سینئر صحافی اجمل جامی نے عمران خان انتہائی دلچسپ واقعہ سنا دیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی اجمل جامی نے پوڈ کاسٹ میں عمران خان کا جیل میں انتہائی دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کو جیل میں اپنے ورزش والی ڈمبلز کی فکر تھی ایک دفعہ پانچ کلو والے منگوائے گئے پھر دس کلو والے منگوا لیے ، کچھ دن بعد جب پارٹی کے رہنما اُن سے ملنے جیل گئے تو انکو اپنے ڈولے دکھا رہے تھےاور کہا کہ دیکھا پر 10 کلو والے ڈمبلز کا کمال۔
تفصیلات کے مطابق اجمل جامی کا کہناتھا کہ میری تحریک انصاف کے معروف قانون دان سے ملاقات ہوئی، جن کو عمران خان سے ملاقات کی بہت زیادہ رسائی رہی ، ا ن سے عمران خان کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی سب سے پہلی فکر یہ تھی کہ جیل انتظامیہ کو کہہ کر مجھے ورزش کیلئے ڈمبل منگوا دیں، پھر ہم نے 5 کلو والے ڈمبل کا انتظام کر دیا ، انہوں نے کچھ عرصہ ورزش کی پھر ہم چند دن بعد ملے تو انہوں نے کہا کہ یہ کافی نہیں ہے تو مجھے 10 کلو ڈمبلز والے چاہیے ، پھر سپرٹینڈنٹ سے بات چیت کی اور دس کلو کے ڈمبلز دے دیئے گئے ، اگلی پیشی پر جب ملاقات ہوئی عمران خان نے ٹی شرٹ اور ٹراوزر پہنا ہوا تھا ، لگ رہا تھا کہ ایکسرسائز کر کے آئے ہیں، وکیل صاحب کے پاس آ کر بیٹھے تو ڈولے دکھا کر کہنے لگ کہ پھر 10 کلو کے ڈمبل کا اثر چیک کیاہے ۔
ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ ڈی جی نیب لاہور تعینات
انہوں نے کہا کہ ہم نے وکیل سے پوچھا کہ جب پیشی پر آپ عمران خان سے ملتے ہیں تو وہاں بڑا سنجیدہ ماحول ہوتا ہوگا تو وہ کہنے لگے کہ نہیں عمران خان کو جہاں موقع ملتا ہے وہ ہنسی مذاق کرتے ہی۔
ان کا کہناتھا کہ پاکستان کا ایک معروف انگریزی اخبار عمران خان کو جیل میں دیا جاتا تھا ، عمران خان نے وکیل کو کہا کہ یہ بند کروا دو، اس میں ساری حکومتی خبریں ہوتی ہیں ، میرا حکومتی خبریں پڑھنے کو دل نہیں کرتا ، بابائے قوم والا اخبار مجھے لگوا دو، پھر وہ والا اخبار لگوایا گیا۔
عمران خان کو جیل میں اپنے ورزش والی ڈمبلز کی فکر تھی ایک دفعہ پانچ کلو والے منگوائے پھر دس کلو والے منگوا لیے کچھ دن بعد جب پارٹی کے رہنما اُن سے ملنے جیل گئے تو انکو اپنے ڈولے دکھا رہے تھے ???? pic.
صدر آصف زرداری سے یورپی یونین وفد کی سربراہ رینا کیونکا کی الوداعی ملاقات
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: عمران خان کو کلو والے انہوں نے جیل میں کہا کہ
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی