بھارت نے پاکستان کو ایشیا ہاکی کپ سے باہر کرکے بنگلہ دیش کو شامل کرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
بھارت میں کھیلوں کو سیاست کی نذر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ حالیہ پیش رفت میں ایشیا ہاکی کپ سے پاکستان کو باہر کر دیا گیا اور اس کی جگہ بنگلہ دیش کو شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ بھارتی ریاست بہار کے شہر راجگیر میں 29 اگست سے 7 ستمبر تک منعقد ہونا ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ایشین ہاکی فیڈریشن کو ایک خط کے ذریعے موجودہ جنگی حالات کے پیش نظر ٹیم کو بھارت بھیجنے سے متعلق سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا تھا۔ پی ایچ ایف نے واضح کیا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی شرکت حکومت کی اجازت اور سیکیورٹی وفد کی رپورٹ سے مشروط ہے، جس نے بھارت جا کر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔
تاہم اے ایچ ایف نے میزبان بھارت کے دباؤ میں آکر پاکستان کو باہر کر کے یکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو ٹورنامنٹ میں شامل کر لیا۔
موجودہ کشیدہ حالات، بھارتی میڈیا کے منفی پروپیگنڈے اور آر ایس ایس کی دھمکیوں کے باعث پاکستانی ٹیم کو حکومتی اجازت کے بغیر بھارت بھیجنا ممکن نہیں تھا۔ ویزوں کے اجرا اور سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جانا تھا۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ انڈین ہاکی فیڈریشن کے حکام نے پاکستان کی عدم شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کسی متبادل مقام پر منتقل کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔
اس ساری صورتحال کے باعث بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کی شرکت اب غیر یقینی ہو چکی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔