پاکستان کے ہاتھوں معرکہ حق میں شکست کے بعد  بھارتی فوجی قیادت میں اختلافات اور تقسیم کھل کر سامنے آ گئی۔

بھارت کی جنگی حکمت عملی پر پاکستان سے شکست کے بعد اندرونی اختلافات  شدید تر ہوتے جا رہے ہیں اور تھیٹرائزیشن کے نام پر تینوں بھارتی افواج کے درمیان طاقت کی کشمکش تیز ہو گئی    ہے۔

بھارتی جریدے دی اکنامک ٹائمز کے مطابق ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ  نے تھیٹرائزیشن منصوبے کو جلد بازی میں  نافذ  کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔ بھارتی ایئر چیف کا کہنا ہے کہ  اس وقت ہر چیز میں خلل ڈالتے ہوئے ایک نیا ڈھانچہ بنانا اچھا خیال نہیں ہے۔

بھارتی ایئرچیف کے مطابق بھارت کو تھیٹر ائزیشن کے لیے کسی دوسرے ملک سے متاثر نہیں ہونا چاہیے۔ ہر ایک چیز کی اپنی ضرورت ہوتی ہے ،  ضرورت کے بغیر گئے تو ہم غلط ہو جائیں گے ۔ ذاتی طور پر سمجھتاہوں کہ دہلی میں مشترکہ منصوبہ بندی اور رابطہ کاری مرکز کا ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھیٹر  ائزیشن کے نفاذ کے لیے ہمیں کسی دباؤ میں نہیں آنا چاہیے ۔ محسوس کرتا ہوں کہ اعلیٰ سطح پر مشترکہ منصوبہ بندی اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے ۔

مودی سرکار کےمتنازع تھیٹرائزیشن منصوبے نے بھارتی فوج میں نئےتضادات پیدا کردیے ہیں۔ بی جے پی کی سیاسی مداخلت نے  بھارتی افواج کو پیشہ ورانہ بنیادوں سے محروم کر دیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا سامنے آگیا

—فائل فوٹو

پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا سامنے آگیا۔

بھارتی چینل نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی پاسپورٹ سے ’اسرائیل کے لیے ناقابل استعمال‘ کی شق ختم کر دی گئی۔

اس حوالے سے وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ میں ’اسرائیل کے لیے ناقابل استعمال‘ کی شق بدستور برقرار ہے، پاکستانی پاسپورٹ میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

دوسری جانب ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ پر اب بھی درج ہے کہ یہ اسرائیل کے علاوہ تمام ممالک کے لیےقابل استعمال ہے۔

وزارت اطلاعات کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کا اسرائیل سے متعلق مؤقف بالکل واضح اور دو ٹوک ہے، پاکستان نے نہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا نہ ہی کسی قسم کا فوجی تعاون زیرِ غور ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی کی قیادت میں ریاستی اداروں پر حملے کے شواہد سامنے آگئے، اختیار ولی
  • شاہ محمود قریشی سے سابق رہنمائوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • شاہ محمود قریشی کی پارٹی کے سابق رہنمائوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی 
  • بھارتی پروپیگنڈے کا نیا حربہ ناکام، اعجاز ملاح کا اعترافی بیان منظر عام پر، عطا تارڑ و طلال چوہدری کی مشترکہ پریس کانفرنس
  • سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے بھارتی منصوبہ ناکام بنا دیا، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی پریس کانفرنس
  • امریکا فلپائن مابین مشترکہ فوجی ٹاسک فورس تشکیل دے دی: پینٹاگون
  • صوبوں کی نئی تقسیم کا فارمولا اور ممکنہ نام سامنے آ گئے
  • اسرائیل کو تسلیم کیا نہ فوجی تعاون زیر غور ، بھارتی پروپیگنڈا بےبنیاد ہے، پاکستان
  • بھارتی پراپیگنڈہ بے بنیاد، اسرائیل کو تسلیم کیا نہ فوجی تعاون زیر غور ہے: پاکستان
  • پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا سامنے آگیا