اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) سعودی عرب-پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد السعود سطحی کاروباری وفد کے  ساتھ اسلام آباد پہنچ گئے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق شہزادہ منصور بن محمد السعود اور ان کے ہمراہ آنے والا وفد پاکستانی قیادت، اعلیٰ سرکاری حکام، چیمبرز آف کامرس کے نمائندوں اور نمایاں کاروباری گروپس سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کو فروغ دینے کے مختلف مواقع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ اور دیرینہ تعلقات کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری شراکت داری کو وسعت دینے کے عزم کا مظہر ہے۔ بات چیت میں تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے ساتھ ساتھ سعودی وژن 2030ء اور پاکستان کے اقتصادی ترقیاتی ایجنڈے کے مطابق ترجیحی شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بھی غور کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری

پڑھیں:

 ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

پاکستان میں غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری (FDI) میں خاصا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کی بڑی وجہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی سرگرم کوششیں ہیں۔SIFC کی بہترین سہولت کاری نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے، جس سے کاروبار اور اقتصادی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق، اس سال اکتوبر میں غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری 178.9 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، جو پچھلے سال کے اسی ماہ کے 145.9 ملین ڈالر کے مقابلے میں ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 273.7 ملین ڈالر تک پہنچی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 34 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ موجودہ مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری 747.7 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔اکتوبر میں چین، متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ سب سے بڑے سرمایہ کار رہے، جس میں چین نے 2.38 ملین ڈالر کی براہِ راست سرمایہ کاری کے ساتھ پہلے نمبر کی پوزیشن حاصل کی۔اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستان کی معیشت مثبت اور مستحکم ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اور غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری کے رجحانات عالمی سطح پر پاکستان میں بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتے ہیں۔

اشتہار

متعلقہ مضامین

  • سعودی سرمایہ کاری اور معاشی اعدادوشمار سے روپے کی قدر میں مسلسل بہتری
  • پاکستان اقتصادی استحکام اور ترقی کی راہ پر عزم و ہمت کے ساتھ گامزن
  • اعلیٰ تعلیم اور تحقیق میں سرمایہ کاری روشن مستقبل کی ضمانت ہے: احسن اقبال
  • سعودی عرب کا پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا منصوبہ برقرار ہے: وزیر خزانہ
  • افغان طالبان نے سرمایہ کاری کی تلاش میں نئی دہلی کا رُخ کرلیا
  • اسٹارٹ اپس اور عالمی سرمایہ کاری  کے باعث پاکستان کا ڈیجیٹل سفر نئی بلندیوں پر
  •  ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
  • وزیر خارجہ کے بعد طالبان کے وزیر تجارت کی بھی بھارت آمد؛ سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
  • وزیر خارجہ کے بعد طالبان کے وزیر تجارت کی بھی بھارت آمد، سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
  • افغانستان کی بھارت کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کی کوششیں