تھائی وزیر اعظم کی لیک ہونے والی کال کس طرح سیاسی بحران کا سبب بنی؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
تھائی وزیر اعظم پیٹنٹارن شنواٹرا ایک لیک ہونے والی فون کال کے باعث شدید سیاسی بحران کا شکار ہو گئی ہیں۔
یہ کال جو کمبوڈیا کے سابق وزیراعظم اور موجودہ سینیٹ کے صدر ہن سین کے ساتھ تھی، 17 منٹ طویل تھی اور اس میں پیٹنٹارن نے تھائی فوجی کمانڈر کو ’اپوزیشن‘ قرار دیا، جبکہ ہن سین کو ’انکل‘ کہہ کر مخاطب کیا۔
یہ بھی پڑھیں:تھائی لینڈ: دیوہیکل ہاتھی کا سپر اسٹور پر دھاوا، کیک انڈے کھا کر چلتا بنا
ہن سین نے یہ ریکارڈنگ خود اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر جاری کی جس کے بعد تھائی لینڈ میں سیاسی ہلچل پیدا ہو گئی۔
اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے پیٹنٹارن نے عوام سے معذرت کی اور وضاحت دی کہ یہ ایک نجی گفتگو تھی جو سفارتی حکمت عملی کا حصہ تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کال کا مقصد سرحدی کشیدگی کو ختم کرنا اور علاقائی امن کو قائم رکھنا تھا، نہ کہ فوج کو بدنام کرنا یا قومی مفادات کو نقصان پہنچانا۔
یہ بھی پڑھیں:بم کی اطلاع پر ایئر انڈیا پرواز کی تھائی لینڈ کے سیاحتی جزیرے پرہنگامی لینڈنگ
تاہم ان کی اس وضاحت کے باوجود حکومت میں شامل ایک بڑی اتحادی جماعت بھم جایتھی پارٹی نے اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ اس علیحدگی سے حکومت پارلیمنٹ میں اقلیت میں آ گئی ہے، اور نئے انتخابات یا کابینہ میں بڑی تبدیلی کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔
تھائی لینڈ کی فوج اور قوم پرست حلقوں نے اس لیک کال کو ملک کی خودمختاری اور فوج کے وقار پر حملہ قرار دیا ہے۔ مختلف شہروں میں مظاہرے ہوئے ہیں جن میں وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بادشاہت کی توہین کا الزام ، تھائی لینڈ میں امریکی ماہر تعلیم گرفتار
اپوزیشن جماعتوں نے بھی حکومت پر دباؤ بڑھا دیا ہے، اور بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے سیاسی استحکام قائم نہ رکھا تو فوجی مداخلت بھی ممکن ہے۔
یہ واقعہ شنواٹرا خاندان کی سیاسی ساکھ کے لیے بھی بڑا دھچکا بن سکتا ہے جو پچھلی کئی دہائیوں سے تھائی سیاست میں نمایاں رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس وقت ملک کی سیاست ایک نازک موڑ پر کھڑی ہے اور مستقبل قریب میں غیر متوقع سیاسی تبدیلیاں ممکن ہیں۔
اس بحران نے ایک بار پھر یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ تھائی لینڈ میں سیاسی قیادت اور فوج کے درمیان تعلقات کس حد تک متوازن ہیں اور عوام کے اعتماد کا تحفظ کیسے کیا جا سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیٹنٹارن شنواٹ تھائی لینڈ تھائی وزیراعظم سیاسی بحران کمبوڈیا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تھائی لینڈ تھائی وزیراعظم سیاسی بحران کمبوڈیا تھائی لینڈ
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔