علی امین گنڈاپور کی وجہ سے عمران خان جیل میں ہیں، کارکنان وزیراعلیٰ کے خلاف پھٹ پڑے
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی ریلی سے بغیر خطاب کیے روانہ ہو جانے پر کارکنان سخت ناراض ہوگئے اور شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ سب نوسر باز لوگ ہیں، علی امین کی وجہ سے ہی عمران خان جیل میں ہیں۔
پشاور میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے مطالبے کے سلسلے میں ریلی کا آغاز حیات آباد ٹول پلازہ سے ہوا، جس کی قیادت خود وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاج: علی امین گنڈاپور ریلی سے خطاب کیے بغیر واپس روانہ، کارکنوں کا اڈیالہ جانے پر اصرار
ریلی کے شرکا کا قافلہ قلعہ بالا حصار تک پہنچا، جہاں وزیراعلیٰ کو کارکنان سے خطاب کرنا تھا، تاہم وہ بغیر کسی خطاب کے موقع سے چلے گئے۔
اس کی وجہ سے عمران خان جیل میں پڑا ہے یہ پہلے بھی بھاگا تھا اب بھی بھاگ گیا ہے یہ سارے نَوسَر باز ہیں ،علی امین کے خلاف کارکنان پھٹ پڑے pic.
— WE News (@WENewsPk) August 5, 2025
وزیراعلیٰ کے خطاب نہ کرنے پر ریلی کے شرکا اشتعال میں آگئے۔ انہوں نے خیبر روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور علی امین گنڈاپور کے خلاف نعرے بازی کی۔
غصے سے بھرے کارکنان نے الزام عائد کیاکہ علی امین کی وجہ سے عمران خان آج جیل میں ہیں، وہ پہلے بھی فرار ہو چکا ہے اور آج پھر بھاگ گیا۔ ’یہ تمام لوگ نوسرباز اور خریدے ہوئے ہیں۔‘
ایک خاتون کارکن نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم علی امین کے خطاب کے منتظر تھے لیکن وہ چپ چاپ نکل گئے۔ اگر وہ خیبرپختونخوا کو سنبھال نہیں سکتے تو بہتر ہے کہ استعفیٰ دے دیں۔
ایک اور کارکن نے مطالبہ کیاکہ چیئرمین عمران خان کو چاہیے کہ پارٹی کی صفوں میں چھانٹی کریں اور صرف ایماندار اور وفادار لوگوں کو جگہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایک گھنٹے میں عمران خان کی رہائی ممکن ہے، اسد قیصر نے بڑا دعویٰ کردیا
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے آج عمران خان کی رہائی کے لیے ملک گیر احتجاج کیا، پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اور سینیٹرز نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا اعلان کیا تھا تاہم کوئی بھی جیل کے باہر نہ پہنچ سکا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بغیر خطاب روانہ شدید ردعمل علی امین گنڈاپور عمران خان رہائی نوسرباز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بغیر خطاب روانہ علی امین گنڈاپور عمران خان رہائی وزیراعلی خیبرپختونخوا وی نیوز علی امین گنڈاپور پی ٹی ا ئی کی وجہ سے جیل میں
پڑھیں:
کیا بانی پی ٹی آئی نے گنڈاپور کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا ہے؟ ترجمان وزیر اعلیٰ کا اہم بیان
پشاور (نیوز ڈیسک)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ کا منصب چھوڑنے کے مشورے پر ترجمان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا مؤقف سامنے آگیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ کے پی فراز احمد مغل نے اپنے بیان میں کہا کہ کے پی حکومت سے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پیغام کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
فراز احمد مغل نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جب چاہیں گے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور منصب چھوڑ دیں گے، وہ متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ صوبائی حکومت سابق وزیر اعظم کی امانت ہے۔
ترجمان نے کہا کہ علی امین گنڈاپور وزیر اعلیٰ ہونے کے باوجود اپنے لیڈر عمران خان سے نہیں جیل میں مل سکتے، وہ صوبے میں امن و امان کے قیام کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلیے علاقائی سطح پر قبائلی جرگوں کا آغاز کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بھی وزیر اعلیٰ ہاؤس میں قبائلی عمائدین کا جرگہ منعقد کیا گیا، جرگوں کے بعد ایک گرینڈ قبائلی مشاورتی جرگہ تشکیل دیا جائے گا، صوبے میں امن و امان کی صورتحال کیلیے جلد اہم اور حتمی فیصلے ہوں گے۔
گزشتہ روز ذرائع نے بتایا تھا کہ عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو بطور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا مستعفی ہونے کا کہا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر معاملات نہیں سنبھال سکتے تو مستعفی ہو جائیں۔ بانی پی ٹی آئی نے اپنی بہن علیمہ خانم کو ہدایت کی کہ وہ سیاست سے دور رہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے بیٹے پاکستان مجھ سے ملنے آنا چاہتے ہیں، کبھی نہیں کہا کہ میرے بیٹے پاکستان آ کر احتجاج کی قیادت کریں۔
Post Views: 7