سعودی کاروباری وفد سرمایہ کاری پر بات چیت کیلئے پاکستان پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: سعودی پاک مشترکہ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود ایک اعلیٰ سطحی سعودی کاروباری وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے، ان کے اس دورے کو دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو نئی جہت دینے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کے ہمراہ آنے والا وفد پاکستان میں قیادت، وفاقی و صوبائی حکام، چیمبرز آف کامرس اور نجی شعبے کے نمائندوں سے اہم ملاقاتیں کرے گا۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ، کاروباری شراکت داری اور نئے معاشی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ سعودی وفد کا یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ، برادرانہ اور اعتماد پر مبنی تعلقات کا عملی مظہر ہے۔ دونوں ممالک سعودی پاک مشترکہ بزنس کونسل کے پلیٹ فارم کے ذریعے اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے خواہاں ہیں، تاکہ نجی شعبے کے درمیان شراکت داری کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقاتوں کے ایجنڈے میں تجارت و سرمایہ کاری کے عمل کو آسان بنانے، کاروباری روابط کو فروغ دینے اور مختلف صنعتی و توانائی منصوبوں پر اشتراک کے امکانات پر بھی بات چیت شامل ہوگی۔
دونوں ممالک اس امر پر متفق ہیں کہ باہمی تعاون کے یہ اقدامات سعودی عرب کے “ویژن 2030” اور پاکستان کے معاشی ترقیاتی ایجنڈے کے مطابق آگے بڑھائے جائیں گے، تاکہ خطے میں پائیدار ترقی اور معاشی استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاک ،ہنگری ایم او یو تجدید، پاکستانی طلبہ کیلئے اسکالرشپ کے بہتر مواقع
برسلز (ویب ڈیسک) نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے ہنگری کے وزیرِ خارجہ پیٹر سجییارٹو سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون کے مکمل دائرہ کار کا جائزہ لیا، دونوں وزرائے خارجہ نے اسٹیپینڈیئم ہنگیری کم پروگرام 2026–2028 کے تحت تعاون کے فریم ورک میں ایم او یو کی تجدید پر بھی دستخط کیے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات برسلز میں منعقدہ چوتھے ای یو انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار نے ہنگری کے وزیرِ خارجہ پیٹر سجییارٹو سے ملاقات کی۔
ترجمان کے مطابق دوران ملاقات دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون کے مکمل دائرہ کار کا جائزہ لیا، اس دائرہ کار میں سیاسی، اقتصادی، تجارتی، ثقافتی، دفاعی روابط اور عوامی سطح پر تبادلوں کے شعبے شامل تھے۔
دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال ہوا اور فریقین نے بین الاقوامی فورمز پر مسلسل رابطے اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اسٹیپینڈیئم ہنگری کم پروگرام 2026–2028 کے تحت تعاون کے فریم ورک میں ایم او یو کی تجدید پر بھی دستخط کیے، اس فریم ورک کی تجدید سے پاکستانی طلبہ کے لیے ہنگری میں اسکالرشپ کے بہتر مواقع یقینی بنیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے پاکستان اور ہنگری کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دیگر زیر التوا معاہدوں کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی غرض سے قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔