نااہلیوں کا سیزن اب ختم ہونا چاہییے یہ مسئلے کا حل نہیں، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
پشاور:
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نااہلیوں کا سیزن اب ختم ہونا چاہییے یہ مسئلے کا حل نہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ نااہلیاں کسی مسئلے کا حل نہیں ہیں، ہم 180 سیٹیں جیت چکے تھے، 90 سیٹوں کے ساتھ اسمبلی میں گئے اب 77 سیٹیں رہ گئی ہے، نااہلیوں کا سیزن اب ختم ہونا چاہییے، سب سے درخواست کروں گا کہ اب ہوش کے ناخن لیں، ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ہم نے پارٹی الیکشن کیا، الیکشن کمیشن نے باقی پارٹیوں کو تسلیم کیا ہماری پارٹی کو تسلیم نہیں کیا، ہماری ٹیم میں کوئی کمزروی نہیں ہے، ہمارے ساتھ زیادتیاں کی جارہی ہے، پی ٹی آئی نے تین کروڑ ووٹ لیے، عمر ایوب اپوزیشن لیڈر ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ ہم 14 اگست کو جشن آزادی منائیں گے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے بھی آواز اٹھائیں گے، ہم سے ڈائیلاگ ہونا چاہیے ہم نے کوشش کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے قبائلی اضلاع کے لوگ بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ دہشت گردی ختم ہو اور امن قائم ہوجائے، بیرونی اور اندرونی بدامنی کو روکنا وفاقی حکومت کا کام ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کویت نے جی سی سی رہائشیوں کو ویزہ آن ارائیول کی سہولت دیدی
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست 2025ء ) خلیجی ملک کویت نے متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیج تعاون کونسل (GCC) ممالک میں مقیم پاکستانیوں سمیت دیگر تارکین وطن کو ویزہ آن ارائیول کی سہولت دیدی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق کویت کی وزارت داخلہ نے اپنے ایک حالیہ اعلان میں کہا کہ جی سی سی ممالک میں مقیم غیرملکی باشندے کویت میں داخل ہوتے وقت ویزہ آن ارائیول کی سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں، اس فیصلے کے تحت سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، قطر اور بحرین میں اقامتی اجازت نامے کے حامل غیر ملکی شہری اب کویت میں ویزہ آن ارائیول خدمات کے اہل ہیں، اس سے پہلے جی سی سی ریزیڈنسی کارڈ کے حامل غیرملکی پاسپورٹ رکھنے والوں کو کویت کا سفر کرنے سے پہلے ای ویزہ حاصل کرنے کی ضرورت تھی۔(جاری ہے)
کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن کی ہدایت کے تحت جی سی سی کے رہائشیوں (عراقی شہریوں کے علاوہ) کو ہوائی اڈے کے ویزہ کاؤنٹر سے سیاحتی ویزہ جاری کیا جائے گا جس کی مدت تین ماہ ہوگی، تاہم مسافر کا ڈاکٹر، وکیل، انجینئر، استاد، جج، کنسلٹنٹ، پبلک پراسیکیوشن کے ممبران، یونیورسٹی ٹیچر، صحافی، پریس اینڈ میڈیا اسٹاف، پائلٹ، سسٹم اینالسٹ، فارماسسٹ، کمپیوٹر پروگرامر، منیجر، بزنس مین، ڈپلومیٹک کورپس اور اونرز کے افسران ادارے، یا یونیورسٹی گریجویٹس ہونا ضروری ہے۔ اس حوالے سے مزید شرائط میں کہا گیا ہے کہ مسافر کے پاس ایک درست پاسپورٹ ہونا چاہیے نہ کہ عارضی سفری دستاویز، مسافر کے پاس پاسپورٹ اور جی سی سی رہائشی اجازت نامہ ہونا چاہیئے جو کویت کے سفر کی تاریخ سے چھ ماہ سے زیادہ کے لیے کارآمد ہو، مسافر کو کویت کی ریاست میں بلیک لسٹ نہ کیا گیا ہو، مسافر کے پاس واپسی کا ٹکٹ ہونا چاہیئے، ہوائی اڈے پر ویزہ کاؤنٹر پر ویزہ کے لیے درخواست دیتے وقت مسافر کیلئے کویت میں اپنے رہائش کا پتہ درج کرانا ضروری ہے۔