ایران نے جوابی حملے میں قطر میں واقع امریکا کے سب سے بڑے فضائی اڈے الحدید پر 6 میزائل داغ دیئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ کے آسمان پر روشنی چک رہی ہے اور آگ کے شعلوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مختلف مقامات پر دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔ 

ایسا ایران کے دوحہ میں واقع امریکی ایئر بیس پر میزائل حملے کی وجہ سے ہے۔ ایران نے کم از کم 6 میزائل داغے ہیں۔ 

خیال رہے کہ چند گھنٹوں قبل ہی قطر نے فوری طور پر اپنی فضائی حدود کو غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

علاوہ ازیں قطر نے شہریوں کی زندگیوں کی حفاظت کے لیے اسکولوں میں چھٹی کا بھی اعلان کیا اور شہریوں کو بلاضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی تھی۔

اسی طرح عراق میں بھی ایک امریکی فوجی اڈّے پر حملے کی اطلاع ہے جس کے بارے میں تفصیلات ابھی سامنے آرہی ہیں۔

آج صبح ایران نواز عسکری تنظیم نے شام میں بھی ایک امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا تھا جس کے بعد ہائی الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے بحرین اور کویت کے امریکی اڈوں پر بھی ایرانی حملے کا دعویٰ کیا ہے۔

خلیجی ریاستوں میں متحدہ عرب امارات بھی وہ ملک ہے جہاں امریکی فوجی اڈّے موجود ہیں اور ایران ممکنہ طور پر اسے بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔

اس خدشے کے پیش نظر متحدہ عرب امارات نے اپنی فضائی حدود کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے اور حفاظتی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

تاحال ان حملوں کی وجہ سے جانی اور مالی نقصان سے متعلق کوئی خبر موصول نہیں ہوئی نہ ہی ایران، امریکا، قطر کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ 

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ایف سی ہیڈکوارٹر کوئٹہ پردوسرے خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی

کوئٹہ (نیوزڈیسک) 30 ستمبر کو فرنٹیئر کور ہیڈکوارٹر کوئٹہ پر ہونے والے خودکش حملے میں ملوث دوسرے حملہ آور کی شناخت ہوگئی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملے میں ملوث دوسرا حملہ آور افغان دہشت گرد نکلا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے افغان خودکش حملہ آور کی شناخت محمد سہیل عرف خباب کے نام سے ہوئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق محمد سہیل عرف خباب افغانستان کے صوبے وردک کے ضلع میدان شہر کا رہائشی تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ ایف سی ہیڈ کوارٹر حملے میں 8 شہری شہید اور 40 زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20اور کویت کرکٹ کا شاندار اشتراک
  • وینزویلا کی امریکی حملے کے خدشے کے پیش نظر افواج کی بڑے پیمانے پر تعیناتی کی تیاری
  • امریکی اور اسرائیلی انٹیلیجنس نیٹ ورکز کا اپنے ملک سے صفایا کردیا ہے، ایرانی انقلابی گارڈز
  • عراق میں پارلیمانی انتخابات مکمل، عوامی بےچینی اور سیاسی جمود برقرار
  • پولیس پر حملے یا مزاحمت کی صورت میں سخت سزاؤں کا اعلان
  • قاتل کا اعتراف
  • لاہور: پولیو ورکر پر حملے کا واقعہ، خاتون اور اس کے بیٹوں کے خلاف ایف آئی آر درج
  • ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر حملے میں ملوث دوسرا ملزم افغان دہشت گرد نکلا
  • ایران آئندہ جنگ میں بیک وقت 2 ہزار میزائل فائر کریگا، امریکی میڈیا کا انتباہ
  • ایف سی ہیڈکوارٹر کوئٹہ پردوسرے خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی