نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری نیشنز کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایونٹ کا فائنل مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں: پاکستان نیشنز ہاکی کپ میں فرانس کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

ادھر نیوزی لینڈ نے کوریا کو دوسرے سیمی فائنل میں پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہراکر فتح اپنے نام کی تھی۔

قبل ازیں گروپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 3-4 سے شکست دی تھی۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ فائنل میں

پڑھیں:

پاکستان کے معروف ٹیکن پلیئر ارسلان ایش نے چھٹی بار ایوو ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی

پاکستان کے معروف ٹیکن پلیئر ارسلان ایش صدیقی نے 3 اگست کو ’ایوو 2025‘ میں اپنے ہم وطن عاطف بٹ کو شکست دے کر اپنا چھٹا ایوو چیمپیئن شپ ٹائٹل جیت لیا، جو عالمی ای اسپورٹس منظرنامے پر ایک تاریخی لمحہ ہے۔

ارسلان نے ٹیکن 8 کے گرینڈ فائنل میں پہلے سیٹ میں شکست کے بعد زبردست کم بیک کرتے ہوئے 3-1 سے کامیابی حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ وہ 12,000 امریکی ڈالر انعام اور 800 ٹور پوائنٹس کے بھی حقدار ٹھہرے۔

Greatness on another level.

Congratulations to your back-to-back #Evo2025 TEKKEN 8 Champion, Arslan Ash! pic.twitter.com/zOHmXzlBV2

— Evo (@Evo) August 4, 2025

مزید پڑھیں: نیپال ایشین گیمز میں پاکستانی ریسلر سمیر علی نے سلور میڈل جیت لیا

ٹوِسٹڈ مائنڈز کی نمائندگی کرنے والے ارسلان ایش نے فتح کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں خود کو بہت بابرکت محسوس کر رہا ہوں، اور اس کامیابی پر شکر گزار ہوں۔

ایوو کی آفیشل ویب سائٹ نے اس موقع کو کمال کی اعلیٰ سطح قرار دیا۔ عاطف بٹ، جو لوئر بریکٹ سے فائنل تک پہنچے، نے ارسلان کو مبارکباد دی، تاہم شکست پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ ارسلان نے بھی عاطف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

’ایوو 2025‘ ارسلان ایش صدیقی ایوو چیمپیئن شپ ٹائٹل ٹیکن پلیئر عاطف بٹ

متعلقہ مضامین

  • سی ڈی اے اور پنجاب لینڈ اینڈ ریونیو اتھارٹی کے درمیان لینڈ ریکارڈ کی ڈیجٹلائزیشن اور ای اسٹامپ پیپر کا نظام متعارف کروانے کے سلسلہ میں ایم او یو پر دستخط کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان کے معروف ٹیکن پلیئر ارسلان ایش نے چھٹی بار ایوو ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی
  • دورہ آئرلینڈ، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اپنی تیاریوں کا آغاز
  • آئر لینڈ کرکٹ ٹیم کا ستمبر میں طے شدہ دورہ پاکستان ملتوی
  • پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ٹی 20 سیریز اپنے نام کر لی
  • نیوزی لینڈ: بیگ سے 2 سالہ بچی زندہ برآمد، خاتون گرفتار
  • پاکستان کی شاندار فتح؛ ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی
  • پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-2 سے جیت لی
  • تیسرا ٹی20، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 13 رنز سے شکست دیکر سیریز جیت لی
  • بھارتی فلم ساز پاکستان سے جنگ میں شکست کابدلہ لینے کیلئے سرگرم