کراچی، سسرال سے ملاقات کیلئے آنے والا نوجوان ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
کراچی:
فیصل آباد سے سسرال سے ملنے کے لیے آنے والے نوجوان ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔
تھانہ اقبال مارکیٹ اے ایس آئی قطب الدین نے بتایا کہ پاکستان بازار تھانہ کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 رحمت چوک ایم ایم کالونی گلی نمبر 13 میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 30 سالہ سجاد شوکت جاں بحق ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور چھیپا کے ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر مقتول نوجوان کی میت کو اسپتال منتقل کی اور کرائم سین یونٹ کی مدد سے جائےوقوع کو سیل کرکے شواہدجمع کیے۔
پولیس افسر نے بتایا کہ مقتول کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور وہ چند روز قبل کراچی میں اپنے سسرال سے ملنے آیا تھا اور اتوار کی شب وہ گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم مسلح ملزمان نے اسے لوٹنے کی کوشش کی جبکہ سجاد نے مزاحمت کی۔
انہوں نے بتایا کہ نوجوان کی جانب سے مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہےجس کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ شہر میں رواں برس ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 65 ہوگئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے بتایا کہ فائرنگ سے
پڑھیں:
نومسلم بھارتی خاتون‘ پاکستانی نوجوان کی شادی‘ جوڑے کی تلاش میں چھاپے
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) بھارت سے آنے والی سکھ یاتری خاتون سربجیت کور اور اسکا شوہر ناصر حسین منظر سے غائب ہو چکے ہیں۔ مقامی ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دونوں کو تلاش کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے گئے۔ مگر دونوں کا کو سراغ نہیں مل سکا۔ واضح رہے کہ اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب سربجیت کور (نور) واپس جانے والے سکھ یاتریوں کے جتھہ میں شامل نہ تھی۔ یاد رہے بھارتی خاتون بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان آئی ہوئی تھی۔ جالندھر کی رہائشی خاتون کی سوشل میڈیا پر فاروق آباد کے نوجوان سے دوستی ہوئی تھی۔ نومسلم خاتون نے جوڈیشل مجسٹریٹ شیخوپورہ کی عدالت میں بیان بھی ریکارڈ کروادیا۔ اسلام قبول کرکے شادی کرنے والی بھارتی خاتون کا شوہر ناصر حسین بھی شادی شدہ اور تین بچے ہیں، اس کا تعلق شیخوپورہ کے گاؤں داس سے بتایا جاتا اور زمیندارہ کرتا ہے۔ وکیل احمد حسن پاشا نے بتایا کہ میں نے کلمہ پڑھوا کر بھارتی خاتون کو مسلمان کیا۔ اپنے بیان میں خاتون نے کہا مجھے اغواء یا زبردستی نہیں کی جا رہی۔ اپنی مرضی سے پاکستان آئی اور نکاح کر رہی ہوں۔