پاکستان کا یو این سلامتی کونسل سے اسرائیلی جارحیت رکوانے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز

نیویارک(آئی پی ایس) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اسرائیلی جارحیت رکوانے کا مطالبہ کر دیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے اسرائیل ایران جنگ پر سلامتی کونسل کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی کونسل ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتا ہے ، اسرائیل اور ایران تنازع کا پُرامن حل چاہتے ہیں، اسرائیلی جارحیت سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

پاکستان مندوب نے کہا ہے کہ سکیورٹی کونسل ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کے لیے اپنا کردار ادا کرے، سفارت کاری کو ایک موقع اور دیا جائے ، فریقین فوری بات چیت کی طرف آئیں ، صورت حال قابو سے باہر ہونے سے پہلے امن کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں ، اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، ایران کے نیوکلیئر پروگرام کا مسئلہ ڈائیلاگ کے ذریعے حل کیا جائے ،عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی غیر جانب دارانہ طور پر کام کرے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقومی کرکٹرحسن نواز نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا دیربالا اور کوہستان میں شدید بارش، سیلابی صورتحال سے تباہی، بچہ جاں بحق پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بیک ڈور رابطے پھر تعطل کا شکار سپریم کورٹ: مخصوص نشستوں کی پیر کو ہونے والی سماعت ملتوی ہونے کا امکان اسلام آباد: بحریہ ٹاؤن فیز 4 میں ڈکیتی کی سنگین واردات، مسلح افراد کا ریسٹورنٹ پر حملہ بھارت سے جنگ بندی: پاکستان کی ٹرمپ کو امن کا نوبل انعام دینے کی سفارش بنوں: دہشت گردوں کا پولیس اسٹیشن پر کواڈ کاپٹر سے حملہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.