پاکستان اور بھارت کی جونیئر ہاکی ٹیموں کا ٹاکرا اکتوبر میں ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
پاکستان اور بھارت کی جونیئر ہاکی ٹیموں کا ٹاکرا اکتوبر میں ملائیشیا میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں 11 سے 18 اکتوبر تک سلطان آف جوہر ہاکی کپ کھیلا جائے گا۔
سلطان جوہر ہاکی کپ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، برطانیہ، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔
ذرائع کےمطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام سلطان آف جوہر ہاکی کپ کی تیاریوں کے لیے ٹیم کا تربیتی کیمپ ستمبر کے پہلے ہفتےمیں لگانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
سلطان آف جوہر ہاکی کپ کا مقصد جونیئرہاکی ورلڈکپ کی تیاری ہے، جو دسمبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ میں شرکت سےانکار کےبعد پاکستان جونیئرہاکی ٹیم کی ورلڈکپ میں شمولیت بھی حکومتی اجازت سے مشروط ہوگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل
نیتن یاہو - فوٹو: فائلاسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر سول جوہری معاہدے کےلیے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے لیے تاریخی اور عظیم پیش رفت ہوگی۔
خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کا ذکر کیا تھا۔
اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب باضابطہ طور پر ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنے گا۔
تاہم یہ علم میں رہے کہ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کے اس سول جوہری معاہدے کا براہِ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا۔