نیشنز کپ ہاکی کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
ملائیشیا میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی۔
ہاکی کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو 6 – 2 سے ہرا دیا۔
نیوزی لینڈ نے پہلے ہاف میں پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-5 کی واضح برتری حاصل کی۔ کیویز نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور پاکستانی دفاع کو مسلسل دباؤ میں رکھا۔
پنلٹی کارنرز اور فیلڈ گولز کی مدد سے انہوں نے پاکستان کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔ دوسرے ہاف میں پاکستان نے دو گول کیے لیکن وہ میچ میں واپسی کے لیے ناکافی تھے۔
قومی ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں فرانس کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی تھی جبکہ نیوزی لینڈ نے دوسرے سیمی فائنل میں کوریا کو شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
کوالالمپور میں میچ شام 6 بجے شروع ہوا، قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے پاکستانی شائقین بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ نے نے پاکستان کو میچ میں
پڑھیں:
سی ڈی اے اور پنجاب لینڈ اینڈ ریونیو اتھارٹی کے درمیان لینڈ ریکارڈ کی ڈیجٹلائزیشن اور ای اسٹامپ پیپر کا نظام متعارف کروانے کے سلسلہ میں ایم او یو پر دستخط کرنے کا فیصلہ
سی ڈی اے اور پنجاب لینڈ اینڈ ریونیو اتھارٹی کے درمیان لینڈ ریکارڈ کی ڈیجٹلائزیشن اور ای اسٹامپ پیپر کا نظام متعارف کروانے کے سلسلہ میں ایم او یو پر دستخط کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر فنانس طاہر نعیم، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد جبکہ پنجاب لینڈ اینڈ ریونیو اتھارٹی کے ڈی جی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نمائندہ نے بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی ڈی اے اور پنجاب لینڈ اینڈ ریونیو اتھارٹی کے درمیان جلد ہی ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے جس کے تحت وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات کی روشنی میں سی ڈی اے کے لینڈ ریکارڈ کی ڈیجٹلائزیشن اور ای اسٹیپ پیپر کے نظام کے تحت جہاں سی ڈی اے کے لینڈ ریکارڈ کی ڈیجٹلائزیشن کی جائے گی وہاں شفافیت کو بھی فروغ دیا جائے گا۔ چئیر مین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے کے لینڈ ریکارڈ کو جدید خطوط پر ڈیجیٹلائز کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو اپنی پراپرٹیز کے ٹرانسفر، انتقال، خرید و فروخت کرنے کے سلسلہ میں مشکلات کے حل کے لیے نہ صرف اراضی کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے وہاں تمام ریکارڈ کو محفوظ بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب لینڈ اینڈ ریونیو اتھارٹی کے ساتھ ساتھ سی ڈی اے کے آئی ٹی ونگ، اسٹیٹ ونگ اور فنانس ونگ نے مکمل مشاورت کے ساتھ قابل عمل مکیکنزم ترتیب دیا ہے جس کے تحت ای۔اسٹامپ پیپر کے اجرا، عوام کی مشکلات اور مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ سی ڈی اے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے عوام کو بہتر سے بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر وقت کوشاں ہے ۔اس سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کار لانے کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی اور کمپیوٹرائزیشن کے ذریعے سی ڈی اے کی سروسز کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈریپ، کوالٹی کنٹرول ڈائریکٹوریٹ متحرک،گلیکسو سمتھ کلائن پاکستان کے سیرپ ایماکسل فورٹ 250ایم جی کے 58بیچز اورایماکسل فورٹ 125ایم جی کے111بیچزنقائص کی بنیاد پر مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت ڈریپ، کوالٹی کنٹرول ڈائریکٹوریٹ متحرک،گلیکسو سمتھ کلائن پاکستان کے سیرپ ایماکسل فورٹ 250ایم جی کے 58بیچز اورایماکسل فورٹ 125ایم جی کے111بیچزنقائص کی بنیاد پر... ڈریپ، کوالٹی کنٹرول ڈائریکٹوریٹ متحرک، زافا فارما سوٹیکلز کی دوائی فاملا 28ایف ٹیبلٹ کے11 بیچزکو غیر معیاری قرار دیدیا گیا ، تفصیلات و دستاویز... آئیں ہم سب توبہ کریں اور ایک دوسرے کو معاف کریں، محمود خان اچکزئی کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال مقبوضہ جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت سلب کرنے والے سابق گورنر ستیہ پال ملک چل بسے وزیر اعلی کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوچکا، اب یہ اچھے بچے بن گئے ہیں،فیصل کریم کنڈی نااہلی ریفرنس، عمر ایوب کی عدم پیشی پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتویCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم