پلیئرز نے ثابت کیا پاکستان ہاکی میں اب بھی جان ہے، ہیڈ کوچ طاہر زمان
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے ثابت کردیا پاکستان ہاکی میں اب بھی جان ہے۔
کوالالمپور میں میڈیا سے گفتگو میں طاہر زمان نے کہا کہ فرانس کے خلاف سیمی فائنل میں کھلاڑیوں نے بہت اچھا کم بیک کیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم ورک کو کریڈٹ جاتا ہے، خسارے کے بعد بھی ہمت نہیں ہاری، کھلاڑیوں نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان ہاکی میں اب بھی جان ہے۔
طاہر زمان نے مزید کہا کہ پینلٹی شوٹ آوٹ پر بھی جیت کر دکھا دیا ہے کیونکہ 2 ٹورنامنٹس سے یہ تاثر بن چکا تھا کہ پینلٹی شوٹ آوٹ پر نہیں جیت سکتے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اچھی ٹیم اسپرٹ تھی، کھلاڑیوں نے غلطیوں سے سیکھا ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف بڑا اہم میچ ہے ہم جیت کر پرو ہاکی لیگ کے لیے کوالیفائی کریں گے۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے یہ بھی کہا کہ سیمی فائنل کے لیے پوری قوم نے دعائیں کی ہیں، امید کرتے ہیں کہ فائنل کے لیے بھی سب دعا کریں گے، ہم بھرپور محنت اور کوشش کریں گے کہ فائنل جیتیں۔
Post Views: 3.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان ہاکی کھلاڑیوں نے طاہر زمان کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔