مذاکرات کا دوسرا دور؛ مظفرآباد میں وفاقی وزراء کو پہننے کیلئے کپڑے اور میڈیسن کی کمی کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
سٹی 42 : عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے لیے مظفرآباد جانے والے وفاقی وزراء کو پہننے کیلئے کپڑے اور میڈیسن کی کمی کا سامنا ہوا، جس کے بعد اُن کا عملہ کپڑے اور میڈیسن لے کر مظفرآباد روانہ ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء ایک دن کی تیاری کے ساتھ مظفرآباد روانہ ہوئے تھے، جس کی وجہ سے اُنہیں کپڑوں اور میڈیسن کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم وفاقی وزراء کے آج پھر مظفرآباد میں قیام کے پیش نظر اپنے کپڑے اور میڈیسن مظفراباد منگوا لی ہیں۔
نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر امور کشمیر انجینیئر امیر مقام کا عملہ کپڑے اور میڈیسن لے کر مظفرآباد روانہ ہو گیا۔ چیئرمین رابطہ بورڈ سردار طارق وفاقی وزیر کے کپڑے اور میڈیسن لے کر مظفرآباد روانہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق دیگر وفاقی وزراء بھی ایک دن کی تیاری کے ساتھ میڈیسن اور کپڑے لے کرمظفرآباد پہنچے تھے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزراء کا عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کا پہلا دور گزشتہ روز دن ہوا اور دوسرا دور ابھی جاری ہے۔
44 برس سے مسجد نبویﷺ میں قرآن مجید پڑھانے والے پاکستانی نژاد مدرس انتقال کرگئے
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مظفرا باد روانہ وفاقی وزراء
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔