سلمان خان کے والد اور والدہ کی ویڈیو کیوں دھوم مچا رہی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
بالی وڈ کے لیجنڈ اسکرین رائٹر سلیم خان( سلمان خان کے والد) کی ایک دل کو چھو لینے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ اس ویڈیو میں سلیم خان اپنی اہلیہ سلمیٰ خان کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلاتے نظر آ رہے ہیں، جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
سہیل خان نے ویڈیو شیئر کیہفتے کی شب اداکار و پروڈیوسر سہیل خان نے انسٹاگرام پر خاندانی ڈنر کی کچھ جھلکیاں پوسٹ کیں۔ انہی میں ایک منظر ایسا بھی تھا جہاں سلیم خان بڑے پیار سے اہلیہ سلمیٰ کو نوالہ کھلا رہے تھے۔ سہیل خان نے والدین کو ’سب سے پیارا جوڑا‘ قرار دیا۔
View this post on Instagram
A post shared by Sohail Khan (@sohailkhanofficial)
مداحوں اور ساتھی فنکاروں کا ردعملبالی ووڈ اداکار سنیل سیٹھی اور سلمان خان کی قریبی دوست یولیا وینتُر نے انسٹا گرام اسٹوری پر دل والے ایموجیز کے ذریعے محبت کا اظہار کیا۔
ایک مداح نے لکھا: ’اللہ ان دونوں کو صحت مند اور لمبی زندگی عطا کرے۔‘
ایک اور صارف نے کہا: ’اللہ ان پر اپنی رحمتیں نازل کرے، امی ابو کو ڈھیروں دعائیں اور گلے ملیں۔‘
ایک تبصرہ میں کہا گیا: ’یہ سب سے خوبصورت اور دل کو چھو لینے والا لمحہ ہے جو میں نے دیکھا۔‘
خان فیملی کی پہچانخان فیملی کو ہمیشہ سے بالی ووڈ کی سب سے بااثر اور باہم جُڑی ہوئی فیملیز میں شمار کیا جاتا ہے۔ اکثر ان کی خاندانی تصاویر یا ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے کے لمحات ہی سرخیوں میں آتے ہیں، مگر اس بار ذاتی زندگی کا یہ پیارا منظر مداحوں کو خاصا متاثر کر گیا۔ کئی صارفین نے اس موقع کو ’فیملی گولز‘ قرار دیا۔
سلیم خان کی زندگی اور ازدواجی سفرسلیم خان نے 1964 میں سُشیلا چرک سے شادی کی، جو بعد میں سلمیٰ خان کے نام سے معروف ہوئیں۔
اس جوڑے کے 4 بچے ہیں: سلمان خان، ارباز خان، سہیل خان اور علویرا۔
بعد ازاں 1981 میں سلیم خان نے اداکارہ ہیلن سے دوسری شادی کی۔
آج بھی یہ پورا خاندان ممبئی میں ایک ساتھ رہتا ہے اور مضبوط رشتوں اور خاندانی اقدار کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔
سلیم خان کا فنی سفرسلیم خان بالی ووڈ کے مشہور ترین اسکرین رائٹرز میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے جاوید اختر کے ساتھ مل کر فلمی تاریخ کی سب سے بڑی ہٹ فلمیں تحریر کیں، جن میں شعلے، دیوار اور زنجیر شامل ہیں۔ اپنی سادگی، خاندانی اقدار اور محبت بھرے رویے کی وجہ سے وہ ہمیشہ مداحوں کے دلوں میں زندہ رہتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انٹرٹینمنٹ سلمان خان کے والدین سلمیٰ خان سلیم خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرٹینمنٹ سلمان خان کے والدین سلیم خان سلیم خان سہیل خان خان کے
پڑھیں:
آن لائن گیم کی لت 14 سالہ بچے کی زندگی نگل گئی
آن لائن گیمز کی لت نے ایک اور معصوم جان لے لی۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ بھارت کے ایک دیہی علاقے میں پیش آیا، جہاں 14 سالہ یش، جو چھٹی جماعت کا طالبعلم اور والدین کا اکلوتا بیٹا تھا، خودکشی کر بیٹھا۔
رپورٹس کے مطابق یش کی پھندے سے لٹکی لاش اس کے کمرے سے ملی، جس کے بعد پورے خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی۔
غمزدہ والد، یادو نے پولیس کو بتایا کہ وہ معمول کے مطابق بینک گیا تھا تاکہ چیک بک لے سکے، لیکن وہاں اسے اطلاع ملی کہ اس کے اکاؤنٹ سے 13 لاکھ روپے نکالے جا چکے ہیں۔ بینک کے عملے نے بتایا کہ یہ تمام رقم مختلف وقفوں سے ایک آن لائن گیم پر خرچ کی گئی ہے۔
جب یادو نے گھر آکر بیٹے سے اس بارے میں سوال کیا تو یش نے پہلے ٹالنے کی کوشش کی، لیکن آخرکار سچ قبول کرلیا۔ والد نے بتایا کہ یہ رقم انہوں نے دو سال قبل زمین بیچ کر محفوظ کی تھی تاکہ مشکل وقت میں کام آئے۔
یش کے اعتراف پر والد نے ناراضی کا اظہار کیا، اسے ڈانٹا، اور آئندہ گیم نہ کھیلنے کا وعدہ لیا۔ اس کے بعد یش ٹیوشن پڑھنے چلا گیا، مگر واپسی پر چپ چاپ اپنے کمرے میں گیا اور اپنی زندگی کا دردناک اختتام کر لیا۔
گھر والوں نے جب دروازہ نہ کھلنے پر کمرہ کھولا تو یش کو پھندے سے لٹکا پایا۔ اسے فوری اسپتال لے جایا گیا، مگر ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے، جس کے بعد واقعے کی مزید تحقیقات کی جائیں گی۔
Post Views: 6