پاکستان‘ ازبکستان میں تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات ناگزیر: چوہدری شافع
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے ازبکستان کے اعلیٰ سطح پارلیمانی و تجارتی وفد نے پیسک ہاؤس میں ملاقات کی۔ ازبکستان کی قانون ساز اولی مجلس کے سپیکر نوردنجان اسماعیلوو وفد کی قیادت کر رہے تھے۔ وفد میں ازبک سفیر علی شیر تختیو، اعزازی قونصل جنرل نجیب مشتاق وہرہ، مختلف کمیٹیوں کے ڈپٹی چیئرمینز اور اداروں کے سربراہان شامل تھے۔ پنجاب اور ازبکستان کے مابین تجارتی اشتراک اور دوطرفہ سرمایہ کاری پر اتفاق کیا گیا۔ تجارتی اشتراک اور باہمی سرمایہ کاری کیلئے فوکل پرسنز مقرر کردیئے گئے۔ چوہدری شافع حسین نے کہا پاکستان اور ازبکستان کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ پنجاب اور ازبکستان کے مابین زراعت، سیاحت، انرجی، ای وی سیکٹر اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون ہوسکتا ہے۔ ازبک سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کریں، ہر ممکن سہولت دیں گے۔ سپیکر ازبکستان قانون ساز مجلس مسٹر نوردنجان اسماعیلوو نے کہا فیصل آباد کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے کمیونٹی سینٹر کا قیام مستحسن اقدام ہوگا۔ سپیکر ازبک قانون ساز مجلس نے کہا ازبک حکومت پنجاب میں اپنا تجارتی وفد بھجوائے گی۔ انہوں نے چوہدری شافع حسین کو ازبکستان کے دورے کی دعوت دی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ازبکستان کے چوہدری شافع
پڑھیں:
سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔