21 جون؛ کیا کرکٹ کی طرح پاکستان ہاکی ٹائٹل بھی اپنے نام کرسکے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
21 جون 2009 میں پاکستان نے ٹی20 ورلڈکپ ٹائٹل اپنے کیا تھا آج 16 برس بعد اسی روز گرین شرٹس کے پاس ہاکی میں بڑا ٹائٹل حاصل کرنے کا موقع ہے۔
ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری نیشنز کپ کے پہلے فائنل میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش ہے تاہم سیمی فائنل میں اپنے سے کئی گُنا مضبوط ٹیم کو ہرانے کے بعد قومی ہاکی ہلئیرز کے حوصلے بلند ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایونٹ کا فائنل مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں: فرانس کیخلاف تاریخی فتح؛ ہاکی پلئیرز رو پڑے، ویڈیو وائرل
آج سے 16 برس قبل اسی روز یونس خان کی قیادت میں پاکستان نے سری لنکا کو ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں شکست دیکر فتح اپنے نام کی تھی۔
مزید پڑھیں: پلئیرز کو الاؤنس کیوں نہیں دیا! پی ایچ ایف صدر کی ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی کھیل سے وابستہ اس روز کو تاریخی بنانے کیلئے پُرعزم ہیں، میچ میں کامیابی پاکستان کیلئے پرو ہاکی لیگ کھیلنے کا دروازہ بھی کھول دے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آئر لینڈ کرکٹ ٹیم کا ستمبر میں طے شدہ دورہ پاکستان ملتوی
آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کا ستمبر میں ہونے والا طے شدہ دورہ پاکستان ملتوی کر دیا گیا۔پی سی بی اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈ نے باہمی رضا مندی سے وائٹ بال سیریز ملتوی کی، دونوں کرکٹ بورڈز 2027 میں مناسب ونڈو دیکھ کر سیریز دوبارہ ری شیڈول کریں گے۔آئرلینڈ نے ستمبر اکتوبر میں تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کھیلنے پاکستان آنا تھا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے مصروف شیڈول کی وجہ سے آئرلینڈ کیخلاف سیریز ملتوی کی گئی۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد تین ملکی سیریز میں حصہ لینا ہے، تین ملکی ٹی 20 سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک جاری رہے گی، 9 سے 28 ستمبر تک قومی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کھیلے گی۔