وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحتی امور سردار یاسر الیاس خان کی چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحتی امور سردار یاسر الیاس خان نے چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے سی ڈی ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دارالحکومت اسلام آباد کو سیاحت و میزبانی کی صنعت کے فروغ کے حوالے سے مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انجنئیرنگ سید نفاست رضا، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈی جی ریسورس، ڈی جی بلڈنگ اینڈ ہاسنگ سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد شہر کو سیاحت کا مرکز بنانے کے حوالے سے کیبل کار، تھیم پارک سمیت سفاری پارک و دیگر منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں سیاحت اور ہوٹل انڈسٹری کے فروغ کیلئے بہترین مواقع موجود ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ بلیو ایریا اور دیگر مقامات پر فوڈ اسٹریٹ و پیڈسٹرین ٹریکس کے قیام پر بھرپور توجہ مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں پارکنگ کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے ڈیجیٹل پارکنگ متعارف کرا رہے ہیں اور بلیو ایریا میں پارکنگ پلازہ اپنے تکمیلی مراحل میں داخل ہے جسکو جلد ہی آپریشنل کر دیا جائے گا۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد میں نیشنل ہل پارک سمیت شہر بھر میں ماحول کے تحفظ کیلئے بھرپور شجرکاری مہم جاری ہے اور ہر آنے والے دن کے ساتھ اسلام آباد کے گرین کور میں اضافہ کرکے اسکو مزید سرسبز و خوبصورت بنایا جا رہا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کی صنعتی نمائش کے انعقاد کے حوالے سے ورکنگ جاری ہے اور صنعتی نمائش کے کامیاب انعقاد کیلئے اسلام آباد سمیت ملک بھر کے چیمبر آف کامرس اور بزنس کمیونٹی کو شامل کیا جائے گا۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحتی امور سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ سیاحت کو فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں سی ڈی اے کے ساتھ ہرممکن تعاون کیلئے تیار ہیں۔ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحتی امور نے کہا کہ سیاحت اور ہوٹل انڈسٹری کے قیام سے نہ صرف بہترین تفریحی سہولیات میسر ہونگی بلکہ روزگار کے بھی مواقع پیدا ہونگے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ان اقدامات سے نہ صرف دارالحکومت اسلام آباد میں سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات پر عملدرآمد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں تاکہ دارالحکومت اسلام آباد کو بہترین سیاحتی و خوبصورت شہربنایاجاسکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشنگھائی تعاون تنظیم ہیڈز آف سٹیٹ اجلاس کی تیاریاں،اسلام آباد کو دلہن کی طرح سجانے کی منصوبہ بندی شنگھائی تعاون تنظیم ہیڈز آف سٹیٹ اجلاس کی تیاریاں،اسلام آباد کو دلہن کی طرح سجانے کی منصوبہ بندی ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان کی ٹیم بنگلادیش کیخلاف 129 رنز پر ڈھیر طریل ترین غیر ملکی دورے کے بعد وزیراعظم پاکستان شہباز شریف لندن سے وطن واپسی کیلئے روانہ وزیر مملکت طلال چودھری کی نیشنل پریس کلب آمد، پولیس حملے پر معذرت جنگ نہیں ترقی کا سوچنا ہوگا، پورا مشرق چین کیساتھ مل کرکام کرے گا، صدر زرداری ارب پتی ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے سے کتنا دور ہیں؟ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: محمد علی رندھاوا سی ڈی اے

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔  آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔

لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے

دونوں قائدین نے  مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات