اکتوبر تک کاغذات واپس لے سکیں گے، سینیٹ کی ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 30 اکتوبر کو ہو گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی الیکشن شبلی فراز کی نااہلی پر خالی نشست پر ہو...
اسلام آباد: سعودی پاک مشترکہ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود ایک اعلیٰ سطحی سعودی کاروباری وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے، ان کے اس دورے کو دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو نئی جہت دینے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کے ہمراہ آنے والا وفد پاکستان میں قیادت، وفاقی و صوبائی حکام، چیمبرز آف کامرس اور نجی شعبے کے نمائندوں سے اہم ملاقاتیں کرے گا۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ، کاروباری شراکت داری اور نئے معاشی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سعودی وفد کا یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب...
حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کیلئے اہم مطالبات پیش کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز قاہرہ (آئی پی ایس )فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تنظیم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کی بنیاد پر غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ چاہتی ہے تاہم اس کے کچھ بنیادی مطالبات برقرار ہیں۔حماس کے سینئیر رہنما فوزی برہوم نے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کو 2 سال مکمل ہونے پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ جنگ بندی معاہدے پر مذاکرات کے لیے مصر میں موجود حماس کا وفد ایسے معاہدے تک پہنچنے کے لیے تمام رکاوٹیں دور کرنے پر کام کر رہا ہے جو غزہ کے عوام کی امنگوں...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔وہ آج (منگل) کوالالمپور میں ملائیشین بزنس گروپ گوبی پارٹنرز کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے، جس کی قیادت گروپ کے شریک بانی اور چیئرمین تھامس جی سائوکر رہے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی بے پناہ استعداد موجود ہے۔ شہباز شریف نے اس امر کا اعادہ کیا کہ حکومت پاکستان میں کاروباردوست ماحول بنانے اور کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے...
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صدرِ مملکت سے پارٹی راہنماؤں اور وفاقی وزیرِ داخلہ نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خصوصاً سندھ و پنجاب حکومت کے درمیان پائے جانے والے تناؤ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے بیک ڈور رابطوں میں تیزی آگئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے سرکردہ راہنماؤں کے درمیان رابطے بحال ہو گئے ہیں جبکہ اختلافات کے خاتمے کے لیے پسِ پردہ کوششیں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے پارٹی راہنماؤں اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی...
اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے علاقائی کشیدگی میں ممکنہ اضافے کو معیشت کے لیے خطرناک قرار دے دیا ہے اور رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 194 ارب روپے کا لگ بھگ ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیےاضافی ٹیکس کی تجویز دے دی ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزے کے سلسلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات اختتامی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں اور فریقین کے درمیان میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کے مسودے کو حتمی شکل دینے پر مشاورت کی جا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی سیکریٹری خزانہ کی سربراہی میں معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف مشن سے ملاقات کی ہے اور...
محکمہ خزانہ پنجاب نے الیکٹرک بسوں (electric bus) کی تشہیر کیلئے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی ایک ارب روپے فنڈز کی درخواست مسترد کر دی۔ ذرائع محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقاریب اور میڈیا مہم کیلئے فنڈز کی درخواست غیر ضروری ہے، اخراجات کے تخمینے ضرورت سے زیادہ اور تفصیل کے بغیر ہیں۔ سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھاری اخراجات ہیں، نئی مہم کیلئے رقم دستیاب نہیں،آئی ایم ایف پہلے ہی صوبے میں اخراجات کنڑول کرنے کا کہہ رہا ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ کو منصوبہ دوبارہ پیش کرنے اور اخراجات کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب محکمہ ٹرانسپورٹ کا موقف ہے کہ محکمہ خزانہ نے کسی سمری کو مسترد نہیں کیا،محکمہ خزانہ کی طرف...
پی پی سے تنازع کے حل کیلئے ن لیگ متحرک: وزیراعظم کی واپسی تک انتظار کا مشورہ، معاملات حل کرنے کی یقین دہانی
پی پی سے تنازع کے حل کیلئے ن لیگ متحرک: وزیراعظم کی واپسی تک انتظار کا مشورہ، معاملات حل کرنے کی یقین دہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پیپلز پارٹی سے تنازع کے حل کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سرگرم ہوگئے، لیگی رہنماں نے پیپلز پارٹی کو وزیراعظم کی واپسی تک انتظار کا مشورہ دے دیا اور شہباز شریف کو پیپلز پارٹی سے بات چیت کی صورت حال سے آگاہ کردیا۔ دوسری طرف پیپلزپارٹی نے بات چیت سے معاملات کے حل کے لیے رضا مندی ظاہر کردی۔ منگل کو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان جاری پارلیمانی تعطل کو ختم کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی اعلی...
مصر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری مذاکرات مثبت قرار دیے جا رہے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی (AFP) کے مطابق، حماس کے مذاکراتی وفد کے قریبی دو ذرائع نے بتایا کہ پہلا مرحلہ چار گھنٹے جاری رہا اور ماحول “کافی مثبت” رہا۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات آج دوبارہ شروع ہوں گے۔ ایک اور فلسطینی ذریعے نے تصدیق کی کہ بات چیت مصر کے سیاحتی مقام شرم الشیخ میں آج دوبارہ ہوگی۔ ان مذاکرات کو غزہ میں ممکنہ جنگ بندی معاہدے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
پشاور: تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے الیکشن شیڈول جاری کر دیا گیا۔ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے پبلک نوٹس جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا عمل کل سے شروع ہوگا اور امیدوار 9 اکتوبر تک اپنے کاغذات جمع کرا سکیں گے۔ امیدوار صبح 8 بجکر 30 منٹ سے شام 4 بجکر 30 منٹ تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 18 اکتوبر کو جاری کی جائے گی جبکہ 20 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اجازت ہوگی۔ سینیٹر شبلی فراز کی خالی نشست پر انتخاب 30 اکتوبر کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں منعقد کیا جائے...
ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی ایک جنرل نشست کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 8 اور 9 اکتوبر کو کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، کاغذات کی جانچ پڑتال 14 اکتوبر کو ہو گی جبکہ 15 اکتوبر تک کاغذات کی منظوری یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ الیکشن ٹریبونل17 اکتوبر کو اپیلوں پر فیصلہ دے گا، 18 اکتوبر کو غیرحتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا الیکشن کمیشن کی جانب کہا گیا ہے کہ امیدوار 20 اکتوبر تک کاغذات واپس لے سکیں گے، سینیٹ کی ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 30 اکتوبر کو ہو گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی...
انہوں نے کہا کہ وہ لہہ اپیکس باڈی، کارگل ڈیموکریٹک الائنس اور لداخ کے عوام کے ساتھ چھٹے شیڈول کے نفاذ اور ریاست کے درجے کے حقیقی آئینی مطالبات میں مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیز قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے خطے لداخ کے معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک نے کہا ہے کہ وہ لہہ میں اپنے حقوق کیلئے حالیہ احتجاج میں بھارتی پولیس کی بلااشتعال فائرنگ سے چار شہریوں کی ہلاکت کے واقعے کی آزادانہ عدالتی تحقیقات تک جیل میں قید رہنے کیلئے تیار ہیں۔ ذرائع کے مطابق کالے قانون نیشنل سکیورٹی ایکٹ کے تحت گرفتاری کے بعد اپنے پہلے پیغام میں سونم وانگچک نے 24 ستمبر کو بھارتی پولیس کی فائرنگ میں...
کوالالمپور (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے ملائیشین بزنس گروپ گوبی پارٹنرز کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت کمپنی کے کو فاؤنڈر اور چیئر تھامس ساؤ نے کی، ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعاون کی بے پناہ گنجائش موجود ہے، جس کے فروغ کیلئے دونوں ممالک بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز منعقدہ پاکستان ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کو ایک مثبت پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بزنس ٹو بزنس روابط کے نئے راستے کھلے ہیں، حکومت کاروبار کیلئے دوستانہ ماحول پیدا...
اسلام آباد: حکومت نے وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ کیپٹن رٹائرڈ محمد محمود کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔ ایف آئی اے میں تعینات پولیس سروس گریڈ 21 کے شکیل درانی کی خدمات نیب کے سپرد کر دیں، ایڈیشنل سیکریٹری انچارج ایس آئی ایف سی جمیل احمد قریشی کو سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ کا اضافی چارج تفویض کر دیاگیا۔ گریڈ 20 کے محمد کریم خان جوائنٹ سیکریٹری پارلیمانی امور تعینات کردیئے گئے، ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے صدام منور کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دے دی گئی۔ او ایم جی کی سدرہ خان اقتصادی امور ڈویژن میں سیکشن افسر تعینات کر دی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251007-06-23 کراچی(پ ر) عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی کنوینئر اور معروف قبائلی شخصیت سید امان شاہ نے ملکی معیشت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت شدید معاشی دباؤ کا شکار ہے اور اس صورتحال سے نکلنے کیلئے ہمیں وقتی فیصلوں کے بجائے طویل المدتی پالیسی سازی پر توجہ دینا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ماضی میں اقتصادی فیصلے سیاسی مفادات کی نذر ہوتے رہے جس کی وجہ سے آج ملک قرضوں کے بوجھ تلے دب چکا ہے۔ سید امان شاہ نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے بغیر پاکستان کی معیشت کبھی بھی مستحکم نہیں ہوسکتی۔ قدرتی وسائل سے مالا مال اس خطے کو اگر جدید انفراسٹرکچر، تعلیمی...
اے این پی ترجمان احسان اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی خودمختاری اور وفاق پاکستان کے حوالے سے ہائبریڈ رجیم نے عملی طور پر آئین کو معطل کردیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر پولیس نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کو سیکورٹی فراہم کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت کے بعد ایمل ولی خان کی سیکیورٹی کے لیے 12 پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔ اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان سے سیکورٹی واپس لے لی گئی تھی جس پر وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے نوٹس لیتے ہوئے سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ گزشتہ شب...
کراچی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر بات چیت کیلئے فوری کراچی طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر آصف علی زرداری کا وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر بات چیت کیلئے صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ کو فوری کراچی طلب کرلیا۔ مزید :
قاہرہ(نیوز ڈیسک) فلسطینی تنظیم حماس، اسرائیل اور امریکا کے وفود غزہ منصوبے پر عملدرآمد کے لیے مصر میں مذاکرات کے لیے آج جمع ہو رہے ہیں، تینوں فریقین کے نمائندے شرم الشیخ میں بات کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ پٹی میں تقریباً دو سال سے جاری جنگ ختم کرنے کے لیے جلدی کریں۔ حماس اور اسرائیل دونوں نے لڑائی ختم کرنے اور غزہ میں قیدیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی سے متعلق ٹرمپ کے روڈ میپ پر مثبت ردِعمل دیا ہے، اگرچہ تفصیلات طے ہونا باقی ہیں۔ ایک سینئر حماس عہدے دار نے بتایا کہ تنظیم جنگ ختم کرنے کے معاہدے...
کوالالمپور(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات نئی جہتوں پر ہیں، ملائیشیا کے تجربات سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں۔ ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملائیشیا کا یہ میرا پہلا دورہ ہے، والہانہ استقبال پر ملائیشین صدر داتو سری اور وزیراعظم انور ابراہیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ملائیشیا ہمارا دوسرا گھر ہے۔ انہوں نے کہا کہ انور ابراہیم نمایاں خصوصیات کی حامل شخصیت ہیں، ملائیشیا کو ترقی یافتہ ملک بنانے میں انورابراہیم کا اہم کردار ہے، آپ کے تجربات سے استفادہ کے لئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے انورابراہیم...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد اقتصادی تعلقات کو نئی جہت دینے کے لیے اٹھارہ ارکان پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے تشکیل دی جانے والی 18 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، یہ کمیٹی دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی مذاکرات کی قیادت کرے گی۔ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے یہ اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کی ہے، جو پاکستان سعودی عرب اقتصادی فریم ورک کے تحت بات چیت کی نگرانی کرے گی۔ اس فیصلے کا اعلان...
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد اقتصادی تعلقات کو نئی جہت دینے کے لیے اٹھارہ ارکان پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی گئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد اقتصادی تعلقات کو نئی جہت دینے کے لیے اٹھارہ ارکان پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے تشکیل دی جانے والی 18 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، یہ کمیٹی دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی مذاکرات کی قیادت کرے گی۔نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے یہ اعلی سطح کی کمیٹی قائم کی ہے، جو پاکستان سعودی عرب اقتصادی فریم ورک کے تحت بات چیت کی نگرانی کرے گی اس فیصلے کا اعلان تین...
چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نےکہا ہے کہ اسرائیل دو سال سے فلسطین پر خوفناک بمباری کر رہا ہے جس کی وجہ سے اب تک 75 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور دو لاکھ سے زائد کو شدید زخمی کر دیا گیا ۔ اسرائیل کی سفاکانہ بمباری کا نشانہ بننے والوں میں معصوم بچے اور خواتین نمایاں طور پر شامل ہیں، مسلم ممالک کی بار بار کی کوششوں کے باوجود اب تک اسرائیل نے فلسطین پر حملے بند نہیں کئے اسی وجہ سے اسرائیل کے اندر سے بھی نیتن یاہو کے خلاف شدید احتجاج ہو رہا ہے اسکے علاوہ غزہ پر کی جانے والی اسرائیلی بربریت کے خلاف امریکہ یورپ سمیت پوری دنیا سے شدید...
— اسکرین گریب وزیراعظم شہباز شریف سے تعلیمی میدان میں ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ماہ نور چیمہ نے ملاقات کی ہے۔وزیراعظم اور پاکستانی نژاد طالبہ ماہ نور چیمہ کی ملاقات گزشتہ ہفتے لندن میں ہوئی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ماہ نور چیمہ کو اے لیول امتحانات میں 24 مضامین میں شاندار کارکردگی پر دلی مبارکباد دی اور انہیں ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ اور نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے ماہ نور کے والدین کو بھی مبارکباد پیش کی اور طالبہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں تحائف پیش کیے۔ماہ نور چیمہ نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور تعلیمی میدان میں مزید کامیابیوں کا عزم ظاہر کیا۔
لندن: (ویب ڈیسک) اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں قیامِ امن کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ منصوبے کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر آج سے بالواسطہ مذاکرات کا ایک دور شروع ہو گا۔ مصر، امریکہ اور فلسطین کے سفارتی اور سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مذاکرات میں مصر، ترکی، اسرائیل، امریکہ اور حماس کے وفود شریک ہوں گے، بات چیت کا نیا دور مصر میں ہو گا تاہم مذاکرات کے مقام کا ابھی تعین نہیں کیا گیا ہے لیکن قوی امکان یہی ہے کہ بات چیت سیاحتی مقام شرم الشیخ میں ہو گی۔ مصری سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ تناؤ کے باعث مذاکرات کا اگلا دور قطر...
وزیراعلیٰ پنجاب کا جامعہ حنفیہ بوریوالا کے میڑک کے امتحان میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا اور اساتذہ کیلئے 10 لاکھ روپے کا انعام
بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) وزیراعلی پنجاب نے جامعہ حنفیہ بوریوالا کے میڑک کے امتحان میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا اور اساتذہ کو 10 لاکھ روپے انعام سے نوازا ۔(جاری ہے) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں منعقدہ پروقار تقریب میں وطن عزیز کی معروف دینی و عصری درسگاہ جامعہ حنفیہ بوریوالا کے دو طلبا کو شاباش دیتے ہوئے میڑک کے امتحان منعقدہ 2025 میں ملتان بورڈ سے آرٹس گروپ میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر بالترتیب 5 لاکھ ، 3 لاکھ اور انکے دو اساتذہ کو ایک ، ایک لاکھ روپے جبکہ مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے نقد انعام ، تعریفی سرٹیفکیٹس اور میڈل...
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمات کی تفتیش میں نقائص کی نشاندہی پر تفتیشی افسر کو کڑے احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے انویسٹی گیشن ونگ کی سرویلنس کیلئے 2 سپیشل سیل تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس نظام میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے، جس کا مقصد پولیس نظام میں بہتری لاکر اسے مثالی بنانا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمات کی تفتیش میں نقائص کی نشاندہی پر تفتیشی افسر کو کڑے احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے انویسٹی گیشن ونگ کی سرویلنس کیلئے 2 سپیشل سیل تشکیل دے دیئے ہیں۔ انویسٹی گیشن ریوو سیل مالیاتی و انفرادی جرائم کی...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز سے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء اور فیکلٹی ممبرز نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے نیشنل سکیورٹی اینڈ وارکورس کے وفد کا خیر مقدم کیا۔ شرکاء نے وزیراعلیٰ کے عوامی فلاحی پراجیکٹ کو سراہا۔ مریم نواز نے پاکستان آرمی، پاکستان نیوی اور پاکستان ایئر فورس کو ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور دیگر عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے وفد کو حکومت پنجاب کے اختراعی اور تاریخی پراجیکٹ سے آگاہ کیا۔ بنگلادیش کے مندوب نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی عوامی خدمات کو سراہا۔ مریم نواز نے کہا کہ احساس کا جذبہ گڈگورننس کا بنیادی اصول ہے۔...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ریلوے کی جدید کاری اور علاقائی رابطے پر شراکت داری کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے ابو ظہبی میں یو اے ای کے وزیر برائے توانائی و انفراسٹرکچر سہیل محمد المزروعی سے ملاقات کی، جہاں ’پاکستان کے ریلوے نیٹ ورک کو اپ گریڈ کرنے، تجارت کو فروغ دینے، رابطہ بڑھانے اور پائیدار اقتصادی ترقی کی حمایت کرنے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مواقع‘ پر بات چیت ہوئی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ وزراء نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کی تجدید کی...
سٹی 42 : عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے لیے مظفرآباد جانے والے وفاقی وزراء کو پہننے کیلئے کپڑے اور میڈیسن کی کمی کا سامنا ہوا، جس کے بعد اُن کا عملہ کپڑے اور میڈیسن لے کر مظفرآباد روانہ ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء ایک دن کی تیاری کے ساتھ مظفرآباد روانہ ہوئے تھے، جس کی وجہ سے اُنہیں کپڑوں اور میڈیسن کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم وفاقی وزراء کے آج پھر مظفرآباد میں قیام کے پیش نظر اپنے کپڑے اور میڈیسن مظفراباد منگوا لی ہیں۔ نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر امور کشمیر انجینیئر امیر...
محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود سسٹم کے شدت اختیار کرنے پر کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرتے ہوئے ڈپریشن سے ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے، جبکہ امکان ہے کہ یہ ڈیپ ڈپریشن 12 گھنٹے میں طوفان بن جائے گا۔طوفان بننے کی صورت میں اس کا نام ’شکتی‘ رکھا جائے گا، جوکہ سری لنکا کا تجویز کردہ ہے. شکتی کا مطلب طاقت ہے جبکہ طوفان کے شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہونےکا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سسٹم کراچی سے 400 کلومیٹر جنوب میں موجود ہے، سسٹم کے زیراثرسمندر میں طغیانی بھی رہےگی، جبکہ سمندری طوفان بحیرہ عرب...
پنجاب: اساتذہ کے تبادلوں کیلئے موصول 56 ہزار درخواستوں میں سے 46 ہزار مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) پنجاب بھر میں اساتذہ کے تبادلوں کیلئے موصول ہونے والی 56 ہزار درخواستوں میں سے 46 ہزار کو مسترد کر دیا گیا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق 28 ہزار اساتذہ کی درخواستیں آن لائن نظام میں منتخب ہی نہیں ہو سکیں، جبکہ 18 ہزار درخواستیں مسترد کی گئیں۔محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق تبادلوں کیلئے صرف ساڑھے 9 ہزار اساتذہ کی درخواستیں منظور کی گئیں، اب تک صرف 162 اساتذہ کی درخواستیں منظور کی جا چکی ہیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن کو تبادلوں کیلئے کل 56 ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھی، 6 ستمبر تک منتخب ہونے...
سٹی 42 : بزرگ شہریوں کے عالمی دن کے موقع پر نادرا نے عوامی فلاح کیلئےخصوصی اقدامات کا اعلان کردیا۔ نادرا دفاتر پر وہیل چیئر کی سہولت، معذور ،بزرگ افراد کیلئے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ ٹوکن کے بعد قطار میں انتظار سے بچنے کیلئےترجیحی سہولت کا آغاز کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ 55سال عمر والے شہریوں کو تاحیات میعاد کیساتھ شناختی کارڈ کا اجرا بھی شروع کردیا گیا۔ نادرا حکام کے مطابق بیمار یا معذور افراد کیلئے نادرا نمائندہ بائیک سروس کی مدد سے گھرجا کر شناختی کارڈ بنائے گا۔ اس کے علاوہ نادرا موبائل ایپ کے ذریعے گمشدہ کارڈ کا متبادل اور تجدید کی سہولت دستیاب ہے۔ ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ میں ترمیم ،پیدائش و تبدیلی کی...
ریلی میں طلبا و طالبات کی بڑی تعداد ہاتھوں میں پلے کارڈزاوربینرز اٹھائے شریک ہوئی۔ مظاہرین نے ’’فلسطین کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی‘‘ اور ’’القدس ہماری جان‘‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ طلبا و طالبات نے ریلی کے دوران فلسطین کے مظلوم عوام کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ منصورہ ہائی سکول و کالج کے طلبا و طالبات کی جانب سے فلسطین کے حق میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں طلبا و طالبات کی بڑی تعداد ہاتھوں میں پلے کارڈزاوربینرز اٹھائے شریک ہوئی۔ مظاہرین نے ’’فلسطین کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی‘‘ اور ’’القدس ہماری جان‘‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ طلبا و طالبات نے ریلی کے دوران فلسطین کے مظلوم عوام کیساتھ مکمل یکجہتی...
پنجاب بھر میں اساتذہ کے تبادلوں کیلئے موصول ہونے والی 56 ہزار درخواستوں میں سے 46 ہزار کو مسترد کر دیا گیا ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق 28 ہزار اساتذہ کی درخواستیں آن لائن نظام میں منتخب ہی نہیں ہو سکیں، جبکہ 18 ہزار درخواستیں مسترد کی گئیں۔محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق تبادلوں کیلئے صرف ساڑھے 9 ہزار اساتذہ کی درخواستیں منظور کی گئیں، اب تک صرف 162 اساتذہ کی درخواستیں منظور کی جا چکی ہیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن کو تبادلوں کیلئے کل 56 ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھی، 6 ستمبر تک منتخب ہونے والے ساڑھے 9 ہزار اساتذہ کے کوائف کی تصدیق کی جائے گی، تصدیق کے بعد تبادلوں کے آرڈرز 15 اکتوبر کو جاری کئے جائیں گے۔
مطفرآباد( نیوزڈیسک) آزاد کشمیر میں وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے کے بعد ماحول پرسکون ہوگیا۔ آزاد کشمیر میں قیام امن کیلئے بات چیت کے دوسرے دور کا آغاز آج ہوگا، کمیٹی میں شامل وفاقی وزراء مذاکرات کی کامیابی کیلئے پرامید ہیں، احسن اقبال، قمر زمان کائرہ اور امیر مقام بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق شوکت نواز میر اور دیگر کے مظفرآباد پہنچنے پر دوسرا مرحلہ جمعہ کی نماز کے بعد ہوگا، وفاقی وزراء پر مشتمل اعلیٰ سطح مذاکراتی کمیٹی مظفرآباد میں موجود ہے۔ دوسری جانب آزاد کشمیر میں امن کے لئے حکومتی کمیٹی مذاکرات کی کامیابی کے لئے پر امید ہے۔ وفاقی وزیر...
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) اسرائیل کی جانب سے سینیٹر مشتاق سمیت دیگر پاکستانی شہریوں کی عالمی صمود فلوٹیلا سے گرفتاری، پاکستان نے رہائی سے متعلق اقدامات شروع کردیئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی رہائی اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے خطے میں بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اقدامات کر رہے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اس لئے دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنے شہریوں کی حفاظت کے لئے اتحادی ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے، پاکستان اپنے شہریوں کی جلد اور محفوظ واپسی کے عزم کا...
سرکاری ملازمت کا حصول ہر نوجوان کا خواب ہے بڑی خوشخبری آئی گئی ہے کہ کابینہ نے نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔ سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی کی وجہ سے طلبہ وطالبات کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے، جس کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومت نے نئے اساتذہ کی بھرتی کا فیصلہ کیا ہے اور کابینہ نے اس کی منظوری بھی دےدی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اس کی منظوری دی گئی۔ نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی کے پی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے...
اقتصادی رابطہ کمیٹی ، امن و امان کیلئے 20 ارب روپے کی گرانٹ منظور: امریکہ سے اقتصادی، عسکری تعلقات استوار کرلئے، وزیر خزانہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ سینٹر محمد اورنگزیب کی صدارت میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت داخلہ کی طرف سے روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کے لیے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کے اجرا کی سمری پر غور کیا گیا۔ ای سی سی نے فوری مالی ضرورت کی حمایت کی تاہم ہدایت کی کہ وزارت اپنے تخمینہ جات کا از نو جائزہ لے اور سمری دوبارہ ای سی سی کے سامنے پیش کی جائے۔ ای سی سی نے وزارت دفاع کی جانب سے اسلام آباد میں ڈیفنس کمپلیکس کی تعمیر کے لیے حاصل شدہ راضی کا معاوضہ ادا کرنے کے لیے چار ارب روپے، وزارت داخلہ کی طرف سے امن و...
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اینٹی سموگ گن کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے، جدید اینٹی سموگ گن کے ذریعے پانی کے چھوٹے چھوٹے قطروں کی پھوار فضا میں برسائی جاتی ہے، اس پانی کی پھوار سے فضا میں موجود آلودگی اور مٹی کے ذرات کو صاف کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار سموگ کے خاتمے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر اینٹی سموگ گن کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے، لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں اینٹی سموگ گن کے باضابطہ استعمال کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس موقع پر اے آئی سے جڑے جدید موسمیاتی نظام...
وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحتی امور سردار یاسر الیاس خان کی چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ملاقات
وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحتی امور سردار یاسر الیاس خان کی چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحتی امور سردار یاسر الیاس خان نے چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے سی ڈی ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دارالحکومت اسلام آباد کو سیاحت و میزبانی کی صنعت کے فروغ کے حوالے سے مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انجنئیرنگ سید نفاست رضا، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈی جی ریسورس، ڈی جی بلڈنگ اینڈ ہاسنگ سمیت...
سیلاب سے نقصانات کیلئے فی الحال عالمی امداد نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سیلاب کے نقصانات سے متعلق فیصلہ کیا ہے کہ فورا امداد نہیں مانگیں گے، کوشش ہے کہ پہلے سیلاب متاثرہ علاقوں میں اپنے زور بازو معاملات ٹھیک کریں۔پشاور میں پاکستان بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اس وقت سیلاب کے دوران عالمی امداد کے لیے نہیں جائیں گے، جب مکمل نقصانات کا اندازہ ہو تب عالمی برادری کے پاس تعمیر نو کے لیے رجوع کریں گے۔ سیلاب میں صوبوں نے امدادی اور بحالی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کیا۔محمد...
کدو صدیوں سے مختلف کھانوں میں استعمال ہوتا آرہا ہے اور جدید طب میں اس پر ذیابیطس و بلڈ شوگر سے متعلق بھی تحقیقات ہوئی ہیں۔ کدو کا ذائقہ میٹھا ضرور ہے لیکن اس میں کیلوریز کم اور فائبر مناسب مقدار میں ہوتا ہے جبکہ اس کا گلائسیمک انڈیکس نسبتاً کم ہوتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر اعتدال میں کھایا جائے تو بلڈ شوگر کے مریضوں کیلئے یہ اچھا ہے۔ مزید برآں کدو میں بیٹا کیروٹین، پولی فینولز اور فلیوونائڈز جیسے اجزا ہوتے ہیں جو انسولین حساسیت بہتر کر سکتے ہیں اور آکسیڈیٹو اسٹریس کم کر کے شوگر کنٹرول میں مددگار ہو سکتے ہیں۔ کچھ لیبارٹری مطالعات میں کدو کے بیج اور گودے کے اجزاء نے انسولین کے اخراج کو بہتر...
تصویر بشکریہ جیو نیوز آزاد کشمیر میں جاری احتجاج کے سلسلے میں عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے لیے حکومتی مذاکراتی ٹیم مظفرآباد پہنچ گئی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر، رانا ثنا اللہ، طارق فضل چوہدری، احسن اقبال، سردار یوسف، پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ پر مشتمل وفد مظفر آباد پہنچا ہے۔ حکام کے مطابق حکومتی وفد احتجاج کی قیادت کرنے والی عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں سے مذاکرات کرے گا اور تمام معاملات کو بات چیت کے ذریعے پُرامن طور پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ مظفرآباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کو سنیں گے، اس...
اسلام آباد: 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا پر اعتراضات کو چیلنج کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر فل کورٹ تشکیل دینے کے معاملے میں مصطفی نواز کھوکھر نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف سپریم کورٹ میں چیمبر اپیل دائر کردی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ رجسٹرار آفس کا 19 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئینی ترمیم کا کیس آئینی بینچ نہیں صرف فل کورٹ سن سکتی ہے۔ اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ جسٹس منصور اور جسٹس منیب کا فل کورٹ کے سامنے کیس لگانے کا فیصلہ برقرار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے لیے حکومتی ٹیم مظفر آباد پہنچ گئی۔وفد میں وزیراعظم آزاد کشمیر، رانا ثنا اللہ، طارق فضل چوہدری، احسن اقبال، سردار یوسف، پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔ حکام کے مطابق یہ وفد احتجاج کی قیادت کرنے والی عوامی ایکشن کمیٹی سے ملاقات کرے گا اور مسائل کو بات چیت کے ذریعے پرامن طور پر حل کرنے کی کوشش کرے گا۔روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات سنے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر بھی موجود ہیں جو پاکستان کے امن اور استحکام...
آزاد کشمیر: عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیلئے حکومتی مذاکراتی ٹیم مظفر آباد پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز مظفر آباد:آزاد کشمیر: عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے لیے حکومتی مذاکراتی ٹیم مظفر آباد پہنچ گئی۔آزاد کشمیر میں جاری احتجاج کو مذاکرات سے حل کرنے کے لیے وزیراعظم آزاد کشمیر، رانا ثنااللہ، طارق فضل چوہدری، احسن اقبال، سردار یوسف، پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ پر مشتمل وفد مظفر آباد پہنچ گیا۔حکام کا بتانا ہے کہ حکومتی وفد احتجاج کی قیادت کرنے والی عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں سے مذاکرات کرے گا اور تمام معاملات کو بات چیت کے ذریعے پرامن طور پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔اس سے قبل...
وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے اہم امور پر بات چیت اور رابطے کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، جس نے رات گئے ہی اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال ناکام، فائرنگ اور رکاوٹوں سے 2 افراد جاں بحق کمیٹی کے ارکان میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینیئر امیر مقام، سابق صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان، سینیٹر رانا ثناءاللہ، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف، وفاقی وزیر احسن اقبال، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔ مذاکرات کا آغاز کمیٹی آج جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران سے مذاکرات کا...
لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے مری میں نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا اور بڑے اعلانات کیے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے مری میں ہارٹ کے مریضوں کیلئے کارڈیک سرجری اور بائی پاس آپریشن شروع کرانے، پہلی صاف پانی سکیم لانے اور اربوں روپے سے مری کے تاریخی مال روڈ کی اپ گریڈیشن، بانسرا گلی میں پی آئی اے پارک، قرشی پارک اور بائیو ڈائیوسٹی پارک بنانے، راولپنڈی سے مری تک گلاس ٹرین/ اے آر ٹی جلد چلانے، کوٹلی ستیاں میں 100بیڈز پر مشتمل ہسپتال بنانے، سامبلی ہسپتال اور نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر تک شٹل بسیں چلانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کوٹلی ستیاں میں ڈویلپمنٹ اور...
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے ازبکستان کے اعلیٰ سطح پارلیمانی و تجارتی وفد نے پیسک ہاؤس میں ملاقات کی۔ ازبکستان کی قانون ساز اولی مجلس کے سپیکر نوردنجان اسماعیلوو وفد کی قیادت کر رہے تھے۔ وفد میں ازبک سفیر علی شیر تختیو، اعزازی قونصل جنرل نجیب مشتاق وہرہ، مختلف کمیٹیوں کے ڈپٹی چیئرمینز اور اداروں کے سربراہان شامل تھے۔ پنجاب اور ازبکستان کے مابین تجارتی اشتراک اور دوطرفہ سرمایہ کاری پر اتفاق کیا گیا۔ تجارتی اشتراک اور باہمی سرمایہ کاری کیلئے فوکل پرسنز مقرر کردیئے گئے۔ چوہدری شافع حسین نے کہا پاکستان اور ازبکستان کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ پنجاب اور ازبکستان کے مابین زراعت، سیاحت،...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملک کے معروف دینی ادارہ جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم کی عیادت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحیم کی دینی علمی و ملی خدمات انتہائی قابل قدر اور علماء کے لیے مشعل راہ ہیں۔ اللہ تعالی ان کو جلد مکمل صحت عطا فرمائے۔ مولانا فضل الرحمن نے جامعہ شرفیہ لاہور کے نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، استاذ الحدیث و ناظم تعلیمات پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا زبیر حسن اور مولانا مجیب الرحمن سمیت دیگر علماء سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ اشرفیہ لاہور...
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لئے اصلاحات کی جا رہی ہیں۔ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں ٹیلی میڈیسن کے ذریعے طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بلورما امگابازر سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کا طبی ڈیٹا محفوظ رکھنے کے لئے یونیورسل میڈیکل ریکارڈز کو یقینی بنا رہے ہیں، پاکستان میں68 فیصد بیماریاں آلودہ پانی کے باعث پیدا ہوتی ہیں۔ صحت کے شعبے میں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں۔
مانچسٹر میں کپتانوں، انجینئرز اور فضائی میزبانوں کی رہائش کیلئے انتظامات شروع کر دیئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی تیز کر دی۔ پی آئی اے نے مانچسٹر میں کپتانوں، انجینئرز اور فضائی میزبانوں کی رہائش کیلئے انتظامات شروع کر دیئے ہیں، اس سلسلے میں ہوٹل سروسز کیلئے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔ پی آئی اے نے مانچسٹر میں اپنے عملے کو ہوٹل سروسز کی فراہمی کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ تین نومبر مقرر کی ہے۔ پی آئی اے کا کہنا ہے کہ درخواستیں پی آئی اے شعبہ سپلائی چین کے جی ایم پروکیورمنٹ کو ارسال کی جائیں، پی آئی اے کو گزشتہ ہفتے برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن کی...
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مظفرآباد، راولاکوٹ، کوٹلی میں جہاں آپ چاہیں مذاکرات کے لیے تیار ہیں، مذاکرات کو بحال اور لانگ مارچ کو روک دیں، یہ ایسا معاملہ نہیں ہے جو ڈائیلاگ کے ذریعے حل نہ ہو، ڈائیلاگ کے ذریعے راستہ نکالا جاسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ تشدد کا راستہ قبول نہیں، آزاد کشمیر کی ایکشن کمیٹی جہاں چاہے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ عوامی ایکشن کمیٹی نے 29 ستمبر کو پرامن احتجاج کی کال دی تھی، پُرامن احتجاج کے بجائے تشدد کا راستہ اپنایا...
سٹی 42 : آزاد کشمیر کی حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کو احتجاج ختم کر کے مذاکرات کی دعوت دے دی، وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا ہے کہ دنیا میں مطالبات تسلیم کروانے کا مہذب طریقہ مذاکرات ہی ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق اور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اشتعال دلانا بہت آسان ہے، معاملات کو حل کرنا مشکل ہے۔ قوم اپنے سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں اور شجاعت پر فخر کرتی ہے؛ صدرِ مملکت چودھری انوارالحق نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سویلین کے ذریعے اشتعال دلانا انارکی، انسانی جانوں کے ضایع کا باعث ہوتا ہے، میں...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع کوئٹہ اور ضلع کیچ میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی ہے۔ وزیراعظم نے ان کامیاب آپریشنز میں فتنتہ الہندوستان کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوان اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں اور ملک کی حفاظت یقینی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ۔ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں ۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے ایک نئی اینٹی اسموگ گن تیار کرلی گئی ہے۔حکام کے مطابق یہ جدید آلہ چینی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے اور اس پر دو ماہ تک کام جاری رہا۔اینوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے ترجمان نے بتایا کہ یہ اینٹی اسموگ گن 2 اکتوبر سے لاہور کی سڑکوں پر نظر آئے گی۔ ان کے مطابق ابتدا میں اسے ان علاقوں میں استعمال کیا جائے گا جہاں آلودگی کی سطح زیادہ پائی جاتی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ اینٹی اسموگ گن میں 12 ہزار لیٹر پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے، جو فضا میں موجود ذرات کو نیچے بٹھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت بزرگ شہریوں کی عزت و فلاح اور راحت کیلئے اقدامات کر رہی ہے ،پاکستان کے بزرگ افراد ملک کا سرمایہ ہیں،جنہیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں، بزرگ افراد کی عزت و احترام کرنا فرض ہے ۔بدھ کے روز بزرگ افراد کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ بزرگوں کے حقوق کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے،ان کیلئے وہ آسانیاں پیدا کریں جس کے وہ مستحق ہیں، اپنے بزرگوں کو کبھی فراموش نہ کریں،انہیں عزت اور مقام دیں جس کا وہ حق رکھتے ہیں،جن معاشروں میں بزرگوں کی قدر ہوتی ہے وہی...
عالمی مالیاتی فنڈ نے ملٹری، جوڈیشل افسران اور سول بیوروکریسی کے اثاثے پبلک،ٹیکس پالیسی کو ایف بی آر سے الگ کرنے کا مطالبہ صوبائی حکومتیں سیلاب نقصانات کا حتمی ڈیٹا آئی ایم ایف سے شیٔر کریں گی، وزارت خزانہ نے رپورٹ پبلش کیلئے مزید وقت مانگ لیا آئی ایم ایف اور حکومت پاکستان کے مذاکرات جاری ہیں جب کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے ملٹری، جوڈیشل افسران اور سول بیوروکریسی کے اثاثے پبلک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے ایمرجنسی فنڈز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آئی ایم ایف کی اجازت سے 389 ارب روپے ایمرجنسی فنڈز سے وزیراعظم پیکیج متعارف ہوگا۔ذرائع نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں نقصانات کا ابتدائی تخمینہ 40سے 50...
حکومت بلوچستان نے صوبے کی سرکاری جامعات کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے لیے 80 کروڑ 19 لاکھ 54 ہزار 226 روپے کی رقم جاری کر دی۔محکمہ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق یہ گرانٹ پبلک سیکٹر یونیورسٹیز الاونس کے تحت فراہم کی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جامعہ بلوچستان کے لیے 27 کروڑ 29 لاکھ 79 ہزار روپے، بیوٹمز کے لیے 17 کروڑ ایک لاکھ 99 ہزار روپے اور بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے لیے 10 کروڑ 17 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے۔اسی طرح لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگری کلچر اینڈ میرین سائنسز کے لیے 7 کروڑ 88 لاکھ 21 ہزار 774 روپے، یونیورسٹی آف تربت کے لیے 4 کروڑ 10 لاکھ...
اجلاس میں اس امر پر تشویش ظاہر کی گئی کہ جلسہ گاہ میں ناقص انتظامات اور پولیس کے رویے کی وجہ سے کارکنان اور مہمانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کے جلسے میں بدنظمی اور ذمہ داروں کے تعین کیلئے کمیٹی شکیل دے دی۔ صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور عرفان سلیم کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور تنظیم کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عمران خان کی کال پر پشاور میں منعقدہ کامیاب جلسے پر عوام کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اجلاس میں جلسے کے انتظامات اور دورانِ جلسہ پیش آنے والے افسوسناک واقعات، صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک، پولیس تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔...
صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد نے پولیس کے 17 شہداء کو گھر اور مالی مراعات دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیکج ٹو کے تحت اے ایس آئی کے ورثا کو 50 لاکھ، گھر اور دیگر مراعات ملیں گی۔ پیکج ٹو کے تحت شہید کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل کے ورثا کو 40 لاکھ، گھر اور دیگر مراعات دی جائیں گی، جبکہ پیکج تھری کے تحت شہید کانسٹیبل اور ٹریفک وارڈن کو 35 لاکھ اور دیگر مراعات ملیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونیوالے ملازمین کیلئے شہداء پیکج کی منظوری دے دی۔ وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونیوالے ملازمین...
اسلام آباد: پاک فوج کے دستے باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے زگئی میں فتنۃ الخوارج کیخلاف آپریشن کرنے کیلئے پہنچ گئے۔ پاک فوج کے علاقے میں آنے پر باجوڑ کے عوام نے سکھ کا سانس لیا اور اظہار تشکر کیا ہے۔ پاک فوج کی آمد پر باجوڑ کے عوام کا کہنا ہے کہ فوج کے آنے سے خوارجین سے جان چھوٹ جائے گی، عوام پاک فوج کے جوانوں کے والہانہ استقبال کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے زگئی ماموند میں امن کی بحالی کے لیے خوارجین کے خاتمے کا آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زگئی ماموند میں فتنۃ الخوارج کی بڑی تعداد موجود ہے،...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے ملازمین کے لیے شہدا پیکج کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونےوالے ملازمین کے لیے شہدا پیکج کی منظوری دی گئی۔ ملک صہیب احمد نے پولیس کے 17 شہدا کو گھر اور مالی مراعات دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیکج ٹو کے تحت اے ایس آئی کے ورثا کو 50 لاکھ، گھر اور دیگر مراعات ملیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ پیکج ٹو کے تحت شہید کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل کے ورثا کو 40 لاکھ، گھر اور دیگر مراعات...
وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہےکہ وزیراعظم شہبازشریف وطن واپس آکر عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کو ملاقات کے لیے خود بُلائیں گے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کے 95 فیصد مطالبات مان لیے تھے مگر وہ آخر میں کچھ ایسے مطالبات بھی لے آئے جو بالکل نئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ان مطالبات کی منظوری کے لیے آزادکشمیر اسمبلی سے آئینی ترمیم کی ضرورت ہوگی۔ڈاکٹر طارق فضل نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف وطن واپس آکر عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کو ملاقات کے لیے خود بُلائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ معرکہ حق میں شکست سے بھارت کا مسئلہ کشمیر سے متعلق بیانیہ زمین بوس ہوگیا،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے پیر کے روز الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان مذاکرات کے بجائے انتشار چاہتے ہیں۔ یہ دعویٰ دلچسپ طور پر پی ٹی آئی کی اپنی صفوں میں بڑھتی ہوئی مایوسی سے مطابقت رکھتا ہے، جہاں کئی سینئر رہنما اپنے چیئرمین کو مفاہمت کی راہ اختیار کرنے پر قائل کرنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔ دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت بشمول وزیراعظم نے متعدد مرتبہ پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کی لیکن ہر بار اسے رد کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بات چیت نہیں...
وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے 20 نکاتی منصوبے کا خیر مقدم کرتا ہوں، خطے میں فلسطینی عوام اور اسرائیل کے درمیان دیرپا امن سیاسی استحکام کے لیے ضروری ہوگا۔ اسرائیل اور حماس غزہ جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤسوائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے پیر کو امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور حماس غزہ جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ یقین ہے صدر ٹرمپ اس معاملے کو حقیقت میں بدلنے میں مدد کے لیے مکمل...
پاکستان شوبز کے نامور گلوکار و اداکار علی ظفر سیلاب زدگان کی مدد کیلئے میدان میں آگئے۔ علی ظفر نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عملی اقدام اٹھاتے ہوئے الحمرا کلچرل کمپلیکس میں منعقدہ ایک خصوصی امدادی شو میں شرکت کی۔ اس امدادی شو کا مقصد سیلاب زدگان کے لیے فنڈز جمع کرنا اور ان سے اظہارِ یکجہتی کرنا تھا۔ تقریب میں علی ظفر کے علاوہ معروف گلوکارہ نتاشا، علی نور اور گوہر ممتاز نے بھی پرفارم کیا، جنہوں نے اپنی آواز اور فن سے شرکاء کے دل جیت لیے اور ماحول کو جذباتی رنگ دے دیا۔ حاضرین کی بڑی تعداد نے اس نیک مقصد کے لیے فنکاروں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور سیلاب زدگان کیلئے امداد...
کراچی: فیصل آباد سے سسرال سے ملنے کے لیے آنے والے نوجوان ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔ تھانہ اقبال مارکیٹ اے ایس آئی قطب الدین نے بتایا کہ پاکستان بازار تھانہ کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 رحمت چوک ایم ایم کالونی گلی نمبر 13 میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 30 سالہ سجاد شوکت جاں بحق ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور چھیپا کے ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر مقتول نوجوان کی میت کو اسپتال منتقل کی اور کرائم سین یونٹ کی مدد سے جائےوقوع کو سیل کرکے شواہدجمع کیے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ مقتول کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور وہ چند...
جنیوا (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف نے جنیوا میں اپنے بھائی اور مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم دورہ امریکہ مکمل کر کے جنیوا پہنچے تھے۔ اس موقع پر شہباز شریف نے سابق وزیراعظم کو امریکہ کے اہم دورے اور صدر ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات کے بار ے میں بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف جنیوا سے لندن کے لیے روانہ ہوگئے، جہاں وہ 3 دن قیام کریں گے۔ واضح رہے کہ 7 روز سے جنیوا کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں ان کا دل کے حوالے سے پروسیجر ہوا۔ سابق وزیراعظم کو گزشتہ روز ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔...
اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )آئی ایم ایف کے ساتھ تکنیکی مذاکرات جاری رہے اور گزشتہ روز پاور سیکٹر کے حوالے سے اعدادوشمار پر بات چیت ہوئی‘ذرا ئع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے پاور سیکٹرکو یہ کہا گیا ہے کہ بجلی چوری روکنے لائن نقصانات اور کپیسٹی چارجز میں کمی کے حوالے سے تجاویز دی جائیں،بات چیت کے اس دور میں سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کے بلز میں دیئے جانے والے ریلیف کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی اور حکومت کی طرف سے بتایا گیا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں مزید ریلیف کی ضرورت رہے گی،اجلاس میں سیلاب متاثرین کو بجلی کے حوالے سے اب تک فراہم کی جانے والی ریلیف کے مالی بوجھ...
بیجنگ+اسلام آباد (نیشنل ڈیسک+نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک فیز 2 کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت بلوچستان کی معدنیات کو گوادر سے جوڑنے کیلیے راہداری قائم کی جائے گی۔ بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 14 میں سے 11ویں سی پیک کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت میرے لئے اعزاز ہے، سی پیک فیز ٹو گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ کی بجائے بزنس ٹو بزنس تعاون پر زور دے گا۔ چینی کمپینیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول مہیا کیا جائے گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ بیجنگ کی سرمایہ کاری کانفرنس نئے سفر کا نقطہ آغاز ہے۔ اڑان پاکستان کا ہدف...
نیویارک: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ریلیف اور بحالی کی کارروائیاں تیز کی جائیں۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کی لپیٹ میں پاکستانیوں کی آواز دنیا تک پہنچائی، پاکستان جیسا ترقی پذیر ملک موسمیاتی تبدیلی سے آنے والی قدرتی آفات سے مسلسل متاثر ہو رہا ہے۔ نیویارک میں جنرل اسمبلی سے خطاب کے فوری بعد ملک میں حالیہ سیلابی صورتحال اور بحالی کے جاری اقدامات کے حوالے سے ویڈیو لنک پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو امداد و بحالی کے آپریشنز کی کڑی نگرانی اور اس حوالے سے...
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں سرمایہ کاری کے لیے محفوظ پاکستان ہو۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ صوبائی حکومتوں اور سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2018ء میں ملک سے دہشت گردی ختم ہوچکی تھی، چاہتے ہیں سرمایہ کاری کے لیے محفوظ پاکستان ہو، بتایا جائے کہ کیا دہشت گردی کی روک تھام کے لیے سیاسی جماعتوں نے اپنا کردار ادا نہیں کرنا چاہیے؟ سیکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، بھارتی پراکسی یافتہ 17 خوارج جہنم واصلکئی دنوں کی خفیہ اطلاعات کے بعد دریشک میں خوارج کے جمع ہونے کی...
---فائل فوٹو سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ 50 سال کے بعد پاکستان کی اہمیت دنیا کے سامنے اُجاگر ہوئی ہے، پاکستان کی بات اس وقت دنیا سن رہی ہے، پاکستان کے لیے یہ بہترین وقت ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران مشاہد حسین نے کہا کہ مغرب نے دوسری جنگ عظیم کے بعد جو نظام بنایا تھا اس کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے، طاقت کا توازن شفٹ ہو رہا ہے، نئے عالمی آرڈر میں کوئی ایک سپر پاور نہیں رہی۔انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم نے خط میں امریکا کو کہا تھا اسرائیل فتنہ ہے اس کو نہ بننے دے، دنیا اسرائیل کی مخالفت کر رہی ہے، اسرائیل کے اپنے لوگ کہہ رہے ہیں کہ فلسطین...