سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری ہمیشہ اپنی اداکاری، مزاحیہ انداز اور بے دھڑک بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں، لیکن اس بار ان کا ایک مزاحیہ جملہ متنازع بن گیا۔

بشریٰ انصاری اپنی بہن اسماء عباس کے پروگرام ’پنجابی کُڑیاں‘ میں مہمان کے طور پر شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے گلوکارہ ملکہ ترنم نورجہاں اور بھارتی لیجنڈ لتا منگیشکر کی تعریف کی۔

بشریٰ انصاری کے بقول میں نے اپنے دوست سُدیش سے کہا کہ میں نورجہاں کی ساڑھی پہن چکی ہوں اب اگر ممکن ہو تو لتا جی کی کوئی پرانی ساڑھی لے آؤ۔

اداکارہ بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ پھر لتا جی دنیا سے چلی گئیں تو میں نے کہا کہ اگر ساڑھی نہیں مل سکتی تو امیتابھ بچن کا موزہ ہی دے دو، جوڑا نہ سہی ایک پاؤں کا موزہ ہی دے دو۔

پروگرام کے دوران اس جملے پر میزبان اور حاضرین ہنسے، لیکن سوشل میڈیا پر یہ طنزیہ انداز مذاق کے بجائے متنازع بات بن گیا۔

جیسے ہی بشریٰ انصاری کا بیان وائرل ہوا، سوشل میڈیا پر تنقید کا سیلاب امڈ آیا۔ کسی نے اس کو ندیدہ پن قرار دیا تو کسی نے خود کو کم تر سمجھنے کی بیماری کہا۔

ایک صارف نے لکھا کہ کیا ہماری شوبز انڈسٹری کسی سے کم ہے جو آپ کسی اور کے خواب دیکھ رہی ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ابھی ابھی جنگ ختم ہوئی جس میں بھارت کو شکست فاش ہوئی اور ہماری اداکارہ ان کے ہیرو کے گن گا رہی ہیں۔

ایک صارف نے مشورہ دیا کہ اگر آپ کو رول ماڈل بنانا ہی ہے تو بالی ووڈ کے بجائے عظیم مسلمان ہستیوں کو بنائیں۔

تاحال اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے ان کمنٹس پر کوئی وضاحت یا ردعمل سامنے نہیں آیا، لیکن امکان ہے کہ سوشل میڈیا پر جاری دباؤ کے بعد وہ اس پر کوئی وضاحت دیں گی۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے کینسر میں مبتلا ہوکر کیا محسوس کیا؟

سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے مہلک کینسر کی تشخیص اور پھر اس ے صحتیاب ہونے کا انکشاف کیا ہے، انہوں نے اس مشکل سفر کی تفصیلات بھی مداحوں سے شیئر کیں۔

اریج فاطمہ نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے کینسر کی تشخیص، اس کے علاج اور مشکلات کے حوالے سے بتایا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف پاکستانی اداکارہ کا حجاب لینے کا فیصلہ، سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا کہا؟

اداکارہ نے بتایا کہ میری زندگی بہت اچھی گزر رہی تھی، لگتا تھا بہت لمبی زندگی چلے گی میں زندگی سے لطف اندوز ہو رہی تھی، نمازیں مؤخر کرتی تھی لیکن پھر ایک دن چند گھنٹوں میں ہی میری زندگی بدل گئی جب میں زندگی کے لیے جنگ لڑ رہی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Arij Fatyma (@arijfatymajafri)

انہوں نے بتایا کہ میں اس کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی تھی کیونکہ لوگ مذاق اڑاتے اور کچھ لوگ کہتے کہ میری غلطی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آخری چار مہینے میرے اور میرے خاندان کے لیے مشکل ترین وقت تھا کیونکہ مجھ میں کینسر کی تشخیص ہوئی اور میں بہت بڑی سرجری سے گزری۔

انہوں نے کہا کہ مجھے صرف دو چیزوں کی فکر تھی کہ میں اپنے رب کا سامنا کیسے کروں گی اور میرے خاندان کا کیا ہو گا۔ آج جو میں زندہ ہوں یہ میری دوسری زندگی ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ میں آن لائن صرف اپنے دل کو بہلانے آتی تھی جبکہ میرا خاندان تکلیف میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ حجاب کا مطلب صرف سر چھپانا نہیں‘، اداکارہ نمرہ خان کی جدید حجاب پر تنقید

اریج کے مطابق یہ سب کچھ شیئر کرنے کے دو مقاصد ہیں، پہلا یہ کہ کسی کو بھی اس کی ظاہری تصویر سے مت پرکھیں اور دوسرا اپنا طبی معائنہ ضرور کرائیں، انہوں نے کہا کہ میری وجہ سے وہ ایک سبق سیکھیں کہ اپنی صحت کو کبھی نظر انداز نہ کریں اور اگر کسی چیز کی علامات ظاہر ہوں تو دیسی ٹوٹکوں سے اس کا علاج نہ کریں۔

 واضح رہے کہ ڈراما سیریل ’حسد ‘، ’گستاخِ دل‘ اور ’ تم میرے پاس رہو‘  سمیت متعدد ہٹ سیریلز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اریج فاطمہ نے کرئیر کے عروج پر ہی شادی کرنے کا فیصلہ لیا تھا اور سال 2017  میں ڈاکٹر عزیر علی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی تھیں، اب دو بیٹوں کی والدہ ہیں۔

اریج فاطمہ امریکی ریاست اوہائیو میں مقیم ہیں ان کے انسٹاگرام پر1.6 ملین فالوورز ہیں وہ ایک معروف ڈیجیٹل کریئیٹر بھی ہیں۔رواں سال جون میں انہوں نے حجاب لینے کا فیصلہ کیا تھا اور ناقدین سے کہا تھا کہ حجاب کا انتخاب میرا ذاتی فیصلہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اریج فاطمہ اریج فاطمہ حجاب اریج فاطمہ کینسر کینسر

متعلقہ مضامین

  • کرسٹیانو رونالڈو نے کس بالی ووڈ اداکارہ کو ڈیٹ کیا؟
  • سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے کینسر میں مبتلا ہوکر کیا محسوس کیا؟
  • ‘امیتابھ کی جراب، لتا منگیشکر کی ساڑھی چاہیے’ بشریٰ انصاری کے انوکھے مطالبے پر صارفین برس پڑے
  • شادی کے اگلے دن سعود نے کہا ’میرے ساتھ دھوکا ہوا ہے‘، جویریہ سعود کا انکشاف
  • 100 سال قبل کیمرے کیسے کام کرتے تھے، دلچسپ ویڈیو
  • اداکارہ اریج فاطمہ کا کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف
  • ہانیہ عامر کی موٹر سائیکل پر سواری کے دوران ڈانس کی ویڈیو وائرل
  • عمران خان کا مخمصہ
  • اداکارہ نرما 11 سال بعد منظرِعام پر؛ مداحوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا