امریکا میں پاکستانیوں نے آئس ہاکی میں تاریخ رقم کر دی
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا میں مقیم پاکستانی کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم نے لیٹم کپ ڈویژن تھری آئس ہاکی چیمپئن شپ جیت لی۔
فائنل میں پاکستان نے پیرو کو 1 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پاکستانی ٹیم نے پورے ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی اور ناقابل شکست رہی۔
دوسری جانب پاکستانی نژاد خواتین کھلاڑیوں نے بھی شاندار کھیل پیش کیا اور ڈویژن ٹو مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
یہ چیمپئن شپ امریکا میں منعقد ہوئی جس میں 17 ممالک کی 62 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارتی ٹیم کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار، مائیک ہیسن نے روداد بتا دی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے بھارتی ٹیم کے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
مائیک ہیسن کے مطابق میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑی ہاتھ ملانے کے لیے تیار تھے، لیکن بھارتی ٹیم گراؤنڈ چھوڑ کر ڈریسنگ روم میں چلی گئی۔
میڈیا سے گفتگو میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے بتایا کہ ’’ہم میچ کے اختتام پر ہاتھ ملانے کے لیے تیار تھے، لیکن ہمیں مایوسی ہوئی کہ ہمارے مخالفین نے ایسا نہیں کیا۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ہم وہاں گئے تو معلوم ہوا کہ وہ پہلے ہی ڈریسنگ روم میں جا چکے ہیں، یہ میچ کے اختتام کا افسوسناک طریقہ تھا۔
کوچ ہیسن نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کے پریزینٹیشن میں شامل نہ ہونے کی وجہ بھی بھارت کے اس غیر روایتی رویے کا ردعمل تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بھارت کے اس اقدام کو ’’کھیل کی روح کے منافی‘‘ اور ’’غیراخلاقی رویہ‘‘ قرار دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔