اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا ہے کہ کاروباری حضرات اور صنعتکار پاکستانی معیشت کا اہم ستون ہیں جو لوگوں کو روزگار فراہم کر کے ملکی معیشت کا پہیہ چلانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں صنعت و تجارت کے نمایاں کردار کے پیش نظر کاروباری برادری کے مسائل کے فوری حل پرخصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

وہ گزشتہ روز گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر ایک تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں صنعت و تجارت سے وابستہ شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وفاقی محتسب نے کہا کہ وفاقی حکومت کے تقریباً 200 سے زائد ادارے ان کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں جن کے خلاف گزشتہ سال دو لاکھ 23 ہزار سے زیادہ شکایات نمٹائی گئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کی وفاقی اداروں کی بدانتظامی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ان کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔

چیمبر آف کامرس کے عہدیداران نے وفاقی محتسب کو بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور برآمدات میں کمی جیسے مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بزنس کمیونٹی کے مسائل حل ہو جائیں تو ملک کی معیشت میں نمایاں بہتری آ سکتی ہے۔وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے صنعت و تجارت کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور تعاون اور موثر کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی محتسب کے دفتر میں آن لائن شکایت درج کرانے کی سہولت بھی موجود ہے جبکہ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے 25 علاقائی دفاتر اور شکایات مراکز کام کر رہے ہیں جن سے عوام بھرپور استفادہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب کے پاس آنے والے 99 فیصد شکایت کنندگان غریب طبقے سے تعلق رکھتے ہیں جو وکیلوں کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے، لیکن یہ ادارہ ان کے مسائل مفت اور جلد از جلد حل کرتا ہے۔

وفاقی محتسب نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کی انفرادی شکایات پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔قبل ازیں انہوں نے گوجرانوالہ کے علاقائی دفتر کے دورے کے دوران اجلاس کی صدارت کی اور میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ رواں سال اب تک دو لاکھ سے زائد شکایات موصول ہو چکی ہیں جبکہ امکان ہے کہ سال کے اختتام تک یہ تعداد اڑھائی لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب کے مسائل کر رہے

پڑھیں:

اعلیٰ سطح کا سعودی وفد تجارت، سرمایہ کاری پر بات چیت کیلئے پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) سعودی عرب-پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد السعود سطحی کاروباری وفد کے  ساتھ اسلام آباد پہنچ گئے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق شہزادہ منصور بن محمد السعود اور ان کے ہمراہ آنے والا وفد پاکستانی قیادت، اعلیٰ سرکاری حکام، چیمبرز آف کامرس کے نمائندوں اور نمایاں کاروباری گروپس سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کو فروغ دینے کے مختلف مواقع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ اور دیرینہ تعلقات کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری شراکت داری کو وسعت دینے کے عزم کا مظہر ہے۔ بات چیت میں تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے ساتھ ساتھ سعودی وژن 2030ء اور پاکستان کے اقتصادی ترقیاتی ایجنڈے کے مطابق ترجیحی شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بھی غور کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان چوتھی ترقیاتی ’’اڑان‘‘ پر گامزن ہے، معیشت میں استحکام اور وژن کی ضرورت ہے، احسن اقبال
  • عمران خان نے جیل میں صحافی اعجاز احمد سے معافی مانگ لی 
  • تین روزہ عالمی نمائش قالینوں کی صنعت ،معیشت کیلئے کامیابیاں سمیٹنے کے بعد اختتام پذیر
  • حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھے گی، وزیراعظم
  • بھارتی کھلاڑیوں اور فنکاروں پر سیاسی دباؤ بہت ہے: فیصل قریشی
  • اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کیخلاف احتجاج، قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
  • اعلیٰ سطح کا سعودی وفد تجارت، سرمایہ کاری پر بات چیت کیلئے پاکستان پہنچ گیا
  • ریجنل ڈائریکٹر محتسب کا رورل ہیلتھ دریاخان مری کا اچانک دورہ
  • معیشت کی بحالی کیلئے مضبوط ادارہ جاتی اصلاحات ناگزیر ہیں،سید امان شاہ