ایف آئی ایچ ہاکی فائنل: نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف پہلا گول
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
ملائیشیا کے شہر کوالالپمور میں جاریایف آئی ایچ نینشنز ہاکی کے فائنل میں پاکستان اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہیں۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف اپنا پہلا گول اسکور کرلیا ہے۔
اس سے قبل کل پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں فرانس کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
پتریاٹا ٹاپ پر پنجاب کا پہلا ٹری ہاؤس سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا
لاہور (اسٹاف رپورٹر) پنجاب ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (TDCP) نے پتریاٹا ٹاپ پر صوبے کا پہلا ٹری ہاؤس سیاحوں کے لیے کھول دیا ہے۔ افتتاحی تقریب منیجنگ ڈائریکٹر TDCP، جناب عاصم رضا کی زیرِ صدارت ہوئی، جنہوں نے اسے پنجاب میں ماحول دوست سیاحت کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔پتریاٹا، جو نئی مری کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، پہلے ہی سرسبز پہاڑوں، خوشگوار موسم اور TDCP چیئر لفٹ و کیبل کار کی وجہ سے سیاحوں کا پسندیدہ مقام ہے۔ نئے ٹری ہاؤس کی شمولیت نے اس مقام کی دلکشی کو مزید بڑھا دیا ہے، جو قدرتی خوبصورتی اور جدید سہولتوں کو یکجا کرتا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب عاصم رضا نے کہا کہ TDCP کا مقصد پائیدار اور ماحول دوست سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ ان کے مطابق، “پتریاٹا کا ٹری ہاؤس اس بات کی علامت ہے کہ جدید میزبانی اور فطرت کس طرح ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں۔”