راولپنڈی میں باپ اور بھائی نے غیرت کے نام پر جواں سالہ لڑکی کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
روالپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ میں بھائی اور باپ نے لڑکی کو دوست کے ساتھ دیکھ کر غیرت کے نام پر قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹیکسلا کے علاقے میں باپ اور بھائی نے جواں سالہ لڑکی کو دوست کے ساتھ پاکر اشتعال میں آکر فائرنگ کردی جس میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا جبکہ دونوں ملزمان (باپ اور بیٹا) موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور لاش کو ضابطے کی کارروائی جبکہ زخمی کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔
فائرنگ سے خاتون کے قتل کے واقعہ پر سی پی اوسید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کی جبکہ ڈی ایس پی ٹیکسلا کو ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی دیں اور یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
11 سالہ لڑکے سے زیادتی کرکے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے پڑوسی گرفتار
راولپنڈی:صادق آباد پولیس نے 11 سالہ لڑکے سے زیادتی و نازیبا حرکات کرنے اور اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے پڑوسی کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ جون 2025ء میں درج کیا گیا تھا، زیر حراست شخص کو صادق آباد پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اب گرفتار کیا ہے۔
ایس پی راول سعد ارشد نے کہا ہے کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔