پاکستان بھارت کی اصل جنگ غربت اور موسمیاتی تبدیلی سے ہے، خاقان شاہنواز
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکار و ماڈل خاقان شاہنواز نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی اصل جنگ ایک دوسرے کے خلاف نہیں بلکہ غربت اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے ویڈیو پیغام میں انہوں نے عوام پر زور دیا کہ حقیقی مسائل پر توجہ دیں۔ خاقان شاہنواز نے کہا کہ چند ماہ قبل دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے دوران عوام ایک دوسرے پر میمز بنا رہے تھے، بھارتی شہری پانی روکنے کی باتیں کر رہے تھے جبکہ پاکستانی مون سون کی پیش گوئیاں کر رہے تھے۔
A post shared by Khaqan Shahnawaz (@khaqanshahnawaz)
اداکار نے مزید کہا کہ جب مون سون آیا تو دونوں ممالک کو تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے مطابق اصل مسئلہ دشمنی نہیں بلکہ غربت اور موسمیاتی تبدیلی ہے، اور مستقبل میں دونوں ملکوں کو اس چیلنج کا سامنا ہوگا۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ ایک دوسرے کے مذاہب اور ممالک پر باتیں کرنے کے بجائے مل بیٹھ کر موسمیاتی تبدیلی کا حل نکالنا ہوگا، ورنہ برسوں بعد نہ پاکستان بچے گا نہ بھارت، صرف میمز باقی رہیں گے۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: موسمیاتی تبدیلی
پڑھیں:
آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
میلبرن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کے انتخاب نے کامیابی کی راہ ہموار کی۔ بھارت کی پوری ٹیم 18.4 اوورز میں 125 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، جس میں ابھیشیک شرما نے 68 اور ہرشیت رانا نے 35 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی، جبکہ دیگر بلے باز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکے۔ اکشر پٹیل 7، شبمان گل 5، شیوام دوبے 4، سنجو سیمسن 2، سوریا کمار یادیو ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، تلک ورما، کلدیپ یادیو اور جسپریت بمراہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ آسٹریلوی بولرز میں جوش ہیزل ووڈ نے 3، زیویئر بارٹلیٹ اور نیتھن ایلس نے 2، 2 جبکہ مارکس اسٹوئنس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم نے 126 رنز کا ہدف باآسانی 13.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان مچل مارش 46، ٹریوس ہیڈ 28 اور جوش انگلس 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور ورون چکرورتی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس فتح کے ساتھ آسٹریلیا نے پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے، جبکہ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔