بھارت کی میزبانی میں ایشیا ہاکی کپ، پاکستان کے بعد عمان کا بھی شرکت سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
پاکستان کے بعد عمان نے بھی بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا ہاکی کپ میں شرکت سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق عمان نے تحریری طور پر منتظمین کو آگاہ کردیا ہے۔
ایشیا ہاکی کپ 29 اگست سے بھارتی ریاست بہار کے شہر راج گیر میں کھیلا جانا ہے جو ورلڈکپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے۔
پاکستان کی ٹیم سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر بھارت نہیں جارہی ہے۔
پاکستان کی جگہ بنگلہ دیش ایشیا ہاکی کپ میں حصہ لینے کو تیار ہے۔ بنگلہ دیش ٹیم کا تربتی کیمپ بھی ڈھاکہ میں شروع ہوچکا ہے۔
عمان کی دستبرداری کے بعد قازقستان کی ہاکی ایشیا کپ میں شمولیت کا امکان ہے۔
ایشن ہاکی فیڈریشن اور بھارت ہاکی فیڈریشن حکام کی جانب سے دو روز میں ایشیا ہاکی کپ کا شیڈول سامنے آسکتاہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایشیا ہاکی کپ
پڑھیں:
عمان کے ہوائی اڈوں پر دنیا کا تیز ترین وائی فائی متعارف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سلطنت عمان کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کے لیے خوشخبری ہے کہ انہیں دنیا کا تیز ترین وائی فائی فراہم کیا جائے گا۔
ایئرپورٹس دنیا بھر میں پہلے ایسے ہوائی اڈے بن گئے ہیں جہاں وائی فائی 7 کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے، جو ہوابازی کی صنعت میں ڈیجیٹل ترقی کی علامت ہے۔
یہ اپ گریڈ Huawei کے تعاون سے کیا گیا ہے اور اب ملک کے تمام اہم ہوائی اڈوں پر مکمل طور پر فعال ہے۔ وائی فائی 7 تیز رفتار، مضبوط سیکیورٹی اور زیادہ قابل اعتماد کنیکٹیویٹی فراہم کرتا ہے۔
تیز رفتار وائی فائی سہولت ڈیپارچر ہالز، چیک ان کاؤنٹرز، ریٹیل اسپیسز اور ڈائننگ ایریاز میں دستیاب ہے، تاکہ مسافر سفر کے دوران بہترین آن لائن تجربہ حاصل کر سکیں۔
اس اقدام سے نہ صرف مسافروں کی سہولت بڑھے گی بلکہ ہوائی اڈوں کے اہم آپریشنز میں بھی آسانی پیدا ہوگی، جس سے عمان کے ایئرپورٹس جدید ہوابازی کے عالمی معیار کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے۔