data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان قومی ہاکی ٹیم کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے باضابطہ طور پر رابطہ کر کے انہیں پرو ہاکی لیگ 2025 میں شرکت کی دعوت دے دی ہے۔

یہ پیش رفت نہ صرف کھیل کے شائقین کے لیے ایک خوشی کی خبر ہے بلکہ پاکستان ہاکی کے مستقبل کے لیے بھی ایک اہم موقع ثابت ہو سکتی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ، جو کہ نیشنز ہاکی کپ کی فاتح ٹیم تھی، مالی مشکلات کے باعث پرو ہاکی لیگ میں شرکت سے دستبردار ہو گئی ہے۔ اس صورتحال میں ایف آئی ایچ کے موجودہ قواعد کے مطابق رنر اپ ٹیم یعنی پاکستان کو اس کا متبادل قرار دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے اور عالمی رینکنگ میں بہتری لانے کا نایاب موقع حاصل ہو گیا ہے۔

فی الحال قومی ٹیم عالمی درجہ بندی میں 13ویں پوزیشن پر موجود ہے اور پرو ہاکی لیگ جیسے اعلیٰ سطح کے مقابلے میں شرکت اس درجہ بندی کو بہتر بنانے کے لیے ایک سنہری موقع فراہم کرے گی۔ اس لیگ میں دنیا کی بہترین ٹیمیں شامل ہوتی ہیں اور اس کا حصہ بننے کا مطلب ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو نہ صرف اعلیٰ معیار کی ہاکی کھیلنے کا تجربہ حاصل ہوگا بلکہ انہیں بین الاقوامی سطح پر خود کو منوانے کا موقع بھی ملے گا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ نیوزی لینڈ مالی مسائل کی وجہ سے بین الاقوامی مقابلوں سے پیچھے ہٹا ہو۔ ماضی میں بھی کیوی فیڈریشن، جو کہ ہاکی کو ایک شوقیہ کھیل سمجھتی ہے، مالی دباؤ کا شکار رہی ہے اور کئی مواقع پر عالمی ٹورنامنٹس سے دستبردار ہونا پڑا۔ اس کے برعکس پاکستان میں ہاکی کو قومی کھیل کا درجہ حاصل ہے اور یہ فیصلہ یقینی طور پر پاکستانی کھیلوں کے منظرنامے میں نئی جان ڈال سکتا ہے۔

دوسری طرف پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کوششیں صرف پرو لیگ تک محدود نہیں۔ فیڈریشن کی نظریں اگست اور ستمبر میں شیڈول ایشیاکپ پر بھی مرکوز ہیں، جو بھارت میں منعقد ہونا ہے، تاہم دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدہ تعلقات کے باعث پاکستان کی شرکت پر غیریقینی کے سائے منڈلا رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایشیاکپ کو کسی غیر جانبدار مقام پر منتقل کیا جائے تاکہ قومی ٹیم کی شرکت یقینی بنائی جا سکے۔

ایشیاکپ کی اہمیت اس لیے بھی دو چند ہو جاتی ہے کیونکہ یہ ٹورنامنٹ ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے بنیاد فراہم کرتا ہے۔ اگر پاکستان ایشیاکپ میں شرکت سے محروم رہتا ہے تو عالمی کپ میں رسائی کے دروازے بند ہونے کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اسی لیے فیڈریشن سفارتی سطح پر بھی فعال ہے تاکہ کھیل کے میدان سے سیاست کو دور رکھا جا سکے۔

پرو ہاکی لیگ میں شرکت پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بھی ایک محرک بنے گی، جو طویل عرصے سے عالمی مقابلوں سے دوری کی وجہ سے محدود مواقع کا شکار رہے ہیں۔ اب جب کہ پاکستان کو عالمی سطح پر واپسی کا موقع مل رہا ہے، یہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے لمحہ فکر بھی ہے کہ اس موقع سے کس حد تک فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہاکی فیڈریشن بین الاقوامی پاکستان ہاکی کہ پاکستان میں شرکت لیگ میں کے لیے

پڑھیں:

ایک اور پاکستانی اداکار کی بھارتی فلم میں انٹری؛ ٹریلر نے دھوم مچا دی

بھولا کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے عمران اشرف اب بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری میں قدم رکھ رہے ہیں۔

عمران اشرف کی پہلی فلم "اینا نوں رہنا سہنا نی آوندا" کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ اس فلم میں وہ ایک غیر قانونی تارک وطن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

فلم کی کہانی مزاح، جذبات اور سماجی مسائل کا حسین امتزاج ہے۔ عمران اشرف کے ساتھ بھارتی پنجابی گلوکار جسی گل بھی نمایاں کردار میں موجود ہیں۔

فلم کے ٹریلر کو مداحوں نے خوب سراہا ہے اور سوشل میڈیا پر عمران اشرف کو بے پناہ دعائیں دی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت میں مودی سرکار کے انتہا پسندوں نے کسی بھی پاکستانی اداکار کی فلم پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کر رکھی ہے۔

فواد احمد کی فلم کو سینما گھروں کی زینت بننے سے روکا گیا اور ہانیہ عامر کی فلم کو بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

اس کے باوجود پاکستانی اداکار عمران اشرف کا کسی بھارتی پنجابی فلم میں کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کو پاکستانی فنکاروں کو ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ اس فلم کو پہلے 16 مئی کو ریلیز کیا جانا تھا تاہم اب یہ 22 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • ایک اور پاکستانی اداکار کی بھارتی فلم میں انٹری؛ ٹریلر نے دھوم مچا دی
  • پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر ملی نغمہ کا پرومو جاری
  • پرو ہاکی لیگ کے معاملے پر خصوصی کمیٹی قائم
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی کیماڑی آمد، بوٹ ریلی کی رنگا رنگ تقریب میں شرکت، بھٹ آئی لینڈ کا بھی دورہ
  • پاکستان کی پرو ہاکی لیگ میں شرکت، وزیر اعظم نے خصوصی کمیٹی قائم کر دی
  • وزیراعظم نے پرو ہاکی لیگ کے معاملے پر خصوصی کمیٹی قائم کردی
  • ایف بی آر میں پاکستان کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو کے90سے زائد افسران کے تبادلے
  • بھارت نے پاکستان کو ایشیا ہاکی کپ سے باہر کرکے بنگلہ دیش کو شامل کرلیا گیا
  • پاکستان نے بھارت میں ہاکی ایشیا کپ کھیلنے سے انکار ، بھارتی آفیشل کا دعویٰ
  • ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان کی جگہ بنگلا دیش کو شامل کرلیا گیا