‘امیتابھ کی جراب، لتا منگیشکر کی ساڑھی چاہیے’ بشریٰ انصاری کے انوکھے مطالبے پر صارفین برس پڑے
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو حال ہی میں بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی پرانی ساڑھی اور اداکار امیتابھ بچن کی جراب مانگنے سے متعلق بیان پر تنقید کا سامنا ہے
بشریٰ انصاری اپنی بہن اسماء عباس کے ساتھ حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر باتیں کی۔ پروگرام کے دوران بشریٰ انصاری نے بتایا کہ انہوں نے میڈم نور جہاں کی بیٹی سے ان کی والدہ کی ساڑھی مانگی تھی، جس پر انہوں نے کہا کہ اچھی اچھی ساڑھیاں تو سب نے بانٹ لی ہیں پھر جو باقی ساڑھیاں تھیں اس میں سے دو تحفے میں ملیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’پاکستان میں لڈیاں ڈالتے ہیں اور بھارت جاکر نفرت پھیلاتے ہیں‘، بشریٰ انصاری کی جاوید اختر پر تنقید
ان کا کہنا تھا کہ ایک ساڑھی پر مٹی لگی ہوئی تھی تو میں نے سوچا کہ یہ پتہ نہیں کون سے اسٹوڈیو کی مٹی ہو گی اور انہوں نے کون سا گانا گایا ہو گا، میں نے وہ مٹی صارف نہیں کی اور ساڑھی کو پلاسٹک کی پیکنگ میں محفوظ کرکے رکھ دیا۔
بشریٰ انصاری نے بتایا کہ ان کے ایک دوست نے کہا کہ آپ نے نورجہاں کی پہنی ہوئی ایک ساڑھی پہنی تھی، جس پر میں نے کہا کہ کاش لتا منگیشکر کی بھی ساڑھی مل جائے چاہے انہوں نے اس سے پوچا مارا ہوا ہو۔ لیکن لتا منگیشکر بیچاری فوت ہی ہوگئیں۔ پھر انہوں نے اپنے دوست سدیش سے کہا کہ پھر امیتابھ بچن کی ایک جراب (موزا) ہی لاکر دے دیں۔ میرے لیے ایک جراب ہی بہت ہے جس پر دوست نے کہا کہ آپ کیسی باتیں کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’یہ کونسی مخلوق ہیں؟‘، اداکارہ بشریٰ انصاری بھی ڈیلی وی لاگرز کے خلاف بول پڑیں
بشریٰ انصاری نے کہا کہ اگر مجھے امیتابھ بچن کی جراب ملی تو میں اس کے ساتھ بھی تصویر لگاؤں گی کہ یہ ان کی جراب ہے۔ بشریٰ انصاری کو لتا منگیشکر کی ساڑھی اور امیتابھ بچن کی جراب مانگنے پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ وہ خود لیجنڈری اداکارہ ہیں، انہیں اس طرح کی چھوٹی باتیں کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔
مریم قریشی نے کہا کہ ’انسان کو خود کو اتنا بھی نہیں گرانا چاہیے‘، ایک صارف نے کہا کہ یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ ہمارے سینئر اداکار کن لوگوں کو اپنا رول ماڈل بنا رہے ہیں جو کہ مسلمان بھی نہیں ہیں، اللہ ہم سب کو ہدایت دے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امیتابھ بچن بالی ووڈ بشریٰ انصاری بشریٰ انصاری تنقید لتا منگیشکر نور جہاں.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امیتابھ بچن بالی ووڈ لتا منگیشکر نور جہاں امیتابھ بچن کی لتا منگیشکر کی نے کہا کہ ا انہوں نے کی جراب
پڑھیں:
معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔
Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a
— iffi (@iffiViews) July 22, 2026
طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل