عمان،یواے ای میں یکم محرم الحرام بروز جمعۃ المبارک کو عام تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
عمان (اوصاف نیوز)سلطنت عمان اور یواے ای حکومت کا نئے ہجری سال 1447ھ کے آغاز کے موقع پر 29 جون 2025 بروز جمعۃ المبارک کو سرکاری اور نجی شعبے کے تمام ملازمین کیلئے عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
یہ اعلان وزارت محنت کی جانب سے جاری کردہ ایک باضابطہ فیصلے کے ذریعے کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ تعطیل کا اطلاق تمام سرکاری و نجی اداروں پر یکساں طور پر ہوگا تاکہ عوام اس مقدس موقع پر دینی جذبے کے ساتھ یکجہتی اور روحانی سکون حاصل کر سکیں۔
وزارت نے یہ بھی واضح کیاکہ اگر کوئی ادارہ اپنی نوعیت کے لحاظ سے تعطیل کے دن ملازمین کی خدمات لینا چاہے، تو یہ عمل صرف باہمی رضامندی اور مناسب مالی معاوضے کی فراہمی کی شرط پر کیا جا سکے گا۔ اس میں خصوصاً اسپتال، ہوائی اڈے، سیکیورٹی، ٹرانسپورٹ اور دیگر ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے شامل ہو سکتے ہیں۔
یہ اعلان وزارت محنت کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں کیا گیا، جس میں مزید کہا گیا ہے کہ ماہ محرم کا چاند دیکھنے کا اعلان متعلقہ ادارے بعد میں کریں گے۔
اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 27 جون بروز جمعہ کو اسلامی سال 1447 ہجری کے آغاز کے موقع پر سرکاری طور پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
مکہ مکرمہ میں معجزہ: دل 5 بار بند ہونے کے بعد پاکستانی حاجی کو نئی زندگی مل گئی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
یومِ شہدائے جموں کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف کا پیغام
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارت کا غیر قانونی قبضہ آج بھی اہلِ کشمیر کے حقوق سلب کر رہا ہے، عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے چشم پوشی نہ کرے،بھارت طویل عرصے سے بنیادی انسانی حقوق،حقِ خودارادیت اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہے یومِ شہدائے جموں کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں صدرزرداری نے کہا کہ 6 نومبر1947 کا سانحہ برصغیر کی تاریخ کا بدترین قتلِ عام تھا۔ ڈوگرہ فوج،آر ایس ایس اور مسلح جتھوں نے جموں میں 2 لاکھ سے زائد مسلمانوں کو شہید کیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ نصف ملین سے زیادہ مسلمان جموں کے قتلِ عام کے بعد ہجرت پر مجبور ہوئے، جموں کا قتلِ عام جدید تاریخ کے سیاہ ترین ابواب میں سے ایک ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ عالمی برادری نے کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کو وہ توجہ نہیں دی جس کی وہ مستحق تھی، کشمیری عوام کی قربانیاں جموں وکشمیر کی نامکمل داستان کی یاد دہانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 اور 35-اے کی منسوخی آبادیاتی تبدیلی کے خطرناک منصوبے کا حصہ ہے، بھارتی اقدامات جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہیں، پاکستان جموں کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے،پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، ہم کشمیری عوام کے انصاف، وقار اور آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت طویل عرصے سے بنیادی انسانی حقوق،حقِ خودارادیت اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہے۔ انہوں نے کہا کہ نومبر 1947 میں بھارتی افواج اور انتہاپسندوں نے ہزاروں کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کیا تاکہ آبادی اور مذہبی تناسب کو تبدیل کیا جا سکے۔ شہباز شریف نے کہا کہ آج حکومتِ پاکستان اور عوامِ پاکستان کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔