کویت حکومت نے نبی آخری الزماں حضرت محمد ﷺ کی ولادتِ باسعادت کے موقع پر بروز جمعرات 4 ستمبر 2025 کو سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

کویت نیوز ایجنسی کے مطابق عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سرکاری اداروں میں تعطیل کا فیصلہ منگل کے روز ہونے والے کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں کیا گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام وزارتیں اور حکومتی ادارے جمعرات کو بند رہیں گے جبکہ ہفتہ اتوار ہفتہ وار تعطیلات کے باعث دفاتر اتوار 7 ستمبر 2025 کو کھلیں گے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ضروری خدمات انجام دینے والے محکمے اپنی نوعیت کے مطابق تعطیل کا فیصلہ خود کریں گے۔

متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے بھی اعلان کیا گیا ہے کہ  پیغمبر اسلام ﷺ کی ولادت پر ایک دن کی تعطیل ہوگی۔

خیال رہے کہ عرب ممالک میں کابینہ کی منظوری کے بعد عیدین کے علاوہ باقی تمام تعطیلات کو ہفتے کے آغاز یا اختتام پر منتقل کیا جا سکتا ہے تاکہ شہریوں کو ایک ساتھ زائد چھٹیاں مل سکیں۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سندھ کابینہ میں ممکنہ تبدیلی، نئے وزراء کی آج حلف برداری متوقع

کراچی:

سندھ کابینہ میں ممکنہ تبدیلی، نئے وزرا کی حلف برداری آج جمعے کو متوقع ہے ۔کابینہ میں کچھ وزرا کے قلمبدان تبدیل یا کچھ نئے وزرا شامل کیے جاسکتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی قیادت نے سندھ کابینہ کے وزرا کے جائزے کے بعد اس میں ممکنہ تبدیلی کی منظوری دی، اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کردی گئی۔

امکان ہے سندھ کابینہ میں آج ممکنہ تبدیلی ہوسکتی یے۔کچھ وزرا کو کابینہ سے ممکنہ طور پر ہٹاکر نئے چہرے شامل کیے جاسکتے ہیں اورکچھ وزرا کے محکمہ میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض وزرا کی کارکردگی سے پارٹی قیادت مطمئن نظر نہیں آرہی ،ان اطلاعات کے حوالے سے سندھ حکومت سے باضابطہ کوئی اعلامیہ جاری نہیں ہوا یے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کا جینیوا سے لندن کے بجائے پاکستان جانے کا فیصلہ، خاندانی ذرائع
  • یکم اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان ہوگیا ، نوٹیفیکشن جاری
  • سرکاری افسروں کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ
  • سندھ کابینہ میں ممکنہ تبدیلی، نئے وزراء کی آج حلف برداری متوقع
  • اجتماع عام جماعت اسلامی، سکھر میں  کل امرا اضلاع کااجلاس طلب
  • متحدہ عرب امارات نے انٹری پرمٹ قوانین میں سختی کردی
  • پولیس کی مبینہ سرپرستی میں اسمگل شدہ پیٹرول اور ڈیزل سرعام فروخت
  • نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف کی کویت کے ولی عہد آسٹریلوی چانسلر سے الگ الگ ملاقاتیں
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آسٹریا کے فیڈرل چانسلر سے جرمن اور کویت کے ولی عہد سے عربی زبان میں گفتگو
  • زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ، زروسیع میں کمی