Express News:
2025-11-08@23:04:24 GMT

پرو ہاکی لیگ؛ پاکستان کو مدعو کرلیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT

پاکستان ہاکی ٹیم کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے گرین سگنل مل گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) سے رابطہ کرکے انہیں لیگ میں شرکت کیلئے مدعو کرلیا۔

نیشنز ہاکی کپ کا فائنل جیتنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم مالی مسائل کے سبب پرو لیگ میں شرکت سے دستبردار ہوئی تو قانون کے مطابق رنر اَپ ٹیم (یعنی پاکستان کو) شامل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان پُرو ہاکی لیگ کھیل سکتا ہے، مگر کیسے؟

پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے پاس عالمی رینکنگ بہتر بنانے کا سنہری موقع بھی مل گیا ہے۔

قومی ہاکی ٹیم اسوقت ایف آئی ایچ رینکنگ میں 13ویں پوزیشن پر موجود ہے۔

مزید پڑھیں: نیشنز ہاکی کپ؛ فائنل کھیلنے والی ٹیم سے "غیروں" جیسا سلوک

خیال رہے کہ کیویز کے دیس میں ہاکی کو شوقیہ کھیل سمجھا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ فیڈریشن پر مالی بوجھ تلے دبی ہوئی ہے اور گزشتہ برس بھی فتح کے باوجود پرو لیگ کھیلنے سے محروم رہی تھی۔ ادھر پاکستان اور بھارت میں اِسے قومی کھیل کا درجہ حاصل ہے۔

خبریں سامنے آئیں تھی کہ اگر نیوزی لینڈ باضابطہ طور پر دستبردار ہوجاتا ہے تو امکان ہے کہ اس جگہ پاکستان پرو ہاکی لیگ کیلئے کوالیفائی کرجائے- ایف آئی ایچ قانون کے تحت فائنلسٹ ٹیم کے دستبردار ہونے کے بعد رنر اِپ ٹیم جگہ پُر کرنے کا حق رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں: اسپورٹس بورڈ کا ظہرانہ مذاق بن گیا؛ ہاکی ٹیم کے کپتان کی معذرت

پاکستان ہاکی ٹیم کا اگلا تصدیق شدہ بین الاقوامی اسائنمنٹ ایشیاکپ ہے، جو رواں برس اگست-ستمبر میں بھارت میں شیڈول ہے تاہم دونوں ممالک کے درمیان کشدیدہ حالات کے باعث ایونٹ میں قومی ٹیم کی شرکت پر غیر یقنی کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن ایشیاکپ کو بھارت سے نیوٹرل وینیو پر منعقد کروانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ پاکستان فروری 2026 میں ورلڈکپ کے اہم کوالیفائنگ راؤنڈ حصہ لے سکے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان ہاکی لیگ میں شرکت ہاکی ٹیم کی ٹیم

پڑھیں:

وزیراعظم آذربائیجان کے یومِ فتح کی 5 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ

وزیراعظم آذربائیجان کے یومِ فتح کی 5 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لئے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لئے روانہ ہوگئے۔

آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام علیوف کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف باکو کے لئے روانہ ہوئے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام علیوف سے ملاقات کریں گے، بات چیت میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے اور تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، تعلیم اور علاقائی رابطوں سمیت متنوع شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کیلئے نئی راہوں کی نشاندہی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات دیرینہ بنیادوں پر استوار ہیں جو مشترکہ عقیدہ، تاریخ، ثقافت اور باہمی اعتماد سے جڑے ہیں، دونوں ممالک علاقائی و عالمی فورمز بالخصوص تنظیم تعاونِ اسلامی (OIC)، اکانومک کوآپریشن آرگنائزیشن (ECO) اور اقوامِ متحدہ (UN) میں قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم کا دورہ، آذربائیجان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے پاکستان کی ثابت قدم حمایت اور دونوں برادر ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے کا بڑا انتظامی اقدام ،متعدد افسران کو فوری طور پر ایچ آر ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت،نوٹیفکیشن سب نیوز پر سی ڈی اے کا بڑا انتظامی اقدام ،متعدد افسران کو فوری طور پر ایچ آر ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت،نوٹیفکیشن سب نیوز پر پاکستان اور ایران عالمی امن اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعظم وزیر اعظم کی جعلی تصویر پر درج مقدمے کے خلاف شاندانہ گلزار کاقانونی جنگ لڑنے کا اعلان پیپلز پارٹی کی سیاست پر سوالیہ نشان ہے، مجھے مک مکا نظر آ رہا ہے، اسد قیصر ستائیسویں ترمیم پر مشاورت کیلئے آج طلب کیا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی سینیٹ میں ستائیسویں آئینی ترمیم پیش ہونے کے دن سینیٹرز کے اعزاز میں خصوصی ناشتہ ہوگا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ سے27 ویں ترمیم منظوری معاملہ: وزیراعظم نے کل سینٹرز مدعو کرلیے
  • 27ویں ترمیم پر تحفظات: وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو کل مدعو کرلیا
  • وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی سینیٹرز کو 27ویں ترمیم پر تحفظات دور کرنے کے لیے مدعو کر لیا
  • جے ایف-17 تھنڈر کی گرج نے آذربائیجان کے یومِ فتح کی پریڈ میں جوش بھر دیا
  • پری ورلڈکپ کوالیفائر کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم بنگلادیش روانہ
  • ہیڈ کوچ طاہر زمان کا ہاکی ٹیم کے ہمراہ بنگلہ دیش جانے سے انکار
  • پاکستان نے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
  • پاکستان ہاکی فیڈریشن اور ہیڈ کوچ طاہر زمان میں اختلافات
  • وزیراعظم آذربائیجان کے یومِ فتح کی 5 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
  • پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نئی لیگ کروانے کا اعلان