ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ: نیوزی لینڈز نے پاکستان کو شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوالالمپور: نیوزی لینڈ کی ہاکی ٹیم نے ملائیشیا میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر مسلسل دوسری بار ٹرافی اپنے نام کر لی۔
میچ شام 6 بجے شروع ہوا، نیوزی لینڈ نے دوسرے سیمی فائنل میں کوریا کو شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جبکہ قومی ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں فرانس کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی۔
قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے پاکستانی شائقین بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 6 گولز سے شکست دی، پاکستان کی جانب سے زکریا حیات اور سفیان خان نے گول اسکور کیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کہنا تھا کہ پاکستان نے نیشنز کپ کے فائنل میں بہادری سے مقابلہ کیا، لیکن نیوزی لینڈ نے 2 کے مقابلے میں 6 گول سے کامیابی حاصل کر لی۔
سیمی فائنل میں فرانس کے خلاف فتح نہ صرف پاکستان کی مسلسل دوسری بار نیشنز کپ کے فائنل میں رسائی کا باعث بنی بلکہ پہلی بار ایف آئی ایچ مینز پرو لیگ میں کوالیفائی کرنے کی امیدیں بھی برقرار رکھیں۔
میچ کے بہترین کھلاڑی رانا وحید نے کہا تھا کہ ہم اس فتح کے لیے بہت عرصے سے تیار تھے، ہم نے بھرپور کوشش کی، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں، ہم اپنی ٹیم پر واقعی فخر محسوس کر رہے ہیں اور اب فائنل کے منتظر ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ فائنل میں
پڑھیں:
نیشنز ہاکی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان فرانس کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا،وزیراعظم کی مبارکباد
نیشنز ہاکی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان فرانس کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا،وزیراعظم کی مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز
کوالالمپور/اسلام آباد (آئی پی ایس )نیشنز کپ کے سیمی فائنل میچ میں پاکستان نے فرانس کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا،پاکستان نے فرانس کو پہلے سیمی فائنل میں شکست دیدی، پاکستان نے فرانس کو پنالٹی شوٹ آوٹ پر شکست دی۔ پنالٹی شوٹ آوٹ کا اسکور دو، تین رہا۔مقررہ وقت پر مقابلہ 3، 3 سے برابر تھا۔ فرانس نیدو، پاکستان نے ایک چانس ضائع کیا۔
دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ دونوں میچز کا فاتح فائنل میں جگہ بنائے گا، جو ہفتے کی شام کھیلا جائے گا۔فائنل میں پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ یا کوریا سے ہوگا۔دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈریشن انٹرنیشنل دی ہاکی نیشنز کپ کے سیمی فائنل میچ میں فرانس کے خلاف فتح پر پاکستانی ہاکی ٹیم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعظم نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کی پذیرائی کرتے ہوئے انہیں فائنل میں رسائی پر قوم کو مبارکباد پیش کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، قومی ٹیم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا اور دل جیت لئے۔وزیراعظم نے کہا کہ میری دعا ہے کہ پاکستانی ہاکی ٹیم فائنل میچ میں بھی فتح کے جھنڈے گاڑے، امید ہے کہ جلد ہی ہم ہاکی کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراٹک جیل میں افسران کی موجودگی میں قیدی پر بدترین تشدد، سپرنٹنڈنٹ جیل عہدے سے فارغ اٹک جیل میں افسران کی موجودگی میں قیدی پر بدترین تشدد، سپرنٹنڈنٹ جیل عہدے سے فارغ خیبر پختونخوا میں تنازعات کے متبادل حل، جرگہ سسٹم کی بحالی کا جائزہ لینے کیلئے 18رکنی کمیٹی تشکیل نیب لاہور نے ملزمان سے 2ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرادیے مودی کے جنگی جنون نے خطے کو ایٹمی تصادم کے دہانے پر لاکھڑا کیا، عالمی ادارے کی وارننگ اسرائیلی فوج کاایرانی میزائل روکنے کے دفاعی سسٹم میں خرابی کا اعتراف اسرائیلی عوام کو ایران کے ساتھ طویل جنگ کا خوف، ٹرمپ سے جنگ ختم کرانے کی اپیلCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم