وزیراعظم شہباز شریف کی مستونگ میں سیکیورٹی فورسز پر فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی۔وزیراعظم کی حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر محمد رضوان طاہر, نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم کی شہداء کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت، وزیراعظم کی کی جوابی کاروائی میں فتنتہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین ، وزیر اعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوان ملک کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں۔ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
مستونگ: آپریشن میں بھارتی اسپانسرڈ 4 دہشتگرد ہلاک، 3 جوان شہید
سیکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف مستونگ میں آپریشن کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا ہے۔
آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ دھماکے میں میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر رضوان شہید ایک دلیر افسر تھے، جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف متعدد آپریشنز میں حصہ لیا اور ہمیشہ فرنٹ لائن سے اپنے جوانوں کی قیادت کی۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کی مکمل بیخ کنی کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا، سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید تقویت بخشتی ہیں۔