جونیئر ورلڈ کپ کیلئے بھی ہاکی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا عندیہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
لاہور:
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے ایشیا کپ کے بعد جونیئر ورلڈکپ کےلیےبھارت نہ جانےکا عندیہ دے دیا۔
لاہورمیں میڈیا سےبات چیت میں انہوں نے واضح کیا کہ دونوں ملکوں کےدرمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے ایشیا کپ میں ٹیم کونہیں بھیجا۔ دسمبر میں بھارت میں ہی جونیئر ورلڈکپ ہورہاہے،اس میں بھی پاکستانی ٹیم کی شرکت مشکل ہے۔
ایشیا کپ میں عدم شرکت سے ورلڈکپ کوالیفائرکا موقع کھونے کے سوال پر طارق بگٹی کا موقف تھا کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کوتمام حالات کا علم ہےکہ پاکستان ٹیم کس وجہ سے ایشیا کپ کھیلنے نہیں گئی۔ اس لیے امید ہے کہ ایف آئی ایچ ہمیں ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے کوئی اور موقع دے گی۔
انہوں نے کہا کہ پرو لیگ کے لیے موقع ملنا پاکستان ہاکی کے لیے اچھا شگون ہے۔ ہمیں اپنی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے غیرملکی گول کیپنگ کی ضرورت ہوگی، گول کیپنگ کےشعبے کو مضبوط بنانا بہت اہم ہے۔ اس کے بغیر گزارہ نہیں ہوگا۔ قومی ہاکی ٹیم کے لیے غیر ملکی گول کیپنگ کوچ رکھنا چاہتے ہیں اس معاملے پر بھی حکومت کا تعاون درکار ہے۔ غیرملکی کوچ بہت زیادہ معاوضہ مانگتےہیں،ہمارےپاس اتنے وسائل نہیں کہ فیڈریشن اپنے طورپر ان کو تنخواہ دےسکے۔ جب حکومت غیر ملکی کوچز کے لیے حامی بھرے گی تو پھر کسی سے بات کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پرولیگ کے لیے فنڈز دینے کے لیے وزیر اعظم ،آئی پی سی اور پی ایس بی کے شکر گزار ہیں۔ہمارا موقف ہے کہ پرو ہاکی لیگ کے فنڈز پاکستان اسپورٹس بورڈ کے پاس ہی رہیں اور وہ ہی تمام اخراجات کرے تاکہ اس معاملےمیں شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔