Jasarat News:
2025-11-18@20:29:47 GMT

ٹی پی ایل ریٹ مینجمنٹ کانئے RIET ک یشراکت داروں سے اشتراک

اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(بزنس رپورٹر) ٹی پی ایل ریٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ (TPL RMC) نے ٹاپ لائن سیکیورٹیز لمیٹڈ اور گروتھ سیکیورٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ ایک اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں تاکہ نئے ریٹ (REIT) کے لیے فنڈز اکٹھے کیے جا سکیں۔معاہدے کی شرائط کے تحت، یہ شراکت داری ٹی پی ایل آر ایم سی کی جانب سے شروع کیے گئے نئے ریٹ فنڈز کے لیے سرمایہ اکٹھا کرنے، موجودہ ریٹ فنڈز میں شامل کیے جانے والے نئے اثاثہ جات کے لیے فنڈنگ میں معاونت، جاری ریٹ منصوبوں کے لیے سرمایہ کاری کی ضروریات پوری کرنے، اور مستقبل میں ٹی پی ایل آر ایم سی کے کسی بھی منصوبے کے لیے مالی معاونت اور سرمایہ جمع کرنے کے مواقع تلاش کرنے پر مرکوز ہوگی۔اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے، ٹی پی ایل آر ایم سی کے سی ای او جمال بقار نے کہا:”یہ اسٹریٹجک شراکت داری ٹی پی ایل آر ایم سی کی مضبوط اثاثہ جاتی فہرست اور ٹی پی ایل ریٹ فنڈ 1 کے آٹھ بڑے پاکستانی بینکوں پر مشتمل اینکر انویسٹر بیس کو، ٹاپ لائن اور گروتھ سیکیورٹیز کی کیپٹل مارکیٹ میں مہارت کے ساتھ جوڑتی ہے۔

کامرس رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹی پی ایل ا ر ایم سی کے لیے

پڑھیں:

ایران: بھارتی شہریوں کے لیے ویزہ فری انٹری بند کرنے کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایران کی جانب سے بھارتی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت اور ایران کے درمیان سفری قواعد میں تبدیلی کی گئی ہے، ایران نے بھارتی شہریوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایران نے یہ اقدام متعدد ایسے واقعات سامنے آنے کے بعد کیا ہے جن میں بھارت کے شہریوں کو ملازمت کے جھوٹے وعدوں یا بذریعہ ڈنکی دوسرے ممالک تک آگے لے جانے کے بہانے ایران بلایا گیا۔

ایران پہنچنے کے بعد ان میں سے بہت سے افراد کو اغوا کرکے تاوان کا مطالبہ کیا گیا، بھارت کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات سامنے آنے کے بعد ایران نے عام بھارتی پاسپورٹ رکھنے والے مسافروں کیلئے دستیاب ویزا چھوٹ کی سہولت 22 نومبر سے معطل کر دی۔

بھارت کی وزارت خارجہ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے یہ اقدام جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے اس سہولت کے مزید غلط استعمال کو روکنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔

اب 22 نومبر سے عام بھارتی پاسپورٹ کے حامل تمام افراد کو ایران جانے یا وہاں سے گزر کر تیسرے ملک جانے کے لئے پہلے ویزا حاصل کرنا لازمی ہو گا۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ

متعلقہ مضامین

  • لاہور: سبق یاد نہ کرنے پر استاد نے 10 سالہ بچے کو شدید تشدد کا نشانہ بنا دیا
  • ایران: بھارتی شہریوں کے لیے ویزہ فری انٹری بند کرنے کا اعلان
  • علیمہ خان کا دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان،سڑک پر پولیس کی پانی سے کارروائی
  • چیئرمین سی ڈی اے سے پنجاب مینجمنٹ سروسز کے پوسٹ انڈکشن ٹریننگ کورس کے افسران کی ملاقات
  • کراچی: ڈیفنس میں نئی نویلی دلہن کی موت پر شوہر کا کزن زیرِ حراست
  • مقبوضہ کشمیر میں تاجروں کے خلاف کریک ڈائون
  • حسینہ واجد کو سزائے موت دنیا بھر کے فرعونوں کے لیے درس عبرت ہے‘حافظ نعیم الرحمن
  • چین کا نوجوانوں کی شادی کے اخراجات اٹھانے کا اعلان
  • حیدرآباد: دو محنت کش خواتین سبزی منڈی میں ٹماٹرپیک کرنے میں مصروف ہیں
  • پنجاب: 27 شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کردی