بالی ووڈ نے ایک اور پاکستانی گانا کاپی کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
ہمیشہ کی طرح کانٹینٹ کی کمی ہونے کے باعث بالی ووڈ نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی گانا چرا لیا۔
بھارتی فلموں میں آئے دن پاکستانی گانے کاپی ہونے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے اور یوں لگتا ہے کہ پاکستانی گانوں کو چرا کر ان کے بول میں معمولی تبدیلی کر کے انہیں اپنی فلموں میں شامل کرنا کانٹینٹ کی کمی ہونے کی وجہ سے بالی ووڈ کی مجبوری بنتا جارہا ہے۔
سجاد علی، نصرت فتح علی خان، حدیقہ کیانی اور دیگر مشہور گلوکاروں کے متعدد گانے اور دھن بالی ووڈ اب تک چرا کر ان سے کروڑوں روپے کما چکا ہے۔
اب حال ہی میں ریلیز ہونے والی جھانوی کپور اور سدھارتھ ملہوترا کی فلم پرم سندری میں بھی پاکستانی گانا بغیر اجازت شامل کرلیا گیا ہے۔ فلم پرَم سندری کا گانا Danger پاکستانی ڈرامہ سیریل ’منت مراد‘ کے مشہور ٹائٹل ٹریک ’لال سوٹ‘ سے بےحد مماثلت رکھتا ہے۔
سوشل میڈیا پر سدھارتھ اور جھانوی کی فلم کے اس گانے پر شدید تنقید کی جارہی ہے اور صارفین تبصرے کر رہے ہیں۔ پاکستانی صارفین کا کہنا ہے کہ پہلے تو بھارت پاکستان کے مشہور گانے چرا کر پیش کرتا تھا اب ہمارے ’او ایس ٹی‘ بھی چرانا شروع کردیے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’انہوں نے لال سوٹ کو لال ساڑھی بنا کر پیش کردیا جبکہ پورا ہی گانا کاپی ہے‘۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ
پڑھیں:
لاہور کو فتح کرلیا تو ملک میں جماعت اسلامی کا راج ہوگا، لیاقت بلوچ
لیاقت بلوچ : فائل فوٹونائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ لاہور کو جماعت اسلامی نے فتح کر لیا تو ملک میں جماعت کا راج ہوگا۔
لاہور میں امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری کی تقریب حلف برداری ہوئی، لیاقت بلوچ نے ضیاالدین انصاری سے امارت کا حلف لیا۔
اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہم اگر اپنے نظریے کی طاقت پر قائم رہے تو کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، 21 سے 23 نومبر تک مینار پاکستان گراؤنڈ میں اجتماع عام ہوگا۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک میں پہلے یک جماعتی نظام کی کوشش کی گئی اور بھٹو کا انتخاب کیا گیا۔
نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایک پاپولر شخصیت کو میدان میں اتارا گیا اور مینار پاکستان کا جلسہ منعقد ہوا، بانی پی ٹی آئی کو کامیاب جلسے کی وجہ سے لیا گیا۔