مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد جہنم واصل، تین جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
راولپنڈی (نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بارودی مواد سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 جوان شہید ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مستونگ میں پانچ اور چھ اگست کی درمیانی شب فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا۔
جوابی کارروائی کے دوران 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد مارے گئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید میجر رضوان کا تعلق ضلع نارووال سے ہے، انہوں نے دہشت گردی کے خلاف متعدد آپریشنز میں حصہ لیا، شہید میجر نے ہمیشہ اپنے فوجیوں کی آگے سے قیادت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مزید دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں صفائی کا آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
—فائل فوٹونجی ایئر لائن کی حج آپریشن کی پرواز پی کے 940 جدہ سے15 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی پہنچ گئی۔
ایئر لائن ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 طیارے میں 300 سے زائد حجاج پہنچے ہیں۔
قومی ایئر لائن پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز آج سے ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ طیارے کی عدم دستیابی کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔
ایئرلائن ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کا یہ حج آپریشن 30 جون کو اختتام پزیر ہو گا۔