کویت نے جی سی سی رہائشیوں کو ویزہ آن ارائیول کی سہولت دیدی
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست 2025ء ) خلیجی ملک کویت نے متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیج تعاون کونسل (GCC) ممالک میں مقیم پاکستانیوں سمیت دیگر تارکین وطن کو ویزہ آن ارائیول کی سہولت دیدی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق کویت کی وزارت داخلہ نے اپنے ایک حالیہ اعلان میں کہا کہ جی سی سی ممالک میں مقیم غیرملکی باشندے کویت میں داخل ہوتے وقت ویزہ آن ارائیول کی سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں، اس فیصلے کے تحت سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، قطر اور بحرین میں اقامتی اجازت نامے کے حامل غیر ملکی شہری اب کویت میں ویزہ آن ارائیول خدمات کے اہل ہیں، اس سے پہلے جی سی سی ریزیڈنسی کارڈ کے حامل غیرملکی پاسپورٹ رکھنے والوں کو کویت کا سفر کرنے سے پہلے ای ویزہ حاصل کرنے کی ضرورت تھی۔
(جاری ہے)
کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن کی ہدایت کے تحت جی سی سی کے رہائشیوں (عراقی شہریوں کے علاوہ) کو ہوائی اڈے کے ویزہ کاؤنٹر سے سیاحتی ویزہ جاری کیا جائے گا جس کی مدت تین ماہ ہوگی، تاہم مسافر کا ڈاکٹر، وکیل، انجینئر، استاد، جج، کنسلٹنٹ، پبلک پراسیکیوشن کے ممبران، یونیورسٹی ٹیچر، صحافی، پریس اینڈ میڈیا اسٹاف، پائلٹ، سسٹم اینالسٹ، فارماسسٹ، کمپیوٹر پروگرامر، منیجر، بزنس مین، ڈپلومیٹک کورپس اور اونرز کے افسران ادارے، یا یونیورسٹی گریجویٹس ہونا ضروری ہے۔ اس حوالے سے مزید شرائط میں کہا گیا ہے کہ مسافر کے پاس ایک درست پاسپورٹ ہونا چاہیے نہ کہ عارضی سفری دستاویز، مسافر کے پاس پاسپورٹ اور جی سی سی رہائشی اجازت نامہ ہونا چاہیئے جو کویت کے سفر کی تاریخ سے چھ ماہ سے زیادہ کے لیے کارآمد ہو، مسافر کو کویت کی ریاست میں بلیک لسٹ نہ کیا گیا ہو، مسافر کے پاس واپسی کا ٹکٹ ہونا چاہیئے، ہوائی اڈے پر ویزہ کاؤنٹر پر ویزہ کے لیے درخواست دیتے وقت مسافر کیلئے کویت میں اپنے رہائش کا پتہ درج کرانا ضروری ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ویزہ آن ارائیول
پڑھیں:
جی ایچ کیو حملہ کیس؛ عدالت نے دو وکلاء کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دیدی
راولپنڈی:جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دو وکلاء کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنایا۔ دو وکلاء فیصل ملک اور حسنین سنبل کی ملاقات کی درخواست منظور کی گئی۔
عدالت نے حکم دیا کہ دونوں وکلاء کی آج جمعرات اڈیالہ جیل بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے، جی ایچ کیو حملہ کیس میں وکلاء کی کلائنٹ سے مشاورت آئینی و قانونی تقاضا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ ملاقات کروا کے کل جمعہ عمل درآمد رپورٹ پیش کریں۔
دونوں وکلاء کو عدالتی آرڈر فراہم کر دیا، آج ہی ملاقات کرنے کی اجازت مل گئی۔