پرو ہاکی لیگ کے معاملے پر خصوصی کمیٹی قائم
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
ٹیم کے سفر، رہائش، ڈیلی الانسزسمیت دیگر اخراجات 35 کروڑ کی ڈیمانڈ
کمیٹی سفارشات کی روشنی میں شرکت کا فیصلہ وزیر اعظم کریں گے،رپورٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے معاملے پر رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کردی۔وزیراعظم کمیٹی سفارشات کی روشنی میں پرولیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت کا فیصلہ کریں گے، خصوصی کمیٹی کا اجلاس گیارہ اگست کو طلب کیا جائے گا۔کمیٹی میں سیکرٹری آئی پی سی، سیکریٹری خزانہ شامل ہیں ہاکی فیڈریشن، پی ایس بی کا نماندہ بھی کمیٹی کاحصہ ہوگا۔نیوزی لینڈ کے انکار کے بعد ایف آئی ایچ نے پاکستان کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے باضابطہ مدعو کیا تھا۔پی ایچ ایف نے پرولیگ کیلے 35 کروڑ روپے گرانٹ کی درخواست کررکھی ہے، گرانٹ قومی ٹیم کے سفر، رہائش، ڈیلی الانسزسمیت دیگر اخراجات کے لئے مانگی گئی ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانا مجاہد کا کہنا ہے میگا ایونٹ کے انعقاد سے ملک میں ہاکی کو فروغ حاصل ہوگا اور ہاکی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ رانا مجاہد نے کہا کہ وزیر اعظم شہاز شریف کے ویژن کے مطابق ہاکی کوگراس روٹ پر پروموٹ کررہے ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نئی لیگ کروانے کا اعلان
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹبال فیڈریشن (PFF) نے ملک میں نئی فٹبال لیگ کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق اس مقصد کے لیے دلچسپی رکھنے والی تنظیموں، اداروں اور سرمایہ کاروں سے Expression of Interest (EOI) اور تفصیلی تجاویز طلب کر لی گئی ہیں۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تمام دلچسپی رکھنے والے فریقین اپنی تجاویز 6 دسمبر 2025 تک جمع کروا سکتے ہیں۔ مکمل تجاویز ای میل کے ذریعے [email protected] پر ارسال کی جا سکیں گی۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق نئی لیگ کا مقصد ملک میں فٹبال کے فروغ، کھلاڑیوں کو بہتر مواقع فراہم کرنے اور کھیل کے معیار کو عالمی سطح کے مطابق بہتر بنانا ہے۔