بزرگ شہریوں کاعالمی دن؛ نادرا کا عوامی فلاح کیلئےخصوصی اقدامات کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
سٹی 42 : بزرگ شہریوں کے عالمی دن کے موقع پر نادرا نے عوامی فلاح کیلئےخصوصی اقدامات کا اعلان کردیا۔
نادرا دفاتر پر وہیل چیئر کی سہولت، معذور ،بزرگ افراد کیلئے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ ٹوکن کے بعد قطار میں انتظار سے بچنے کیلئےترجیحی سہولت کا آغاز کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ 55سال عمر والے شہریوں کو تاحیات میعاد کیساتھ شناختی کارڈ کا اجرا بھی شروع کردیا گیا۔
نادرا حکام کے مطابق بیمار یا معذور افراد کیلئے نادرا نمائندہ بائیک سروس کی مدد سے گھرجا کر شناختی کارڈ بنائے گا۔ اس کے علاوہ نادرا موبائل ایپ کے ذریعے گمشدہ کارڈ کا متبادل اور تجدید کی سہولت دستیاب ہے۔ ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ میں ترمیم ،پیدائش و تبدیلی کی رجسٹریشن بھی ممکن ہوگی۔ انگلیوں کے نشانات میں مسئلہ پر صرف چہرے کی تصویر سے شناخت کی تصدیق ہوگی۔
نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی
نادرا حکام کا کہنا ہے کہ عوام کو سہولت دینا اور طویل قطاروں سے نجات دلانا اولین ترجیح ہے،
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بحرین نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے روک دیا
اپنے ایک جاری بیان میں بحرینی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ اس حکم کی مخالفت کرنے والوں کیخلاف سخت تادیبی کارروائی انجام دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ آج "بحرین" کی وزارت داخلہ نے نام نہاد علاقائی سیکورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے، اپنے شہریوں کو تا حکم ثانوی "ایران" اور "عراق" کے سفر سے روک دیا۔ مذکورہ ملک کی وزارت داخلہ نے کہا کہ اس حکم کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی انجام دی جائے گی۔ بحرین نے الزام لگایا کہ اس نے یہ فیصلہ ایرانی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا۔ جس کا مقصد ملک کی سلامتی کو برقرار رکھنا اور بحرینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ حالانکہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ جنگِ رمضان کے دوران ایران کے خلاف کھلی امریکی و صیہونی جارحیت میں بحرین برابر کا شریک ہے۔ خطے کا سب سے بڑا امریکی اڈہ بھی اسی ملک میں موجود ہے۔ ان اڈوں کے خلاف ایران کی جوابی کاری ضربوں نے بحرین کو شدید متاثر کیا۔ جس کی وجہ سے اُسے اقتصادی مشکلات کا سامنا ہے۔ مزید برآں کہ درست سفارتی فیصلوں کی بجائے "منامہ" اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔ جس سے اُسے مزید سنگین نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔